اردو محفل کو بہت اچھی سے بہت بہت اچھی بنانے کی تجاویز

تفسیر

محفلین
نبیل بھائی

السلام علیکم

اردو محفل کے شروع دنوں میں آپ کے پاس وقت تھا اور جب کبھی آپ نے ایسے موضوع یا پیغام دیکھےجو کہ غلط فورم میں پوسٹ ہوگئے ہیں آپ نےاس کو مناسب جگہ منتقل کردیا اور اگر کسی ادبی یا ٹیکنیکل مضمون کے نیجے غیر متعلق گفتگو شروع ہوئی تو آپ نے فوراً اس پر توجہ کی اور اس کو ایک ٹائٹیل دے کر مناسب زمرے میں منتقل کردیا۔ لیکن اب آپ اتنے مصرف ہیں کےشاید سر کجھانے کا بھی ٹائم نہیں ملتا ہوگا۔teeth_smile

میں نے دیکھا کہ آپ نے میرا شکایتی میسج پڑھا جس میں میر ے چالیس صفحہ کے مضمون ( جس کو لکھنے میں تین ماہ لگے ) چُھپ جانے کی شکایت تھی آپ نے فوری اس شکایت کو رفع کردیا۔ میں آپ کا بہت مشکور ہوں کےآپ مصروفیت کے باوجود میرا اب بھی اتنا ہی خیال رکھتے ہیں جتنا آپ نےاس وقت رکھا جب آپ کے پاس زیادہ وقت تھا۔ اس کی مثالیں ناول اور شاعری آن لائن ہے کے فورم ہیں جہاں صرف پڑھنے کی اجازت ہے۔

اب تحریروں کے زمرے میں بھی یہ ہی ہورہا۔ ایک گفتگو چل رہی ہے۔ میں تقریًا ہردوسرے دن ایک نئی تحریر پیش کرنا ہوں مگر وہ کسی کو دیکھائی نہیں دیتی۔

میرا خیال ہے ہے ایک دن آپ کہیں گے تفسیر بھائی بہت ہوگی اب آپ راستہ ناپیں۔۔۔ اب میں آپ کے لیےکیا کیا کروں :)

اس سے پہلے کے آپ ایسا کہیں میرا پروپوزل یہ ہےteeth_smile

اردو محفل میں ایک پالیسی بنادی جائے ۔جیسا کےمیں نے اپنےذاتی فورم میں کیا ہے ۔تخلیقی اور گفتگو کو مکمل طور علحیدہ کردیاہے ۔

آپ کہیں گے تفسیر سب خیریت ہے نا۔ ڈاکٹر کے پاس کب سے نہیں گئے؟ :(

مجھے پتہ ہے کے یہ تقریباً نامکن ہے۔۔۔

تو پھر کیا حل ہے؟ میرا یہ پروپوزل ہے

تین نکاتی پروگرام

پہلا قدم
( الف ):ایک ٹیم بنائی جائے جس کے پانچ رکن ہوں ۔جس میں شمشاد بھائی کی چیرمین شپ میں قیصرانی، ماوراء اور دو دوسرے ارکان جنہیں آپ مناسب سمجھیں ایک ( آن لائن چھپے زمرے میں یا ایم ایس این پر) میٹنگ کریں اور

( ب ) یہ ڈیفائن کریں کہ “ گفتگو“ سے کیا مراد ہے۔ اور تحریر پر کامنٹ سے کیا مراد ہے ( یہ ڈیفینیشن صرف ادبی، تحقیقی اور ڈیجیٹل لائبریری فورم پر استعمال ہوگی یا جو یہ گروپ مناسب سمجھے )۔ ایک کامنٹ، گفتگو میں کب تبدیل ہوتا ہے؟۔ پھر ایک آدھے صفحہ کا پروپوزل آپ لوگوں کوپیش کریں کہ فورم میں گفتگو کو کسے آیڈینٹیفائی کیا جائے آپ اور زیک اور آصف اس پر نظرِثانی کریں۔ یہ لسٹ ہمیشہ اپ دیٹ کی جاسکتی ہے۔

