اردو محفل کا تعارف کون کرائے گا؟

کہتے ہیں مہمانی تین دن کی ہوتی ہے۔ مجھے آج اردو محفل میں دوسرا دن ہے مگر میں اپنی مہمانی کا ایک دن رضاکارانہ طور پر ختم کرتے ہوئے تھوڑا بے تکلف ہو رہا ہوں۔ میرا تعارف تو سب سےپڑھ اور پوچھ لیا مگرکسی نے اردو محفل کا تعارف نہیں کرایا۔ میری تلاش تھی کہ شاید یہاں پر" ہمارے بارے میں" ٹائپ کا کوئی صٍفحہ ہو جس میں اردو محفل کے بارے میں سب کچھ لکھا ہو مگر ایسا کچھ مجھے نہیں مل سکا۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اردو محفل کس نے قائم کی، کیوں کی؟ کہاں سے اسے منظم کیا جاتا ہے؟ کون اس کا منتظم ہے؟ اخراجات کہاں سےپورے ہوتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ویسے اتنی معلومات کا آپ کیا کریں گے۔:grin: اس بارے میں آپ کو شمشاد بھائی، نبیل بھائی ، زیک بھائی اور خاص طور پر سعود بھائی ہی بتا سکتے ہیں ہم تو آم کھانے والے ہیں بس
 

مقدس

لائبریرین
اردو محفل اپنا تعارف آپ ہے۔۔
آپ اس میں گھومیں پھریں، یہاں سے وہاں۔۔ سارے سوالوں کے جواب مل جائیں گے
 
Top