اردو محفل کی ایک سالہ سرگزشت تحریر

مہوش علی

لائبریرین
ڈیئر ایڈمنز۔

محب علوی نے محفل کی ایک سالہ سرگزشت کی تاریخ کو اس ڈورے میں تحریر کیا ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=3577&postorder=asc

اس تحریر کی اہمیت کے پیش نظر میں بہت عرصے سے یہ تجویز دینا چاہ رہی تھی کہ اس کو آرٹیکل کی شکل دے کر محفل میں کہیں اوپر کی طرف "محفل کی تاریخ" کے عنوان سے چسپاں فرما دیجیئے۔

اگر آپ لوگ اس تجویز سے اتفاق کریں تو میں اس تحریر کو مضمون کی شکل دینے کے لیے تیار ہوں۔

شکریہ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ایڈمنز کا تو پتہ نہیں، لیکن میں اس بات کے حق میں ہوں۔ بسم اللہ کریں۔ اگر میری مدد درکار ہے تو فرمائیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، میرے خیال میں تو اس تحریر کو اسی طرح آگے بڑھنے دیں۔ محب بہت اچھے انداز میں اس سلسلے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ وہ بنیادی طور پر محفل فورم کے ممبران کے بارے میں لکھ رہے ہیں۔ جہاں تک محفل فورم کی تاریخ کے ربط کے بارے میں آپ کی تجویز کا تعلق ہے تو یہ ایک اچھی تجویز ہے۔ ہم نے یہاں کئی جگہ اس فورم کے آغاز اور ارتقاء کے بارے میں لکھا ہے۔ محفل فورم کا ایک سال پورا ہونے پر بھی ہم نے اس بارے میں کچھ لکھا تھا۔ اسے اکٹھا کرکے ایک جگہ ترتیب دیا جا سکتا ہے اور اس کا ربط سائیڈ بار پر دیا جا سکتا ہے۔
 
Top