( پ ) یہ ہی گروپ ہر فورم کی ڈیفینیشن کو پھر سے ری ایویلٹ کریں اور ان میں ایڈجسٹمنٹ پروپوز کرے۔ فورمز میں تبدیلی نہیں ہورہی صرف اس کی ڈیسکریپشن کو دوبارہ دیکھا جارہا ہے۔

کیونکہ بعض فورم میں گفتگو اور اسباق ایک ساتھ شامل ہیں اور اسباق کے عنوان کے نیچےگفتگوشروع ہوجاتی ہے۔

( ت ) ذیلی فورمز کے لیول پرغور کیا جائے اور ان میں ایڈجسٹمنٹ کی ضرور پیش آئے گی یا نہیں۔ وجہ یہ ہے کہ اس وقت ایکوال اپورچونٹی سچویشن نہیں ہے

( ٹ ) دوسرے بڑے فورم میں جاکر دیکھیں کہ وہ اس مسلہ کو کس طرح ہنڈل کرتے ہیں ۔

( ث) میرا ذاتی پروپوزل :
ہرتخلیقی فورم میں ایک ذیلی فورم ہو جہاں اراکین اس فورم کے کسی بھی تحریر پر تنقید و تبصرہ لکھ سکیں ۔ تنقید اور تبصرے کا حق جائز ہے اور اس کے لیے جگہ ہونی چاہیے ( کیا کوئی واقعی لکھے گا مجھے نہیں پتہ :confused:)

ایک تحریر نگار کی ادبی زندگی کا مقصد یہ ہے لوگ اس کو پڑھیں اس کو اپنی تحریر کی خامی کو جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اسی لیے کتابوں میں ایویلیویشن فارم نہیں ہوتے جن کو بھر کر آپ تحریر نگار کو اپنی رائے بھیجیں۔:)

تحریر کے نیچے صرف شکریہ کرنے کی اجازت ہو۔ یا ہمت افزائی میسجsmile_tongue

دوسرا قدم۔
ہرفورم میں ایک یا زیادہ ماڈریٹرز ہوں جن کے اختیارات صرف منتقل کرنے کے ہوں وہ اس فورم کومانیٹر کریں اور اس جو عنوان یا مسیج اس فورم کے سبجیکٹ سےغیرمتلعق ہوں ان ایک ہولڈینگ ایریا میں منتقل کردیں۔ یہ عنوان، موضوع اور پیغام ایکٹیو رہیں گے اور پوسٹنگ جاری ہے۔ اراکان کے لیے یہ ٹرانسپیرینٹ ہے

اگر ایک موضوع یا پیغام فحش یا اخلاق سےگرا ہو تو اس کو چُھے زمرے میں منتقل کردیں اور ناظم خاص کو فیصلہ کردنے دیں کہ اس کے ساتھ کیا کیا جائے۔

یہ ماڈریٹر کوئی بھی ایکٹو رکن ہو سکتا ہے۔ اور موجودہ ارکان کے ریسورسس میں سے حاصل ہو سکتا ہے۔ بعض صورتوں میں ایک سے زیادہ ماڈریٹر کی ضرورت ہوگی۔اور ہرفورم کی ڈیفینیشن کو اس طرح ایڈجست کیا جائے کے ماڈریٹر کو فیصلہ کرنے میں زیادہ دقت نہ ہو۔

تیسرا قدم۔
وہ ناظم جن کے اخیتارات زیادہ ہیں اپنے آپ کے لیے سکیجول بنالیں اور جیسے جیسے ٹائم ملے ان کو ہولڈیکنگ ایریا سے مناسب زمروں میں منتقل کرنا شروع کرئیں۔ انہیں ماڈریٹر کا فیصلہ رد کرنے کی اجازت ہے۔

مجھے پتہ ہے ان میں سے کچھ پالیساں موجود ہیں مگر اِن ایکٹیو ہیں۔

مجھےخوشی ہوگی اگر آپ، ذیک اور آصف اس پروپوزل میں مناسب تبدیلیاں کرکے اس کو عمل میں لا ئیں گے۔

