قدیر احمد نے کہا:
میری مادری زبان پنجابی ہے ، مگر مجھے پنجابی نہیں آتی تھی ۔ اب میں پنجابی اور سرائیکی سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں ۔
قدیر انتہائی نامعقول بات ہے تم سے پہلے ایک اور صاحب بھی ایسا فرما گئے ہیں جن کا نام مولانا مودودی ہے۔
تمہیں اس بات پر شرمندگی ہونی چاہیے کہ تمہیں اپنی مادری زبان نہیں آتی ہے الٹا تم ایسی باتیں کر رہے ہو۔۔ پنجابی برصیغر میں واحد زبان ہے جس پر انگریز نے پابندی لگائی تھی۔ ہر جگہ ہر ریاست میں ابتدائی تعلیم اسی زبان میں دی جاتی تھی سرکاری زبان انگریزی تھی مگر پنجاب میں ایسا نہیں تھا۔ تقسیم کے بعد مشرقی پنجاب میں تو تعلیم کو دوبارہ پنجابی میں کر دیا گیا تھا جبکہ پاکستان میں ہم آج بھی ایسا سوچتے ہیں کہ ایسا کرنے سے پاکستان کے آئین سے شاید غداری ہو جائے گی۔ جبکہ باقی سب صوبوں میں انکی مادری زبان پڑھائی جاتی ہے۔
پاکستانی پنجابی سوچتا پنجابی میں ہے، بولتا پنجابی ہے مگر جب اپنے خیالات کو لکھنا ہو تو دوسری زبان کا سہارا لیتا ہے۔ اس سب لکھنے کا مقصد خدانخواستہ کوئی تعصب نہیں ہے بلکہ پنجابی کو اسکا حق نہیں دیا گیا اوپر سے ھر طرح کا الزام پنجابیوں پر لگا دیا جاتا ہے۔
ویسے یہ فورم اردو میں ہے تو اردو ہی میں ہونا چاہیے مگر براہ کرم کسی دوسری زبان کے بارے میں ایسا کہنے سے پرہیز برتنا چاہیے۔ مغلظات ہر زبان میں ہیں اور پنجابی اس سے مستثنی نہیں ہے۔