تعارف اردو محفل ویب سائٹ کو استعمال کرنے کا طریقہ

شعیب گناترا

لائبریرین
آداب۔

میرا نام میری پروفائل سے واضح ہے، شعیب گناترا۔ کوئی مہربان رہنمائی فرما سکتا ہے کہ اردو محفل ویب سائٹ کو استعمال کرنے کا طریقہ کیسے اور کہاں سے سیکھوں؟ عین نوازش ہوگی۔

شکریہ
 
اردو محفل میں خوش آمدید جناب۔ ہر چند کہ آپ 2017ء سے اردو محفل کے ممبر ہیں لیکن اب تک آپ نے صرف دو مراسلے لکھے تھے۔ آج تیسرا مراسلہ آپ نے بالکل درست زمرے میں درست انداز میں لکھا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ نے نیا مراسلہ بنانے کا طریقہ جان لیا ہے۔ اردو محفل کے صفحے پر دائیں جانب کچھ ٹیبس نظر آرہے ہوں گے۔ سرِ ورق پر جدید مراسلے نظر آتے ہیں۔ فورم پر کلک کریں یا درج ذیل لنک پر جائیں تو اردو محفل کے تمام سلسلے آپ کو نظر آجائیں گے۔ کسی بھی سلسلے کو کلک کریں تو اس کیٹیگری کے کی لڑیاں نظر آئیں گی۔

اردو محفل فورم

کسی بھی لڑی کو کلک کرنے سے اس کے تمام مراسلے نظر آتے ہیں نیز بائیں جانب اوپر نئی لڑی بنائیں کا ٹیگ نظر آجاتے گا۔ اس پر کلک کرکے نئی لڑی بنائیے اور اپنا مراسلہ لکھیے۔

کسی بھی مراسلے پر تبصرہ کرنے کے لیے اس صفحے کے نیچے کی جانب ایڈیٹر ونڈو نظر آئے گی۔ اس میں بے دھڑک اپنا مراسلہ لکھ کر ارسال کیجیے۔
 
مدیرِ محترم،
جواب دینے کا شکریہ۔
اتنا تو میں جان گیا تھا جتنا آپ نے بتایا ہے۔ البتہ کوئی لنک، ٹوٹوریل وغیرہ نہیں ہے اگر ہوتا تو آپ عنایت فرما چکے ہوتے۔

خیر اخیر سوال، کسی بھی مراسلے پر تبصرہ کرنا ہو تو اس کے ذیل میں 'جواب' پر کلک کروں لیکن یہ جو دوستانہ والا دل آپ نے میرے مراسلے پر دیا ہے، وہ کیسے اور کہاں سے دیتے ہیں؟ تبصرہ نہ کرنا ہو صرف تاثر دینا ہو (emoticon) کے ذریعے سے تو کیسے دوں؟
 
میرے بھائی ٹھنڈا کرکے کھائیے۔ تین سال محفل پر صرف کلک کررہے ہوتے تو سب کچھ معلوم ہوچکا ہوتا۔

لیجیے محفل ٹیوٹوریل کا لنک بھی حاضر ہے۔

محفل فورم ٹیوٹوریل

اپنے تاثرات دینے کے لیے ابھی کچھ مراسلے کرنا شروع کیجیے۔ سسٹم خود ہی آپ کو یہ حق بھی دے دیگا۔
 
ممنون۔
 
شمشاد

لائبریرین
آداب۔

میرا نام میری پروفائل سے واضح ہے، شعیب گناترا۔ کوئی مہربان رہنمائی فرما سکتا ہے کہ اردو محفل ویب سائٹ کو استعمال کرنے کا طریقہ کیسے اور کہاں سے سیکھوں؟ عین نوازش ہوگی۔

شکریہ
شعیب بھائی اردو محفل میں خوش آمدید۔

اپنے متعلق کچھ اور بھی بتائیں، مثلاً آپ کا کہاں سے تعلق ہے، تعلیم کتنی ہے، کس پیشے سے تعلق ہے، وغیرہ