والسلام
تفسیر
 

نبیل

تکنیکی معاون
تفسیر، آپ کی تفصیلی پوسٹ کا بہت شکریہ۔ آپ نے جو نکات اٹھائے ہیں ان کے بارے میں میں بھی سوچتا رہا ہوں۔ میں وقت ملتے ہی آپ کی تجاویز اور ان کے قابل ہونے کے بارے میں لکھتا ہوں۔
 

زیک

مسافر
تفسیر آپ کی تجاویز کا شکریہ۔

میں آپ کی اس بات سے متفق ہوں کہ موضوع سے ہٹ کر گفتگو نہیں ہونی چاہیئے اور اگر ہو تو اسے منتقل کر دیا جائے۔ اس بارے میں ہمیں یہ دیکھنا پڑے گا کہ اس کام کو actively کرنے کا کیا طریقہ ہو۔

دوسری بات سے میرا اختلاف ہے کہ تحریر پر بحث علیحدہ تھریڈ میں ہو۔ میرے ذاتی خیال میں یہ طریقہ غیرضروری الجھنیں پیدا کرتا ہے۔
 
میں زکریا بھائی کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ کہ تبصرے کے لئے علیحدہ تانا بانا الجھنیں پیدا کرتا ہے۔ تبصرے میں قاری آسانی چاہتا ہے جب کہ علیحدہ ہونے کی صورت میں یہ آسانیاں کافی حد تک نا پید ہو جاتی ہے۔ کون تلاشے موضوع پر تبصرے کا دھاگہ۔ اگر پہلی پوسٹ میں تبصرے کے دھاگے کا ربط فراہم بھی کر دیا جائے تو عموماً ہوتا یہ ہے کہ ہر شخص آخری صفحے کو سب سے پہلے براؤز کرتا ہے جہاں تازہ ترین حرکت ہوئی ہوتی ہے۔

دھاگے کو علیحدہ کر دینے سے اصلی دھاگے پر تحریک کم ہوتی ہے جس کے باعث‌ وہ بہت جلدی تہوں میں چلا جاتا ہے۔

ممکنہ حل:

1: ایسے سنجیدہ اور طویل دھاگوں کی پہلی پوسٹ کو بطور ضمنی فہرست استعمال کیا جائے۔ اور ہر مفید (بلکہ اصلی متن) والے پوسٹ جب بھی کئے جائیں فوراً ان کا ربط پہلے صفحے کے فہرست میں مدون کر دیا جائے۔ اور ہر ایسے پوسٹ کی اخیر میں ایک ربط سے فہرست کو مربوط کر دیا جائے۔

پر اس حل کے کچھ مسائل ہیں کہ فہرست والے پوسٹ کی تدوین صرف صاحب پوسٹ یا صاحب خصوصی اختیارات ہی کر سکیں گے۔

2: دوسرے ممکنہ حل کے بارے میں نبیل بھائی زیادہ بہتر بتا سکیں گے کہ کس حد تک ممکن ہے۔ کیوں کہ میں نے خود یہ پورٹل کبھی سیٹ اپ نہیں کیا۔ خیر حل یہ ہے کہ ہر پوسٹ کو کیٹیگرائز کر دیا جائے، مثلاً "موضوع"، "تبصرہ"، "تصحیح/مشورہ"، "عام گفتگو" وغیرہ۔

پوسٹ کرتے ہوئے یہ زمرے اسی طرح منتخب کئے جا سکیں جیسے پوسٹ کی آئیکن منسلک کی جاتی ہے۔ بطور طے شدہ "عام گفتگو" زمرہ منتخب ہو۔

اس کے بعد نیویگیشن بار میں ایک ڈراپ ڈاؤن منسلک کیا جائے جو پوسٹس کو آن ڈیمانڈ ان زمروں کی بنیاد پر گروپ کر دے۔ اس طرح پوسٹ زمروں کی بنیاد پر فلٹر کئے جا سکیں گے۔ ورنہ طے شدہ رینڈرنگ موجودہ شکل (یعنی ٹائم اسٹیمپ کی بنیاد پر) میں ہو۔

اگر کوئی رکن غلطی سے یا جان بوجھ کر پوسٹ کو غلط زمرے میں منتخب کر لے تو موڈیریٹرس اسے درست فرما دیں۔

