اردو محفل کا پہلا سالانہ مشاعرہ 2012

اردو محفل کا پہلا سالانہ مشاعرہ ۲۰۱۲
شعر و ادب سے تعلق رکھنے والے احباب کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ اردو محفل کی سالگرہ کی تقریبات
جاری ہیں، دوسرا ہفتہ محفلِ ادب کی سرگرمیوں کے لیے مخصوص کیا گیا تھا
اس سلسلے میں ۱۰ جولائی ۲۰۱۲؁ ء سے ۲۶ جولائی ۲۰۱۲ ؁ ء تک اردومحفل کے
پہلےسالانہ مشاعرے کا کامیاب انعقادکیا گیا۔
محفلین اس مشاعرے کو مندرجہ ذیل لڑی میں ملاحظہ کرسکتے ہیں
منتظمینِ مشاعرہ:
خرم شہزاد خرم (ناظم ِ مشاعرہ)
محمد احمد
مہدی نقوی حجاز
مزمل شیخ بسمل
محمد بلال اعظم
اور
محمد خلیل الرحمٰن ( مدیر محفلِ ادب)
زیرِ سرپرستی: عزت مآب جناب محمد وارث صاحب
مہمانانِ گرامی
صدارت: عزت مآب جناب اعجاز عبید صاحب
مہمانِ خصوصی: عزت مآب جناب شاکرالقادری صاحب
شعرائے کرام
محترم اعجاز عبید (صدرِ مشاعرہ)
محترم شاکر القادری (مہمانِ حصوصی)
محترم منصور آفاق
محترم محمد وارث
محترم فاتح الدین بشیر
محترم خلیل الرحمٰن
محترم محمد احمد
محترم سعود عالم (ابن سعید)
محترم محمد حفیظ الرحمٰن
محترم محمود احمد غزنوی
محترمہ سیدہ سارا غزل
محترمہ زہرہ علوی
محترم نوید ظفر کیانی
محترم ایم۔ اے۔ راجا
محترم عمران شناور
محترم مزمل شیخ بسمل
محترم مہدی نقوی حجاز
محترم راحیل فاروق
محترم ندیم حفی
محترم محمد ذیشان نصر (متلاشی)
محترم محمد اظہر نزیر
محترم ذیشان ZEESH
محترم محمد امین
محترم محمد بلال اعظم
محترم خرم شہزاد خرم
اس مشاعرے پر محفلین اپنا تبصرہ مندرجہ ذیل لڑی میں لکھ سکتے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اس کامیاب اور خوبصورت مشاعرے کے انعقاد پر تمام شعرائے کرام کو اور اس مشاعرے کے منتظمین کو بالخصوص بہت مبارک ہو۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بلا شبہ مشاعرہ بہت ہی خوب رہا اور تمام احباب نے بہت عمدہ کلام پیش کیا ۔ مشاعرے کے انعقاد میں سب ہی لوگوں نے اپنا کردار احسن طریقے سے انجام دیا۔ انتظامیہ کے احباب نے بھی حتی الوسع سعی اور کاوشوں سے مشاعرے کو کامیاب بنایا۔ خاص طور پر بھائی خرم شہزاد خرم اس سلسلے میں مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے مشاعرے کی میزبانی کے فرائض بخوبی انجام دیئے۔

کچھ دوست بوجوہ اپنا کلام پیش نہیں کر سکے اُن کی کمی البتہ ضرور محسوس ہوئی۔ پھر بھی :

یار زندہ صحبت باقی
 

الف عین

لائبریرین
سب کو، بشمول میرے، مبارک ہو مشاعرے کا کامیاب انعقاد۔ خرم اور محمد احمد کو خصوصی مبارکباد، کہ بہترین نظامت کی۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
Top