محمد بلال اعظم
لائبریرین
السلام علیکم
اردو محفل میں شعراء سے ایک نیا مکالمہ شروع کیا جا رہا ہے محفل کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر۔
شعر کے فنی محاسن پہ اردو محفل میں کئی مکالمے موجود ہیں لیکن یہ دھاگہ صرف شعراء کے اب تک کے شعری سفر کے متعلق ہے۔
امید ہے ان سوالات سے محفلین کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
شعراءکرام اپنی مصروفیت سے وقت نکال کر سوال نامے کے ہر سوال کا اقتباس لے کر اپنا بیان شامل کرسکیں گے۔
یہ دھاگہ صرف شعراء کرام کے جوابات کے لئے ہے۔
عام تبصرہ جات کے لئے یہ لڑی استعمال کریں۔
امید ہے ہمیں آپ کی معاونت میسر آئے گی۔
- شاعری کا شوق آپ کے اندر کہاں سے پیدا ہوا؟
- جب آپ نے لکھنا شروع کیا تھا اور پہلی چیز جو آپ نے لکھی تھی کیا وہ آپ کو یاد ہے؟
- اپنے شعری سفر کی ابتداء میں کن اساتذہ کرام سے اصلاح لی؟
- کیا مراحل طے کیے آغاز میں اور کس قسم کی مشکلات پیش آتی تھیں ؟
- کیا آپ کو شروع ہی سے ادیب اور شاعر بننے کا شوق تھا جیسے بچوں کو ہوتا ہے، ڈاکٹر اور انجینئر وغیرہ بننے کا؟
- کبھی آپ نے سوچا ہے کہ آپ کیوں لکھتے ہیں؟
- کیا کبھی ایسے بھی ہوا ہے کہ لگتا ہے کہ غزل ہو جائے گی لیکن مطلع سے آگے نہیں چل کر دیتی؟
- کوئی ایسی نظم یا غزل بھی ہے ، جو پوری طرح آپ آشکار ہو گئی ہو لیکن آپ لکھنے نہ بیٹھے ہوں اور پھر وہ نظم یا غزل نہ ہوئی ہو اور رہ کر آپ کو اس کا خیال آتا ہو؟
- اب آپ کس شاعر اور ادیب کو زیادہ پڑھتے ہیں؟
- آپ کی نظر میں میعاری شاعری کیا ہے؟
- اردو کے ساتھ اپنے تعلق کو کیسے بیان کریں گے؟
- آپ کے پسندیدہ شاعر اور ادیب؟
- آپ اپنے اب تک کے سفر اور کام کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، کیا زندگی ایسے ہی گزارنا چاہتے تھے جیسی آپ نے گزاری ہے؟
- آپ کی نظر میں آج کے دور میں کون زیادہ اچھا لکھ رہا ہے؟
- نئے لکھنے والوں کو کیا پیغام دیں گے؟
- زمانہ طالب علمی کے اگر کچھ اشعار آپ کو یاد ہوں تو سنائیں؟
- آپ کی تازہ تخلیق؟