! اردو محفل کا اپگریڈ مکمل !

arifkarim

معطل
میرے خیال میں اب اردو محفل کا اپگریڈ مکمل ہو گیا ہے۔ آپ کو اس میں کیا اچھا لگا/ برا لگا؟‌اپنی رائے کا اظہار کریں، شکریہ-------------------------------------------------------
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ بڑے تیز نکلے۔ :)
کچھ ہمارا ہی انتظار کیا ہوتا۔ میں اس سلسلے میں جلد ہی کچھ تھریڈ‌ شروع کروں گا۔ بہرحال تم اپنی پسند اور ناپسند کے بارے میں یہاں بتا سکتے ہو۔
 

الف عین

لائبریرین
ذاتی پیغامات پوسٹ نہپیں ہو رہے ہیں۔ جہاں جواب دیتا ہوں، اس کے بعد ڈیٹا بیس یا اسی قسم کی کوئی ایرر آتی ہے۔
اور دوسری زیادہ اہم بات۔۔۔۔
فانٹ کم بخت وہی ایشیا ٹائپ ہو گیا ہے۔ پوسٹ پیج میں۔ میرا اختیاری فانٹ ویب نسخ صفحات پر تو درست ہے لیکن پوسٹ پیج میں نہیں۔ اب مجھ سے مزید اغلاط ہوں گی جو نظر ہی نہیں آ سکیں گی۔
 

الف عین

لائبریرین
اور یہ اکثر جگہ اب عربی ’ی‘ نظر آ رہی ہے دو نقطوں والی۔ بقول محسن ایں چہ چکر است؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، یہ مسائل میرے نوٹس میں آ گئے ہیں۔ میں ان کے حل کے لیے کوشش کر رہا ہوں۔ عربی ی کو بھی میں ٹھیک کر دوں گا۔
 

فر حان

محفلین
نبیل فورم کی اپلوڈ رفتار بھی کافی کم ہو گئی ہے پیج کھولنے میں کافی وقت لگ رہا ہے جبکہ میرے پاس اسپیڈ‌کافی اچھی ہے ۔
 

محسن حجازی

محفلین
ڈاتی پیغامات ایک تو ارسال نہیں ہو رہے اور دوسرا یہ کہ بسا اوقات کلک کہیں کرتے ہیں اور جا کہیں نکلتے ہیں کسی جادو نگری کی طرح۔ میرا خیال ہے کہ اب بہتر ہو گیا ہوشاید۔
 

arifkarim

معطل
آپ سب کا شکریہ، مجھے ایک اچھی چیز یہ لگی ہے کہ اپگریڈ کے بعد صفحات کی رفتار بہت بڑھ گئی ہے :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکر ہے کہ کسی نے رفتار بڑھنے کی بھی بات کی ہے۔ باقی تو فورم کے سست رفتار ہونے کی شکایت کر رہے تھے۔
ہمارا ارادہ ہے کہ ہم کچھ دنوں میں فورم کی رفتار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک cache کا استعمال کریں۔ لیکن اس کے لیے ہمیں اپنے ہوسٹ پر پی ایچ پی کی کسٹم کمپائلیشن استعمال کرنی پڑے جو کہ بجائے خود ایک رسک ہے۔ بہرحال جہاں اتنے رسک لیے وہاں ایک اور سہی۔ :)
 

زیک

مسافر
ذاتی پیغامات کے لئے فوری جواب کام نہیں کر رہا۔ اگر آپ جواب کے بٹن پر کلک کر کے جواب بھیجیں تو ٹھیک کام کرنا چاہیئے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زیک، میں نے ذاتی پیغامات کے فوری جواب والے موڈ کو ان انسٹال کر دیا ہے۔ میرے خیال میں یہ وی بلیٹن کے نئے سیکیورٹی فکس سے متاثر ہوا ہے۔ اس موڈ کی اپڈیٹ بھی موجود ہے جس میں جلد انسٹال کر دوں گا۔
 
Top