اردو میں اعداد کیسے لکھیں؟

ابوشامل

محفلین
ایک ای-بک کی ٹائپنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں میں چاہتا ہوں کہ جب میں اعداد (numbers) ٹائپ کروں تو وہ انگریزی (1,2,3) کے بجائے اردو میں دکھائی دیں۔ اس سلسلے میں مدد درکار ہے۔
منتظر
 

دوست

محفلین
میرے پاس اردو دوست کی بورڈ انسٹال ہے اورا س میں آلٹ جی آر پر 1، 2 ، 3 ۔۔۔ ،اے بی سی کے اوپر والی قطار، پر اردو ہندسے موجود ہیں۔ ایسا ہی اردو صوتی کی بورڈ میں بھی ہوگا۔ یہ اعجاز اختر صاحب کے تیار کردہ ہیں باقی کا مجھے نہیں پتا۔
 

ابوشامل

محفلین
لیکن میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں صوتی تختہ کلید استعمال نہیں کرتا :( بلکہ مائیکروسافٹ کا ڈیفالٹ کیبورڈ ہی استعمال کرتا ہوں۔
 

اسد

محفلین
لیکن میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں صوتی تختہ کلید استعمال نہیں کرتا بلکہ مائیکروسافٹ کا ڈیفالٹ کیبورڈ ہی استعمال کرتا ہوں۔
ایک اضافہ شدہ کی بورڈ انسٹالر آپ کو میل کر دیا ہے، اسے استعمال کر کے دیکھیں۔ اس میں اردو اعداد کنٹرول- آلٹ-عدد کی کلیدوں پر ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اردو ڈیفالٹ کی بورڈ ہے۔
 
Top