اردو محفل میں قرآنی رسم الخط کی شمولیت۔۔۔ ؟؟؟

رمان غنی

محفلین
محترم منتظمین!
کیا اس فورم میں قرآنی رسم الخط شامل نہیں کیا جاسکتا ہے؟ کیونکہ ہم نے دیکھا ہے کہ کئی جگہوں پر اردو (نستعلیق) رسم الخط کی وجہ سے قرانی آیات اور عربی عبارتوں کی شکل عجیب سی ہوجاتی ہے اور انہیں پڑھنے میں کافی دشواری پیش آتی ہے۔ اگر لکھی ہوئی عبارت پہلے کہیں پڑھی نہیں ہے تو مجھ جیسا جاہل تو سمجھ ہی نہیں سکتا کہ کیا لکھا ہوا ہے۔ اگر ممکن ہو تو تو براہ کرم قرآنی رسم الخط شامل کیا جائے تاکہ مجھ جیسا جاہل آدمی بھی محفل میں لکھی عربی عبارت اور خاص کر قرآنی آیت کوپڑھ سکے۔

والسلام
 
قیصرانی

لائبریرین

اس بارے جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، حل موجود ہے۔ تاہم تفصیل گھر پہنچ کر یا کسی دوسرے دوست کا انتظار کیجئے :)
 
سعادت

تکنیکی معاون
نبیل بھائی کے ایک پیغام میں سے اقتباس:

پرانی محفل فورم میں کئی کسٹم بی بی کوڈ استعمال کیے جاتے تھے۔ ان بی بی کوڈز کو بھی نئی فورم میں فراہم کرنے کا سلسلہ جا ری ہے۔ اب تک ذیل کے بی بی کوڈ فورم میں شامل کیے جا چکے ہیں:

1۔ آیت بی بی کوڈ، اسے قرانی آیات کا حوالہ دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
استعمال
کوڈ:
[ayah]2:40[/ayah]

آؤٹ پٹ:
[ayah]2:40[/ayah]

2۔ عربی بی بی کوڈ، عربی متن پر ٹریڈیشنل عریبک فونٹ اپلائی کرنے کےلیے
استعمال
کوڈ:
[arabic]يَا بَنِي إِسْرَ‌ائِيلَ اذْكُرُ‌وا نِعْمَتِيَ الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَأَوْفُوا بِعَهْدِي أُوفِ بِعَهْدِكُمْ وَإِيَّايَ فَارْ‌هَبُونِ[/arabic]

آؤٹ پٹ
[arabic]يَا بَنِي إِسْرَ‌ائِيلَ اذْكُرُ‌وا نِعْمَتِيَ الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَأَوْفُوا بِعَهْدِي أُوفِ بِعَهْدِكُمْ وَإِيَّايَ فَارْ‌هَبُونِ[/arabic]

[...]

:)
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں کوشش کرتا ہوں کہ ایڈیٹر ٹول بار میں ان بی بی کوڈز سے متعلقہ بٹن بھی شامل کر دوں تاکہ ان کے استعمال میں مشکل پیش نہ آئے۔
 
رمان غنی

محفلین
رسم الخط ’طوئیں‘ سے ہوتا ہے : )
اصلاح کرنے کے لیے شکریہ۔۔ میری تو جہالت کی انتہا ہی ہوگئی۔۔ :) دونو جگہوں پر میں نے یہی غلطی کی ہے ویسے میں اکثر جلد بازی میں ذال کی جگہ زے اور ط کی جگہ ت لکھ دیا کرتا ہوں۔۔
میں منتظمین سے درخواست کروں گا کہ براہ کرم اسے درست کردیں۔۔ ورنہ میری نظر میں وہ ہمیشہ کھٹکتا رہے گا۔۔۔ :)
 
Top