مزید کچھ سوجھتی ہے تو عرض کروں گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
تفسیر آپ کی تجاویز کا شکریہ۔

میں آپ کی اس بات سے متفق ہوں کہ موضوع سے ہٹ کر گفتگو نہیں ہونی چاہیئے اور اگر ہو تو اسے منتقل کر دیا جائے۔ اس بارے میں ہمیں یہ دیکھنا پڑے گا کہ اس کام کو actively کرنے کا کیا طریقہ ہو۔

دوسری بات سے میرا اختلاف ہے کہ تحریر پر بحث علیحدہ تھریڈ میں ہو۔ میرے ذاتی خیال میں یہ طریقہ غیرضروری الجھنیں پیدا کرتا ہے۔


اور مجھے ان دونوں باتوں سے مکمل اتفاق ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

مجھے اس پوسٹ کا جواب دینے میں کچھ تاخیر ہوگئی ہے جس کے لیے میں معذرت چاہتا ہوں۔ میں فورم کی ایک میجر اپگریڈ کی تیاری میں مصروف ہوں۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ مختصراً تفسیر کے اٹھائے گئے نکات پر بات کر سکوں۔

سب سے پہلے میں یہ کہنا چاہوں کہ تفسیر نے تحقیقاتی مضامین کی دوسرے پیغامات کے نیچے چھپ جانے سے متعلق جو بات کی ہے وہ ڈسکشن فورم کی بنیادی ساخت کی وجہ سے ہے۔ یہ بات تمام ویب ماسٹر اور ایڈمن جانتے ہیں کہ فورمز اگرچہ معلومات کے تبادلے اور رائے عامہ کے اظہار کے لیے اچھا پلیٹ فارم ہیں لیکن فورمز پر قابل قدر انفارمیشن کو مؤثر طریقے سے ترتیب دینا آسان نہیں ہوتا اور یہ انفارمیشن دوسرے کم اہمیت کے پیغامات کی وجہ سے پس منظر میں چلی جاتی ہے اور فورم پر گویا بکھر جاتی ہے۔


فورمز کی مندرجہ بالا خامی پر کسی حد تک قابو پانے کے لیے مختلف ترکیبیں استعمال کی جاتی ہیں۔ تفسیر نے اپنی پوسٹ میں مؤثر موڈریشن کے ذریعے اہم انفارمیشن کو غیر اہم انفارمیشن سے الگ رکھنے کی تجویز پیش کی ہے۔ بدقسمتی سے کچھ عرصے سے محفل فورم پر موڈریشن کا بحران پیدا ہوا ہے۔ صرف میں ہی نہیں، بلکہ اتفاق سے دوسرے منتظمین بھی انتہائی مصروف ہو گئے ہیں اور اس لیے موڈریشن اس معاملے میں زیادہ مدد نہیں کر سکتی۔ میں یقیناً ہر زمرے کے لیے موڈریٹر کا تقرر کرنا چاہتا ہوں لیکن میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ موڈریٹر اپنے متعلقہ زمرہ جات میں فعال رہیں۔

فورم پر بکھری ہوئی اہم اور قابل قدر انفارمیشن کو مؤثر انداز میں منظم کرنے کے لیے ایک اور ممکنہ حل فورم کے ساتھ کسی اچھے آرٹیکل منیجمنٹ سسٹم کا استعمال کرنا ہے۔ ایک اور طریقہ فورم میں وکی سوفٹویر کو انٹگریٹ کرنا بھی ہے جیسا کہ محفل فورم کے پرانے سیٹ اپ میں کیا گیا تھا۔ میرے ذہن میں محفل فورم پر کسی اچھے آرٹیکل منیجمنٹ سسٹم یا وکی پلگ ان کے استعمال کا کافی عرصے خیال موجود ہے لیکن میں کچھ مہینوں سے اس چیز کا انتظار کر رہا تھا کہ وی بلیٹن کا نیا ورژن آ جائے تاکہ پہلے اس پر اپگریڈ کر لی جائے اور اس کے بعد اس میں کسی آرٹیکل منیجمنٹ سسٹم کو انٹگریٹ کیا جائے۔ اور اس وقت میں اپگریڈ کی تیاری اور پلاننگ میں ہی مصروف ہوں۔ ایک مرتبہ اپگریڈ کے بعد فورم کا آپریشن سٹیبل ہو جائے تو میں اس جانب انشاءاللہ ضرور کچھ کروں گا۔

