اردو محفل لوگو اور ویب شبیہ کے بارے میں؟

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم،

اردو محفل کا جو لوگو ہے:
mehfil_logo.png


کیا یہ کسی ایک فونٹ سے لکھا گیا ہے، کونسے؟
یا پھر کسی گرافکس سافٹوئیر میں بنایا گیا ہے، اگر ایسا ہے تو کیا اسکا کوئی ہائی ریسولیوشن والا ورژن ہے؟

ویسے محفل میں کوئی ویب شبیہ (favicon) کیوں نہیں لگائی گئی؟
وہ آئکن جو کہ ایڈریس بار میں ایڈریس سے پہلے ظاہر ہوتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس لوگو میں کوئی فونٹ استعمال نہیں کیا گیا ہے بلکہ ابوشامل نے اس کے لیے خاص طور پر خطاطی کروائی ہے۔ فیو آئکون کئی سال قبل استعمال کیا جاتا تھا لیکن وی بلیٹن پر منتقلی کے بعد اس کے استعمال کا خیال بھی نہیں رہا۔
 

میم نون

محفلین
لگتا ہے ابو شامل کا ادھر سے گزر نہیں ہوا، ابھی انکو ذپ کرتا ہوں۔۔۔

نبیل بھائی اگر بولیں تو ایک سادہ سی ویب شبیہ بنا دوں؟
ویب شبیہ ہونے سے بک مارکس میں محفل کا لنک اچھا لگے گا ۔
 
بھئی نیکی اور پوچھ پوچھ۔ ہم تو سوچ رہے تھے کہ محفل کی اگلی میجر اپگریڈ میں فیوآئکن ضرور شامل کریں گے۔ کئی بار اس کے شمولیت کی بات پہلے بھی سوچی اور کہی گئی ہے بس ہر بار کسی نہ کسی وجہ سے بات ٹل ہی جاتی تھی۔ ویسے کیا خیال ہے محفل، اردو محفل، اردو ویپ، وغیرہ کے لوگو اور فیو آئکن ڈیزائننگ کا مسابقہ نہ کرا لیا جائے؟ :)
 

مکی

معطل
بھئی نیکی اور پوچھ پوچھ۔ ہم تو سوچ رہے تھے کہ محفل کی اگلی میجر اپگریڈ میں فیوآئکن ضرور شامل کریں گے۔ کئی بار اس کے شمولیت کی بات پہلے بھی سوچی اور کہی گئی ہے بس ہر بار کسی نہ کسی وجہ سے بات ٹل ہی جاتی تھی۔ ویسے کیا خیال ہے محفل، اردو محفل، اردو ویپ، وغیرہ کے لوگو اور فیو آئکن ڈیزائننگ کا مسابقہ نہ کرا لیا جائے؟ :)

اب ہماری باری ہے یہ کہنے کی کہ نیکی اور پوچھ پوچھ.. :grin:
 

میم نون

محفلین
ویسے کیا خیال ہے محفل، اردو محفل، اردو ویپ، وغیرہ کے لوگو اور فیو آئکن ڈیزائننگ کا مسابقہ نہ کرا لیا جائے؟ :)

نیکی اور پوچھ پوچھ :grin:

میں بھی یہی سوچ رہا تھا ;)

ویسے لوگو اگر ویکٹر میں ہوں تو کیا خیال ہے؟ جتنا چاہیں بڑا کر سکتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مکی بھائی آپ نے مجھ سے پہلے کہہ دیا: نیکی اور پوچھ پوچھ ;)
 
ظاہر ہے لوگو تو ویکٹر میں ہی بنائے جاتے ہیں۔ وہ تو استعمال کرتے ہوئے انھیں راسٹرائز کیا جاتا ہے۔

تو محفل کے چھوٹے بڑے گرافک ڈیزائنرس اپنی کمر کس لیں اور جی بھر کے ہنس لیں کیوں کہ اس مسابقے کا اعلان کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے۔ مقابلے کا اعلان کرتے ہوئے محفل اور اردو ویب کے حوالے سے اب تک دستیاب بیشتر گرافکس کو بطور سیمپل پیش کیا جائے گا۔ اس کے بعد ڈیزائنرس اپنی تخلیقی تخیل کی اڑان بھرنے میں آزاد ہوں گے۔ کوئی بھی ڈیزائنر ایک سے زائد اینٹریز شامل مقابلہ کر سکتے ہیں۔ :)
 

میم نون

محفلین
مقابلے کے علان کے بعد ووٹنگ کے مرحلے میں کم ازکم 3-4 ہفتے کا فرق ہونا چاہیئے تاکہ زیادہ سے زیادہ ڈیزائنرحصہ لے سکیں۔
اور ووٹنگ توخفیہ ہی ہو گی، یعنی ڈیزائنرز کے نام ووٹنگ کے بعد ظاہر کیئے جائیں گے۔
 

ابوشامل

محفلین
میرا گزر بہت دنوں بعد ہوا ہے۔ نوید صاحب، محفل کے لوگو کے لیے میں نے ڈیجیٹل خطاطی کروائی تھی۔ اس کی ویکٹر فائل بھی موجود ہے لیکن کیونکہ وہ محفل انتظامیہ کی ملکیت ہے اس لیے اگر وہ چاہے تو آپ کو بھیجی جا سکتی ہے۔
 

میم نون

محفلین
بہت شکریہ ابو شامل :)
اب چونکہ نئے لوگو کے مقابلے کیلیئے فیصلہ لیا گیا ہے تو فی الحال اس کی ضرورت نہیں۔

سعود بھائی سے گزارش ہے کہ جب اسکا علان کریں تو اسے بہت نمائیاں جگہ پر رکھیں، کیوں کہ میں ساری محفل کا چکر نہیں لگاتا، صرف چند ایک زمروں میں ہی جاتا ہوں، کہیں اس کا علان ہو جائے اور مجھے پتہ بھی نہ چلے :eek:
 
Top