انیسویں سالگرہ اردو محفل فورم کی انیسویں سالگرہ کے موقعے پر۔۔‎

نبیل

تکنیکی معاون
تمام محفلین کو فورم کی انیسویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔ اس مرتبہ فورم کی سالگرہ خاموشی سے آ گئی۔ یہ اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ اب محفل فورم پرعمومی فعالیت پہلے کے مقابلے میں کافی کم ہو گئی ہے۔ اس کی وجوہات کئی ہیں اور ان کا کئی سالوں سے ذکر بھی کیا جاتا رہا ہے۔

جب محفل فورم کی بنیاد رکھی گئی تھی اس وقت نستعلیق فونٹ ڈیویلپ کرنا اور اسے ویب سائٹ پر استعمال کرنا خواب معلوم ہوتا تھا۔ کچھ ہی سالوں میں اس خواب کی تعبیر نظر آ گئی۔ اس سنگ میل کو عبور کرنے میں جہاں اردو ویب پر جاری پراجیکٹس کا حصہ ہے وہاں ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ آپریٹنگ سسٹمز اور کمپیوٹنگ کے سٹینڈرڈز میں اردو کو بھی جگہ ملتی گئی۔ اردو جیسی بڑی اور مقبول زبان کی بدقسمتی یہی رہی ہے کہ ٹیکنالوجی کی ہر پیشرفت میں اس کا حصہ ہمیشہ آخر میں ملتا ہے۔ ایسا ہی حالیہ دور میں مصنوعی ذہانت کا اردو کے ساتھ معاملہ نظر آ رہا ہے۔انگریزی اور دوسری یورپی زبانوں کے لیے تو بڑے لینگویج ماڈل ایک ریزننگ انجن کا رول ادا کرتے نظر آتے ہیں جبکہ اردو کے استعمال کے دوران ان کی کارکردگی ناقص رہتی ہے۔ اس کی واضح وجہ اردو ٹریننگ ڈیٹا کی کمی ہے اور بڑی اے آئی کمپنیز کی توجہ بھی فی الحال اردو کی جانب نہیں گئی ہے۔ بڑے لینگویج ماڈل ٹرین کرنا فی الحال بڑی اے آئی کمپنیوں کی دسترس میں ہی ہے۔ اس کام کے لیے بڑے گی پی یو کلسٹر درکار ہوتے ہیں اور اس پر کئی ملین ڈالر کا خرچ آتا ہے۔ بہرحال امید کی جا سکتی ہے کہ ٹیکنالوجی کی پیشرفت کے ساتھ اےآئی ماڈل ٹرین کرنے کی لاگت کم ہوتی جائے گی اور اردو پر مبنی قابل استعمال لینگویج ماڈل بھی دستیاب ہوتے جائیں گے۔

اے آئی کے استعمال سے جہاں نئی تحقیق کےامکانات کھل رہے ہیں وہاں اس سے متعلق کئی اندیشوں کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔ کئی ریسرچر تو برملا مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی آخری ایجاد قرار دے رہے ہیں۔ اے آئی کمپنیز بھی حفاظتی اصولوں کی پرواہ کیے بغیر سپر انٹیلی جنس ڈیویلپ کرنے کی جلدی میں نظر آ رہی ہیں۔ تخلیقی فنوں سے متعلقہ افراد کو اندیشہ لاحق ہے کہ ان کے فن پاروں کو اے آئی ماڈل ٹرین کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا اور اس طرح خود ان کے روزگار کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔ حتی کہ اب سوفٹویر ڈیویلپ کرنے کے لیے بھی کئی اے آئی سسٹم منظر عام پر آ گئے ہیں۔ ان ٹولز کی موجودہ حالت میں افادیت سے قطع نظر یہ چیز واضح ہے کہ مستقل قریب میں اے آئی دنیا کی معاشت اور معیشت کا منظر نامہ بدل دے گی۔ مصنوعی ذہانت کے اس دور میں بقاکا لائحہ عمل اس انقلاب کا ساتھ دینا ہی ہے۔کچھ عرصہ قبل میں نے اے آئی کی ایک قدرے ترمیم شدہ تعریف پڑھی تھی جو مجھے پسند آئی تھی۔ اس تعریف کے مطابق اے آئی کو Artificial Intelligence نہیں بلکہ Augmented Intelligence سمجھنا چاہیے۔ اس نکتہ نظر سے اے آئی انسانوں کی جگہ نہیں لیتی بلکہ ان کی صلاحیتوں کو ابھارنے اور انہیں بہتر بنانے کاکام کرتی ہے۔

آخر میں تمام محفلین کو ایک مرتبہ پھر محفل فورم کی سالگرہ کی مبارک، اور امید کرتا ہوں کہ اے آئی کے اس دور میں محفل فورم کم از کم اصل انسانوں کے رابطے کی جگہ رہے گی۔ :)
والسلام
 
صابرہ امین

لائبریرین
اردو زبان سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک عمدہ پلیٹ فارم مہیا کرنے کا بہت شکریہ! دعا ہے کہ یہ محفل وقت کے جدید تقاضوں کے مطابق خوب سے خوب تر ہوتی رہے۔آپ کو اور تمام محفلین کو سالگرہ مبارک۔
 
اصل مبارکباد کے مستحق توبانیین اور ڈونرز ہیں جنہوں اتنے برس سے اس شمع کو جلائے رکھا ہے۔ آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ۔
 
Top