السلام علیکم
اردو محفل فورم کی روشن روایات میں آغاز سے ہی ایک یہ روایت شامل رہی ہے ------------
اس عمدہ لڑی کے لئے میں وہی کچھ کہوں گا جومحترم
نایاب صاحب نے کہا ہے۔
==================================
محترم سیدہ شگفتہ بہنا
بلاشبہ اک خوبصورت آگہی بھری تحریر جو کہ اردو محفل کے نصب العین سے براہ راست ربط رکھتی ہے ۔
نیٹ کے جال پر آباد عالمی گاؤں میں اردو زبان کی ترویج میں اردو محفل کا اک اہم کردار رہا ہے ۔اور ان شاء اللہ سدا ہی رہے گا ۔
آپ کی تحریر کے ہر لفظ سے اتفاق کیئے بنا چارہ نہیں کہ لکھا ہی سچ ہے ۔
اردو زبان سے محبت کی عکاس تحریر پر
ڈھیروں دعائیں
=================================
اس کے بعد جناب ابن سعید کے جواب نے اس لڑی کو مزید رونق بخشی۔۔۔۔
میں ذاتی طور پر خودکار اصلاح کے حق میں نہیں ہوں اور اس ضمن میں مَیں
محمد تابش صدیقی کی اس رائے سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کہ ”اس خود کار نظام کی افادیت اپنی جگہ، کہ کم سے کم اغلاط دیکھنے کو ملتی ہیں. مگر اس کا ایک نقصان یہ بھی ہے کہ غلط املاء لکھنے والے کو اپنی غلطی کا پتہ نہیں چلتا اور غلطی پختہ ہو جاتی ہے. “؛ البتہ صرف خودکار نشاندہی کا کام ہو جائے تو وہ ایک الگ بات ہے۔
اس حوالے سے جناب ابن سعید کی یہ بات کہ
====اس مقصد کے لیے فعال ادارت درکار ہوگی اور متعلقہ زمروں میں چند مدیران کا تعین کرنا ہوگا جو متعلقہ زمروں میں ارسال کردہ ہر مراسلے کو باقاعدگی سے پڑھتے ہوں۔ یہ بھی طے کرنا ہوگا کہ املا کی درستگی کے نام پر متعلقہ مدیران حد سے زیادہ ترمیم نہ کریں کہ صاحب مراسلہ کی منشا یا ما فی ضمیر متاثر ہو جائے۔
================
”مدیران کا تعین“ ، ”املاء کی درستگی“ اور ”صاحب مراسلہ کی منشا یا ما فی ضمیر متاثر ہونا“ اس حوالے سے میں اتنا کہنا چاہوں گا کہ مدیر، صاحبِ مراسلہ کی تحریر کے ناقص املاء کے حصے کو سلکیکٹ کر کے حذف کر کے اس کی جگہ املاء درست کر دیں اور حذف شدہ تحریر خودکار نظام کے تحت اصلاح شدہ تحریر کے ”ٹول-ٹِپ ٹیکسٹ“ کے صورت میں سامنے آ جایا کرے۔