اردو محفل کی مہر نستعلیق ویب فونٹ میں ضرورت

متلاشی

محفلین
فورم کے منتظمین سے گذارش ہے کہ وہ اُردو محفل فورم کی ایک تھیم مہرنستعلیق ویب فونٹ اپلائی کر کے بھی بنائیں۔۔ تاکہ احباب اس تھیم کو استعمال کر سکیں۔ اس کا ایک اور فائدہ یہ ہو گا کہ بگز ڈھونڈنا آسان ہو جائے گا۔۔
شکریہ
 

متلاشی

محفلین
ویسے میں محفل کو مہرنستعلیق ویب فونٹ میں ہی دیکھ رہا ہوں ۔ رزلٹ یہ ہے
16683073_1215800795164498_543621809_n.png
 
آپ پہلے اجرا کی ابتدائی دنوں کی خوشیاں سمیٹ لیں اور اس کے چرچوں کو تھوڑا دھیما پڑنے دیں۔ اس کے بعد اس کے ابتدائی مسائل خاص کر اس میں شامل ایک پروپرائٹری فونٹ کے لائسنسنگ وغیرہ کے معاملات درست کر لیں۔ بعد ازاں محفل پر اس کے استعمال کے بارے میں سوچا جائے گا۔ نیز یہ کہ ابھی اس بابت کوئی رائے قائم نہیں کی گئی ہے کہ اسے استعمال کیا بھی جائے گا یا نہیں۔ :) :) :)
 

sayani

محفلین
ذیشان بھائی بہت بہت مبارک ہو ۔۔۔ ماشاءاللہ بت ہی زبردست کام ہے اللہ اور ترقی دے۔
کشیدہ کی کوئی ترکیب یاہے یا ابھی کشیدہ شامل نہیں ہے؟
 

متلاشی

محفلین
ذیشان بھائی بہت بہت مبارک ہو ۔۔۔ ماشاءاللہ بت ہی زبردست کام ہے اللہ اور ترقی دے۔
کشیدہ کی کوئی ترکیب یاہے یا ابھی کشیدہ شامل نہیں ہے؟
کشیدہ کی لمیٹڈ سپورٹ شامل ہے ۔ تطویل کی key سے کشیدہ استعمال کیا جا سکتا۔ مزید تفصیلات یہاں پر۔
http://csalt.itu.edu.pk/urdufont/Character Set Supported by Mehr Nastaliq Web beta version.pdf
 

dxbgraphics

محفلین
متلاشی ہمیں اس دن کا بے صبرے سے انتظار رہے گا جس دن مہر نستعلیق پرو ریلیز کیا جائیگا۔ اس کے چند نمونے ہم مجید بھائی کے پاس دیکھ چکے ہیں۔ جن دنوں میں ایم الطاف پینٹر کا شاگرد ہوا کرتا تھا تو انہی دنوں ہمارے ہاتھ ید بیضا ایم ایم شریف کی ہاتھ لگی تھی جس کی جھلک مہر نستعلیق پرو میں ہمیں دکھائی دی ہے جو خطاطی کے معیار بلکہ میں یہ کہوں گا کہ جیسا کیلک کیلگرافی پروگرام میں خط ثلث پر محنت ہوئی ہے اسی طرح مہر نستعلیق پر بھی ایسے ہی انداز میں محنت کی گئی ہے جو قابل تحسین اور بلاشبہ قابل داد ہے۔
 
Top