اردو محفل فورم پر نئے سال کے حوالے سے ایک تجویز

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اچھا جناب ایک تجویز ہے ، اردو محفل فورم کو آغاز سے اب تک ایک علمی و تہذیبی تشخص حاصل رہا ہے ۔ اگر ہم اس تشخص کو مزید اجاگر کرنا چاہیں تو ایک تجویز یہ ہوسکتی ہے کہ موجودہ نئے سال کو فورم پر علمی و تحقیقی سال کے طور پر فوکس کیا جائے ۔ اس سلسلے میں آپ تمام اراکین اگر قابل عمل تجاویز پیش کرنا چاہیں تو آپ سب کو اظہار خیال کی دعوت ہے ۔

شکریہ
 

الف نظامی

لائبریرین
السلام علیکم

اچھا جناب ایک تجویز ہے ، اردو محفل فورم کو آغاز سے اب تک ایک علمی و تہذیبی تشخص حاصل رہا ہے ۔ اگر ہم اس تشخص کو مزید اجاگر کرنا چاہیں تو ایک تجویز یہ ہوسکتی ہے کہ موجودہ نئے سال کو فورم پر علمی و تحقیقی سال کے طور پر فوکس کیا جائے ۔ اس سلسلے میں آپ تمام اراکین اگر قابل عمل تجاویز پیش کرنا چاہیں تو آپ سب کو اظہار خیال کی دعوت ہے ۔

شکریہ

’’اردو زبان جب ہی ترقی کرسکتی ہے اور علمی زبان بن سکتی ہے جب کہ اس میں باضابطہ تراجم علوم و فنون کا سلسلہ قائم کیا جائے ۔ جدید علوم کے ہر صیغے میں مبسوط اور جامع کتابیں ترجمہ کی جائیں ، علوم و فنون کا کوئی پہلو یورپ کی زبانوں میں ایسا نہ ہو جس کا اردو میں ترجمہ موجود نہ ہو۔ جب تک اردو میں ایسا منظم سلسلہ قائم نہ ہو گا اس کی علمی ترقی محال ہے ۔’‘ مولانا ابوالکلام آزاد
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میرا خیال ہے کہ ہر سال میں ایک خاص موضوع کو ھدف بنا کر اس پر مواد پیش کیا جائے اس میں تحقیق، لائبریری میں کتب اور مختلف تناظر میں اس کو موضوع بحث بنایا جائے اس پر مقابلے منعقد کیے جائیں۔
 

ملائکہ

محفلین
جی یہ بہت اچھا خیال ہے کوئی ایک موضوع چن لیا جائے اور فورم کا ہر ممبر اپنے اپنے وسائل کے مطابق اس پر کام کرے:noxxx:
 

اشتیاق علی

لائبریرین
جی میرے خیال سے سیدہ شگفتہ صاحبہ نے بہت بہتر مشورہ دیا جو کہ اردو محفل اور اس کے اراکین کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
 

مدرس

محفلین
جی بہت بہتر
اردو کی ترویج وترقی ایک شاندار عمل ہے اور قابل عمل
لیکن ہم اپنی محنت خا ص طور پر اگر انٹر نیٹ کے حوالے کریں تو شاید یہ بھی ایک اچھا پہلوہو
مثلا اردو ویب سائٹ بنانے والوں کی حوصلہ افزائی
اور اردو کی ویب سائٹ کی تھیمز پر کام کیا جائے اور جدت لائی جائے
اردو کی ویب سائٹ بناکر فری کردی جا ئیں‌تا کہ ویب ساسئٹ بنانے والا اگر اراہدہ رکھتا ہے تو گھبرائے نہیں ا‌یسی ویب سائٹس بناکر بطور ہدیہ رکھ دی
جائیں کہ ذرا سے تغیر سے وہ مکمل ویب سائٹ‌بن جائے ۔۔۔۔مختصرا یہ اردو کی ترویج کے حوالہ سے کام کرنے والے کی ہر ممکن مدد ہو سکے
یقینا ایساکرنے سے اردو کی ترویج کے نام پر پیسہ کمانے کی بھی ہمت ٹوٹے گی
 
Top