اردو میں تذکیر و تانیث کو سمجھنا

محترم محفلین

میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ لکھنے اور بولنے میں تذکیر و تانیث کی غلطی کر جاتا ہوں۔میں کئی مہینوں سے اس کا آسان حل تلاش کر رہا ہوں کہ کس طرح میں اپنی اردو درست کروں۔ تذکیر و تانیث کو سمجھنے کے لیے کلیدی اصول کیا ہو سکتا ہے؟ اور وہ کیا طریقۂ کار ہے جس کے ذریعہ ہم کسی لفظ کی جنس کی شناخت بآسانی کر سکیں؟

ماہرین اردو ادب سے رہنمائی مطلوب ہے۔
 
آپ موقع کی مناسبت سے اس کا خود ہی تعین کر سکتے ہیں‘ مثلاً اگر آپ ایک کبوتر دیکھیں تو اس کے سامنے دانہ پھینک دیں‘ اب آپ کے سامنے درج ذیل دو صورتیں ہوں گی :-
(1) اگر وہ دانہ چگتا ہے تو مذکر ہوگا۔
(2) اگر وہ دانہ چگتی ہے تو مؤنث ہوگی۔
 
محمداحمد

لائبریرین

اور اگر وہ دانہ چونچ میں لے کر اُڑ جائے تو؟ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
لکھنے اور بولنے میں تذکیر و تانیث کی غلطی کر جاتا ہوں

ایک کام تو یہ کریں کہ اپنی غلطیوں سے سیکھنا شروع کریں ۔ جب کوئی آپ کو کسی لفظ پر ٹوکے تو آپ لغات سے اس بات کی تحقیق کریں اور پھر اگر ضرورت ہو تو اپنی اصلاح کر لیں۔اور اس اصلاح کو یاد رکھنے اور عادت میں ڈالنے کے لئے دانستہ اُس الفاظ کا درست استعمال روا رکھیے۔

کچھ الفاظ علاقوں کے اعتبار سے الگ الگ برتے جاتے ہیں لیکن ایسے الفاظ بہت کم ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
محترم محفلین

میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ لکھنے اور بولنے میں تذکیر و تانیث کی غلطی کر جاتا ہوں۔میں کئی مہینوں سے اس کا آسان حل تلاش کر رہا ہوں کہ کس طرح میں اپنی اردو درست کروں۔ تذکیر و تانیث کو سمجھنے کے لیے کلیدی اصول کیا ہو سکتا ہے؟ اور وہ کیا طریقۂ کار ہے جس کے ذریعہ ہم کسی لفظ کی جنس کی شناخت بآسانی کر سکیں؟

ماہرین اردو ادب سے رہنمائی مطلوب ہے۔
مطالعہ کریں اور درست گفتگو سنیں ۔
کوئی قاعدہ نہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آپ موقع کی مناسبت سے اس کا خود ہی تعین کر سکتے ہیں‘ مثلاً اگر آپ ایک کبوتر دیکھیں تو اس کے سامنے دانہ پھینک دیں‘ اب آپ کے سامنے درج ذیل دو صورتیں ہوں گی :-
(1) اگر وہ دانہ چگتا ہے تو مذکر ہوگا۔
(2) اگر وہ دانہ چگتی ہے تو مؤنث ہوگی۔
اگر آپ کو یہی نہیں پتہ کہ فاعل مذکر ہے یا مونث تو چگتا یا چگتی میں سے کس کا انتخاب کریں گے۔ ؟
 
عدنان عمر

محفلین
مذکر اورمونث کے بنیادی اصول
  1. تمام دنوں اور مہینوں کے نام مذکر ہیں لیکن جمعرات مونث ہے۔
  2. تمام آوازیں مونث ہیں جیسے سائیں، سائیں، کائیں، کائیں اورمَیں، مَیں وغیرہ۔
  3. زبانوں کے نام ہمیشہ مونث بولے جاتے ہیں جیسے اردو، عربی، فارسی، انگریزی، فرانسیسی، پنجابی، سندھی، پشتو، بلوچی، سرائیکی اورہندکو وغیرہ۔
  4. تمام نمازوں کے نام مونث ہیں جیسے فجر، ظہر، عصر، مغرب، عشاء، نماز جنازہ اور نماز قضا وغیرہ۔
  5. دھاتوں اور جواہرات کے نام مذکر ہیں جیسے سونا، لوہا، تانبا، پیتل اور ہیرا لیکن چاندی اور قلعی مونث ہیں۔
  6. تمام سیاروں کے نام مذکر ہیں جیسے مریخ، عطارد، زحل اورمشتری، لیکن زمین مونث ہے۔
  7. تمام پہاڑوں، سمندروں اوردریائوں کے نام مذکر لیکن گنگا اور جمنا مونث ہیں۔
  8. تمام ملکوں، شہروں اور براعظموں کے نام مذکر ہیں جیسے پاکستان، لاہوراورایشیا البتہ دلی کو مونث بولا جاتا ہے لیکن دہلی کو مذکرہی بولتے ہیں۔
ربط
 
