سعادت
تکنیکی معاون
یہ بات سمجھ میں نہیں آئی۔ میرے ذہن میں تو یہ تھا کہ جب املا نامہ میں موجود مثالوں پر کلک کیا جائے گا تو کلک کی گئی مثال کے ہجے دکھائے جائیں گے (جس طرح رچرڈ اشیدا کے نوٹس میں ہے)۔ نیز، ایسے حروف جن کا ڈیجیٹل استعمال کچھ مبہم ہے، ان کے بارے میں ایک نوٹ موزوں مقام پر شامل کیا جائے گا (مثلاً، جہاں املا نامہ میں اضافت کا بیان ہے، وہاں ’ئ + ے‘ اور ’ۓ‘ کا فرق بیان کیا جائے، وغیرہ)۔ متعلقہ کنورٹرز اور کیریکٹر پکرز وغیرہ سے آپ کی کیا مراد ہے؟اس میں نہ صرف درست اور غلط کا بیان ہوگا بلکہ متعلقہ کنورٹرز اور کیریکٹر پکرز وغیرہ بھی شامل کیے جائیں گے۔