پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
تمام اراکین کو اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ مبارک ہو!
امید ہے کہ سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں بہت ساری دلچسپ سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں گی ۔ یہ دھاگا اُن محفلین کے لئے ایک پیغام ہے کہ جو کمپیوٹر گرافکس سے دلچسپی رکھتے ہیں ۔ "اردو محفل" کا نام مختلف فونٹ ایفیکٹس کے ساتھ یا ڈیجیٹل مصوری کی شکل میں لکھ کر سالگرہ کے اس موقع پر بطور تحفہ پیش کیجئے اور اردو محفل سے اپنی وابستگی کا اظہار کیجئے ۔ کسی خاص فونٹ یا کسی سافٹ ویئر کی پابندی نہیں ۔ اپنے اندر کے آرٹسٹ کو جگائیے اورجس انداز میں بھی آپ بہتر سمجھیں اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کیجئے !
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اس سلسلے کی ابتدا کررہا ہوں ۔ میرا ارادہ ہے کہ فوٹو شاپ میں اردو محفل کا نام پانچ چھ مختلف انداز سے لکھ کر سالگرہ کے موقع پر پیش کیا جائے ۔
یہ پہلا ایفیکٹ یا تاثر شفاف شیشے کا ہے ۔ یہ تصویر ان محفلین کے نام جو شیشے کی طرح شفاف ہیں ، جن کے آرپار دیکھا جاسکتا ہے ۔ :):):)

Urdu-Mehfil-Glass-effect.jpg
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

الف نظامی

لائبریرین
نظامی صاحب ! یعنی آپ بھی!!! :):):)

بہت خوب ! بہت عمدہ! بہت اچھا شعر منتخب کیا آپ نے ۔ عبدالمجید پروین رقم نے خوبصورت نستعلیق طرز میں اس شعر کا طغرہ لکھا تھا ۔ کبھی موقع ملا تو پوسٹ کروں گا ۔
بہت شکریہ سر
اور پروین رقم کا لکھا ہوا طغرہ تولازمی پوسٹ کیجیے۔
 
Top