مزید کچھ بھی جاننے کے لیے بلا جھجھک پوچھ سکتے ہیں۔

آپ اردو محفل کے تمام اراکین کو ماشاء اللہ دوست اور مددگار پائیں گے۔
 
قبلہ سلام قبول ہو،

شعیب گناترا، مجھے اسی نام پر گالیاں پڑتی ہیں۔ پچھلے ۳۷ سالوں سے اکیلے عمر قید کاٹ رہا ہوں۔ پیدا صرف شہرِ قائد ہی نہیں بلکہ محلے قائد یعنی کھارادار میں ہوا۔ چھ بہنوں اور تین بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہوں۔ بچپن حسین آباد کی گلیوں میں لٹو چلاتے، کنچے کھیلتے گزرا اور جوانی بہادر آباد کی گلیوں میں برباد ہوئی۔ تعلیم سے کوسوں دور تک کوئی واسطہ نہیں، سن ۱۹۹۸ میں دسویں جماعت کیلئے بھرپور تیاری کی تھی فیل ہونے کی لیکن غلطی سے پاس ہوگئے۔ اس سے دل برداشتہ ہو کر پھر کبھی کوشش نہ کی۔ فلحال نیروبی، کینیا، مشرقی افریقہ میں رہائش پذیر ہوں۔ یہ میرے لئے دوسرا گھر ہے، کیونکہ ننھیال ددھیال تقریباً دس دہائیوں سے یہاں مقیم ہے۔ بیکاری کا مشغلہ ہے۔ اردو سے تھوڑا بہت شغف ہے اس لئے یہاں چلا آیا۔ مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے سو کا ایزی لوڈ کروا دیں۔

خوش آمدی کا شکریہ۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

وہاں بھی سو کا ایزی لوڈ چلتا ہے کیا؟ نمبر بتا دیں کہ ایزی لوڈ کروانے میں آسانی رہے۔

اکیلے عمر قید کاٹنے کی بجائے کسی اور کو بھی شامل کر لیں اور دونوں مل کر قید تنہائی کاٹیں تاکہ قید کاٹنے میں آسانی رہے۔
 
ایزی لوڈ کروانے کی نیت کا شکریہ، خدا آپ کو اجر دے۔ اگر ہو سکے تو اس کے بدلے میں سو روپے کی دعا کر دیجیئے گا۔

بقول ڈاکٹر یونس بٹ کے، شادی وہ عمل ہے کہ جس میں دو لوگ مل کر اس طرح رہتے ہیں کہ ایک دوسرے کو رہنے نہیں دیتے۔
 
شمشاد

لائبریرین
دعاؤں کا کوئی مول نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ جو آپ کے حق میں بہتر ہے وہ عطا فرمائے۔

ڈاکٹر یونس کو چھوڑیں اور سلسلہ یوسفیہ کے مرید ہو جائیں۔ جس کے پیر و مرشد مشاق احمد یوسفی مرحوم ہیں۔
 
آمین، جزاکم اللہ خیرا۔ خدا آپ کی مرادیں پوری کرے، آمین

ڈاکٹر یونس بٹ صاحب خود یوسفی صاحب کے مرید ہیں، ان کی تصنیفات اس کی گواہ ہیں۔
 
شعیب گناترا

لائبریرین
یہ ڈی پی لگانے کی کوئی خاص وجہ؟

مجمل: یہ میرے فلسفۂ حیات کی عکاسی کرتی ہے۔

مفصل: یہ تصویر ایک برطانوی گلوکار بنام بونو کی ہے۔ ان کی آنکھوں پر بندھی پٹی پر دنیاوی بڑے ادیان (یعنی اسلام، عیسائیت اور یہودیت) کی علامتوں سے انگریزی میں COEXIST لکھا ہے۔ انہوں نے امن کی مہم چلائی تھی کہ تمام مذاہب کے ماننے والے ایک ساتھ مل کر رہ سکتے ہیں۔ چونکہ میرا بھی یہی ماننا ہے اسی لئے اس تصویر کا اتنخاب کیا ہے۔
 
Top