محترم عدنان عمر صاحب ! کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ صرف نام سے کسی کی تذکیر و تانیث کا اندازہ لگانے اور بعدہٗ اصل فرد کے سامنے آنے پر ہمیشہ نتیجہ اُلٹ نکلتا ہے۔ اگر یہ بھی واضح کردیں کہ درج ذیل نام مذکر ہیں یا مؤنث تو کم از کم پاکستان میں اُردو بولنے والوں کی ایک بہت بڑی مشکل حل ہو جائے گی اور خفت سے بچ جائیں گے جو کہ اکثر افراد کا مقدر ہوتی ہے۔
(1) امتیاز (2) خورشید (3) فرحت (4) تحسین (5) ممتاز (6) کوثر وغیرہ
 
جناب ٹاپنگ ماسٹر صاحب! بعض نام واقعی ایسے ہوتے ہیں جنھیں پڑھ کر صاحبِ نام کی جنس کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔ اس لیے آپ کی دی ہوئی ناموں کی فہرست میں ہم اضافہ تو کرسکتے ہیں کوئی کمی نہیں کرسکتے۔:)
ویسے اس قسم کے ناموں کا چکر پاکستان میں ہی نہیں شاید دنیا بھر میں ہے۔ پڑوسی ملک ہندوستان میں گگن، سمرن، دلجیت وغیرہ بھی اسی "ٹائپ" کے نام ہیں۔:)
 
زیک

مسافر
محترم عدنان عمر صاحب ! کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ صرف نام سے کسی کی تذکیر و تانیث کا اندازہ لگانے اور بعدہٗ اصل فرد کے سامنے آنے پر ہمیشہ نتیجہ اُلٹ نکلتا ہے۔ اگر یہ بھی واضح کردیں کہ درج ذیل نام مذکر ہیں یا مؤنث تو کم از کم پاکستان میں اُردو بولنے والوں کی ایک بہت بڑی مشکل حل ہو جائے گی اور خفت سے بچ جائیں گے جو کہ اکثر افراد کا مقدر ہوتی ہے۔
(1) امتیاز (2) خورشید (3) فرحت (4) تحسین (5) ممتاز (6) کوثر وغیرہ
ایمن؟
 
آپ پیچھے سے پٹھان تو نہیں؟ :)
نہیں محترم میں پٹھان نہیں۔ میں جس علاقہ میں رہتا ہوں اس کے حساب سے تو میری اردو الحمد للہ اچھی ورنہ یہاں کے افراد
آیا کو -- آیس
گیا کو -- گئیس
آئے گا کو -- آبے گا
کہتے ہیں
اور مذکر مؤنث کی بات تو چھوڑ دیں۔

یہی وجہ سے کہ تذکیر و تانیث کے معاملہ میں کچھ علاقائی اثر ہے۔
وہ تو غنیمت ہے کہ کتابوں کا مطالعہ کر کے اور اردو والوں کے ساتھ گفتگو کر کے تھوڑی بہت سدھار ہو گئی۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
(1) امتیاز (2) خورشید (3) فرحت (4) تحسین (5) ممتاز (6) کوثر وغیرہ
امتیاز نام تو کبھی کسی مونث شخصیت کا نظر اور سماعت سے نہ گزرا البتہ کئی اور نام ایسے ہیں جو اردو میں دونوں اقسام میں مقبول ہیں ۔
ایمن تو مذکر نام ہے البتہ اردو میں شاید لاعلمی کے سبب (یا بلا کسی سبب :) ) مونث بھی استعمال ہوتا ہے ۔ اصل میں اس کی تانیث یُمنیٰ ہے ۔ جیسے اکبر کی تانیث کُبریٰ ۔
دوسرے مشترک نام یہ ہیں ۔ تفسیر۔ توقیر ،تنویر ۔تمجید وغیرہ
 
فرقان احمد

محفلین
آپ پیچھے سے پٹھان تو نہیں؟ :)
کئی پختون احباب تذکیر و تانیث کے حوالے سے اُردو زبان سے کچھ زیادہ متاثر معلوم نہیں ہوتے ہیں۔ ایک صاحب نے ہمیں لاجواب کر دیا۔ فرمانے لگے، بتاؤ، چاند اور سورج میں سے مذکر کون معلوم ہوتا ہے۔ ہم نے کہا، سورج کو ہم کم از کم مونث نہیں کہہ سکتے۔چاند رعنائی اور دلکشی کے باعث اس کا زیادہ سزاوار ہے تو فرمایا، پشتو زبان میں چاند مونث اور سورج مذکر ہے۔ اب آپ ذرا اُردو زبان پر غور کر لیں جس میں سورج بھی مذکر ہے اور چاند بھی مذکر ہے اور الزام ایک پختون پر ہے کہ اسے اردو زبان کے مذکر و مونث کی سمجھ نہیں ہے۔ کیا انصاف ہے!
 
مذکور و مونث میں کسی زبان کا کوئی حتمی قاعدہ نہیں۔
عربی میں سورج اور زمین مونث ہیں اور چاند مذکر۔
ویسے یہ خوبصورتی کے عنصر کو اس بحث میں طلب کیے جانے کے پیچھے جس 'مردانہ احساس کمتری' کی جھلک نظر آئی ۔ اس کے ازالے کے لیے تمام عالم حیوانات میں موجود اصناف پر ایک 'انصاف' کی نظر ڈالنے سے کسی افاقے کی امید سے مدد لی جا سکتی ہے۔
شیر اور شیرنی اور مور اور مورنی کو ساتھ کھڑا کر دیکھیں ۔
 
شاہ صاحب سیریس ہو گئے!
 
Top