( اردو محفل ) میری پہلی غزل

عجب یہ راز تھا مَقْفَل دلِ ناشاد سے مل کر

گزارا ہم نے بھی اک پل وہ لمحہ تھا بڑا بہتر

سَراسَر سوچ میں رہ کر ذرا سی موج سے مل کر

کبھی وہ وقت تھا ہمدم تہہ دل سے جزا لے کر

ہمارے اَشک نے بویا سرِ سَرشاد کے عنبر

دلوں کے نشرِ پہ قابو ملی تھی سوزِ جاں ہوکر

قلم کی بوندا باندی میں جیلانیْ گِر پڑا در پر

سمجھ لو یار تھے دو چار مگر کچھ سانپ تھے بن کر

اشارہ اک ہی کافی تھا کمانِ تیر نشانہ پر

بچھڑ کر ہی ہوا برسات عطاء کا نام کیا لے کر

عجب یہ راز تھا مَقفَل دلِ ناشاد سے مل کر

گزارا ہم نے بھی اِک پل وہ لمحہ تھا بڑا بہتر

عطاء اللہ جیلانی
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
اکثر مصرعوں میں ایک آدھ حرف زائد ہے
مفہومِ کسی شعر کا کم از کم مجھ پر واضح نہیں ہوا
ہر شعر کے ہر مصرع میں قافیہ ضروری نہیں
آخر میں مطلع کو کیوں دہرایا گیا ہے؟
 
اکثر مصرعوں میں ایک آدھ حرف زائد ہے
مفہومِ کسی شعر کا کم از کم مجھ پر واضح نہیں ہوا
ہر شعر کے ہر مصرع میں قافیہ ضروری نہیں
آخر میں مطلع کو کیوں دہرایا گیا ہے؟
جی محترم اللہ تعالی آپکو خوش رکھے
میری سیکھنے کی کوشش جاری ہے اور آخری مطلع کو دہرانے کی وجہ یہ تھی کہ یہ شعر کسی خاص شخص کیلئے لکھا گیا اس لئے دہرایا تھا
 
مجھے تو یہ غزل سے زیادہ نظم معلوم ہوتی ہے۔

عجب یہ راز تھا مَقْفَل دلِ ناشاد سے مل کر
مَقْفَل کے کیا معنی ہوتے ہیں؟؟؟

ہمارے اَشک نے بویا سرِ سَرشاد کے عنبر
سرشاد؟؟؟ ویسے سرشاد کے معنی اگر خفیہ نہ ہوتے، تب بھی مصرعے میں بلا کی تعقید ہے۔
ویسے عنبر نامی خوشبودار مادّہ ایک مچھلی کے پیٹ سے حاصل کیا جاتا ہے ۔۔۔ اس کو کہیں بونے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا :)

دلوں کے نشرِ پہ قابو ملی تھی سوزِ جاں ہوکر
قابو ’’ملی‘‘ تھی یا ’’ملا‘‘ تھا؟؟؟ ۔۔۔ دلوں کا نشر کیا ہوتا ہے؟؟

قلم کی بوندا باندی میں جیلانیْ گِر پڑا در پر
جنابِ گلزار سے کافی متاثر معلوم ہوتے ہیں :) ۔۔۔ یہ قلم کی بوندا باندی کیسے اور کہاں ہوتی ہے بھائی؟؟؟
جیلانی میں سے درمیانی ی نہیں گرائی جاسکتی۔

بچھڑ کر ہی ہوا برسات عطاء کا نام کیا لے کر
برسات مؤنث ہے جناب، یہ ہوتی ہے۔

دعاگو،
راحلؔ
 
Top