اردو محفل میں دخول کا مسئلہ

ٹرومین

محفلین
السلام علیکم!
میری اردو محفل کی آئی ڈی ٹرومین کے نام سے تھی جس کا پاس ورڈ میں نے ’’دائمی داخلہ‘‘ پر چیک لگا کر سیو کیا ہوا تھا۔ ایک دو دن پہلے جب کمپیوٹر کی ہسٹری ڈیلیٹ کی تو اس میں پاس ورڈ بھی حذف ہوگیا۔ مسئلہ یہ درپیش ہے کہ میرا جی میل کا اکاؤنٹ بھی ہیک ہوگیا ہے۔:)
انتظامیہ سے گزارش ہے کہ میری موجودہ آئی ڈی (سچا آدمی ) کے ذیل میں درج ای میل پر میری ٹرومین والی آئی ڈی کا پاس ورڈ ارسال کردیں۔ پیشگی شکریہ:)
ابن سعید
 
میں بھی کہوں کہ انگریزی میں ٹرومین موجود ہی تھے اور اب اردو میں بھی سچا آدمی آ گیا.
لڑی کھولی تو معلوم ہوا کہ اپنے ٹرومین بھائی ہی اردو میں تشریف لائے ہیں. :)
 
فہد اشرف

محفلین
ہم آپ کی آئی ڈی کے بحالی کے لیے دعاگو ہیں۔
لیکن سوال یہ ہے کہ کیا انتظامیہ بنا کسی ویری فیکیشن کے پاسورڈ بھیج دے گی؟
 
زیک

مسافر
السلام علیکم!
میری اردو محفل کی آئی ڈی ٹرومین کے نام سے تھی جس کا پاس ورڈ میں نے ’’دائمی داخلہ‘‘ پر چیک لگا کر سیو کیا ہوا تھا۔ ایک دو دن پہلے جب کمپیوٹر کی ہسٹری ڈیلیٹ کی تو اس میں پاس ورڈ بھی حذف ہوگیا۔ مسئلہ یہ درپیش ہے کہ میرا جی میل کا اکاؤنٹ بھی ہیک ہوگیا ہے۔:)
انتظامیہ سے گزارش ہے کہ میری موجودہ آئی ڈی (سچا آدمی ) کے ذیل میں درج ای میل پر میری ٹرومین والی آئی ڈی کا پاس ورڈ ارسال کردیں۔ پیشگی شکریہ:)
ابن سعید
بہتر ہے کہ آپ انتظامیہ سے مکالمے میں بات کر لیں اور ثبوت بھی مہیا کریں کہ آپ ٹرومین ہی ہیں
 
دونوں کھاتے ایک ہی فرد کے ہیں یہ اطمینان کر لینے کے بعد ہم نے نئے کھاتے کو پرانے میں ضم کر دیا ہے اور ای میل پتا نیا والا شامل کر دیا ہے۔ انتظامیہ کو اراکین کا پاسورڈ نہیں معلوم ہوتا ہے اور نہ ہی اسے جاننے کی کوئی ترکیب ہوتی ہے، البتہ ہم چاہیں تو اسے ری سیٹ ضرور کر سکتے ہیں۔ بہر کیسف ہم نے اسے ری سیٹ نہیں کیا ہے، البتہ پاسورڈ کی بازیابی کا نظام استعمال کرتے ہوئے پاسورڈ کی تبدیلی کا ربط ضرور بھیج دیا ہے۔ آپ کو نئی ای میل میں پاسورڈ تبدیل کرنے کا ربط موصول ہوا ہو گا، اس کی مدد سے آپ آگے کا کام خود کر سکیں گے۔ :) :) :)
 
آپ کی توجہ اور رہنمائی سے مجھے میری شناخت دوبارہ مل گئی۔:)
ایک بار پھر بہت شکریہ:)
 
یاسر حسنین

محفلین
موبائل اور کمپیوٹر (دونوں) میں خروج کے بعد دوبارہ داخل ہونے پر کافی مسائل ہوتے ہیں۔ اس کا حل یہ نکالا ہے کہ آئی ڈی کو فیس بُک کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔ اس لیے پاسورڈ کا اب مسئلہ نہیں ہوتا۔
 
ضیاء حیدری

محفلین
ضیاء حیدری

ضیاء حیدری
کے نام سے میری آئی ڈی ہے، لیکن میں اپنا پاس ورڈ بھول گیا ہوں اور جس فائل میں وہ تھا وہ بھی ڈیلیٹ ہوگئی ہے، انتظامیہ سے درخواست ہے نیا پاس ورڈ سیٹ کرنے میں مدد کی جائے۔
 
اگر آپ پاسورڈ بھول گئے ہیں تو یہ مراسلہ کیسے ارسال کیا؟ بہر صورت گم شدہ پاسورڈ ری سیٹ کرنے کے لیے درج ذیل ربط سے استفادہ فرمائیں۔ :) :) :)

گم شدہ پاسورڈ | اردو محفل فورم
 
Top