اردو محفل کے بارے میں

ذیشان حیدر

محفلین
محترم جناب مدیر صاحب!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
میں اردو محفل کا ممبر ہوں۔ میں اردو محفل کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں کہ اردو محفل کب وجود میں آئی۔ اس کو کون کون صاحبان چلاتے ہیں ۔ اس کا سرور کہاں ہے اور کس طرح کام کرتا ہے۔شکریہ۔
امید ہے کہ اس کی کہانی ضرور شیئر کریں گے۔
والسلام
 
الف عین

لائبریرین
اب تک کسی نے جواب نہیں دیا ذی شان کو۔۔۔ لیکن ذی شان، تم کو بھی سوا سال ہو چکا، اس عرصے میں محفل کی چوتھی سالگرہ بھی منائی گئی تھی!!بلکہ تیسری سالگرہ بھی تمہارے جائن کرنے کے بعد ہی ہوئی۔
بہر حال 30 جون اور یکم جولائی کے درمیان اردو محفل وجود میں آئی 2005 میں۔ اس کے منتظمین نبیل نقوی اور زکریا اجمل (زیک) ہیں۔ بائٹ ہوسٹ شاید ہوسٹنگ کمپنی ہے، سرور کہاں ہے، یہ شاید زیک بتا سکیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون

سرور امریکہ میں ہے اور ڈریم ہوسٹ ہماری ہوسٹنگ کمپنی ہے۔
 
سویدا

محفلین
اردو محفل کے بارے میں‌میں‌بھی تمام تفصیلات سے آگاہ ہونا چاہتا ہوں‌لیکن مجھے فی الحال ایسا کوئی امکان نظر نہیں‌آتا

اور کوئی یہ رہنمائی کردے کہ میں‌جو آج 2009 کے آخر میں‌یہاں‌شامل ہوا ہوں‌کیسے ان تمام چیزوں‌سے آگاہی حاصل کرسکتا ہوں‌جن کے بارے میں‌یہاں‌تفصیل سے گفتگو ہوچکی ہے

نئے لوگوں‌کے لیے اس ویب سائٹ کو سمجھنا کافی دشوار کام ہے خدا را کچھ ہمارے حال پر رحم کریں‌
 
اوپر نبیل بھائی نے اپنے پیغام میں پانچ روابط دیئے ہیں سرخ رنگوں میں جہاں آپ کو اردو محفل کی بتدریج ارتقاء پر کافی کچھ مل جائے گا۔ آپ پہلے انھیں پڑھ لیں اس کے بعد بھی کوئی گوشہ تشنہ ہو تو عرض کریں۔
 
سویدا

محفلین
نبیل بھائی ! سال گرہ کے مواقع پر آپ کے تحریر کیے گئے تمام مضامین پڑھ کر بہت خوشی ہوئی

ان مضامین سے اردو محفل کے اغراض‌ومقاصد سے کافی تک شناسائی بھی ہوئی
لیکن
میرا سوال ابھی تک وہی اٹکا ہوا ہے کہ میں‌اب 2009 میں کس طرح اپنے آپ کو اپ گریڈ کروں

مجھے خطاطی ، فونٹ اور ان سے متعلقہ چیزوں‌کا کافی شوق ہے ، زندگی بھر ان پیج کے کی ورق گردانی اور حروف خوانی میں‌گذار دی ورڈ سے بھاگتا پھر رہا تھا لیکن اب اردو محفل کے ذریعے اس بات کا اندازہ ہوا کہ دنیا بہت ہی آگے جاچکی ہے

اور میں‌ان پیج کو سینے سے لگائے بیٹھا ہوں‌، ایسے میں‌میرے لیے اب کیا مشورہ ہے
 
دوست

محفلین
خوش آمدید
آپ تیل دیکھیں تیل کی دھار دیکھیں اور دھیرے دھیرے نئی چیزیں‌سیکھیں۔
 
Top