والسلام
 

الف عین

لائبریرین
اور نبیل۔ کم از کم اس بار اس کا بھی خیال رہے کہ لائبریری فورم (اردو لائبریری ڈاٹ آرگ نہیں، محفل کا زمرہ( کی رسائی غیر رکن تک بھی ہو۔ چاہے لائبریری ارکان کے علاوہ کسی کو پسٹ کرنے کا اختیار اب کی طرح نہ ہو لیکن عوام الناس یہاں ہی آ کر کتابیں پڑھ سکیں تو بہتر ہے۔
 

تفسیر

محفلین
نبیل بھائی

السلام علیکم

میں آپ کے جواب سے مطمئن اور متفق ہوں ۔ اس سائز کے فورم کے لیے یہ واقعی ایک بڑی ٹاسک ہے اور اس کی پلانینگ اور امپیلمنٹشن میں عرصہ لگ سکتا ہے۔ مجھ بہت خوشی ہوئی کے آپ نے اپنی مصروفیات میں مستقبل کی پلانینگ کو بیک برنر پر نہیں رکھا ہوا ہے اور آپ ہروقت اس قسم کی اپلیکیشنز کی تلاش میں رہتے۔

میری تجویز کا ایک مقصد آپ کی توجہ حاصل کرنا بھی تھا۔ آپ اتنے مصرف ہیں کے یہی ایک طریقہ آپ کی توجہ حاصل کرسکتا ہے۔ مگر معلوم یہ ہوا کہ آپ مجھ سے پانچ قدم آگے ہیں۔

ذاتی طور پر میں اپنی رائٹنگ کو فیلگ کرسکتا ہوں " یہ تحریر تنقید وصول نہیں کرتی" یا " صرف پڑھنے کے لیے" ۔ اور میں نے اپنی آخری تحریر کے ساتھ ایسا کیا تھا۔ یہ آئیدیا کام کرتا ہے۔

ویسے اگر ایک ایسا آئکون ہوتا تو کیا اچھا ہوتا۔ شائع کرتےوقت اس آئکون کو آن کریں گے۔ لوگ اس آئکون کو دیکھ کر اس تحریر پڑھیں گےاور مگر اس پر اپنا خیال پیش نہیں کریں۔

کامنٹ کرنے سے پہلے مصنف کو سمجھنا ضروری ہے۔ ایک تحریر نگار لکھنے میں ریسرچ کرتا ہےاورغورفکر کے بعد تصنیف کرتا ہے اس کی تخلیق کو ایک ریڈینگ میں رد کرنامناسب نہیں ہے۔


والسلام

آپ کا بہت بہت شکریہ
تفسیر


میں نے اس تحریر کو ایڈیٹ کیاہے اور آخری پیراگراف سے تصحیح کی ہے۔۔۔ تفسیر
 

محمد وارث

لائبریرین
تفسیر صاحب میں معذرت خواہ ہوں۔

آپ نے جس ذاتی پیغام کا حوالہ دیا وہ بھی ایک غلط فہمی کی بنا پر تھا اور آپ نے مجھے اس پیغام کا جواب دینے کا موقع بھی نہ دیا کہ آپ کی طرف ذاتی پیغام نہیں بھیجے جا سکتے تھے۔

میں اپنی پوسٹ حذف کر رہا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ آپ بھی کر دیں گے کہ میں اپنا اقتباس دیکھ دیکھ کر شرمندہ نہ ہوتا رہوں۔

اور آخر میں ایک بات ضرور کہوں گا کہ میں مجھے آپ کے خلوص پر اعتبار تھا سو رہے گا، آپ کے کام کا میں معترف تھا سو رہوں گا، آپ کی تحاریر پڑھتا تھا سو پڑھتا رہوں گا، اور آپ سے پیار کرتا تھا سو کرتا رہوں گا۔ :)

نیاز مند
وارث
 
Top