نبیل! سب سے پہلے تو تاخیر سے جواب دینے پر معذرت لیکن باعث تاخیر جان کر آپ کو خوشی ہو گی۔
میں نے کامران عزیز صاحب کے ایک ٹیوٹوریل کو یو ٹیوب، ڈیلی موشن اور میری محبوبہ دلنواز
سٹیج6 پر اپلوڈ کرنے کے تجربات کیے اور جو نتیجہ رہا وہ کافی حیران کن تھا:
1- یو ٹیوب اور ڈیلی موشن پر flv میں تبدیل ہونے کے بعد کوالٹی اتنی بری تھی کہ سکرین پر لکھے ہوئے حروف پڑھنا دشوار ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہو گیا تھا لہٰذا ان دونوں کا تو قصہ ہی پاک ہوا۔
2- سٹیج6 پر نہ صرف یہ کہ کوالٹی کی عزت پر کوئی حرف نہیں آیا بلکہ انتہائی حیران کن طور پر 50 ایم بی سے بڑی فائل کا حجم بھی ڈو ایکس (DivX) کوڈیک کے باعث گھٹ کر صرف 18 ایم بی رہ گیا جو یو ٹیوب اور ڈیلی موشن کی flv سے کہیں کم تھا۔
اب ذرا
سٹیج6 پر جا کر ویڈیو سرچ کے خانے میں مندرجہ ذیل میں سے کوئی بھی لفظ لکھ کر تلاش تو کیجیے:
اردو ویب، اردو، لینکس، کامران، محمد کامران، کامران عظیم، نیٹورک، وغیرہ
اس کے علاوہ انگریزی میں بھی کافی سارے کلیدی الفاظ ہیں جنہیں لکھنے پر
یہ ویڈیو نظر آ جائے گی۔
سٹیج6 پر ویڈیو اپلوڈ کرنا بھی کوئی مشکل کام نہیں ہے۔
1-
سٹیج6 پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں اور ای میل آنے پر اس کی تصدیق کر کے لاگن ہو جائیں۔
2-
ڈو ایکس (DivX) فار ونڈوز 6۔6 ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کر لیجیے۔
3- گو کہ ایک چھوٹا سا کنورٹر اوپر والے پیکج میں پہلے ہی موجود ہے لیکن بہتر ہو گا کہ ذرا بہتر اختیارات والے
ڈاکٹر ڈو ایکس (Dr. DivX) صاحب بھی ڈاؤنلوڈ فرما کر انسٹال کر لیے جائیں۔
4- جس وڈیو کو اپلوڈ کرنا مقصود ہو اسے مذکورہ بالا ڈاکٹر صاحب کی مدد سے .divx فارمیٹ میں تبدیل کر لیں۔ (بہتر ویڈیو کوالٹی کے لیے فہرست میں سے ہوم تھیٹر کا چنیں)۔ ایک سے زیادہ وڈیو فائلوں کو ایک ہی وقت میں کنورٹ کرنے کے لیے ڈالا جا سکتا ہے، جس کے لیے "بیچ" کا بٹن دبا کر وڈیو فائلوں کی فہرست چن لیں۔
5- سٹیج6 پر اپنے اکاؤنٹ سے لاگن ہو جائیں اور فائلیں اپلوڈ کرنا شروع کر دیجیے۔ دھیان رہے کہ کی ورڈز اور ٹیگز سوچ سمجھ کر دیجیے کہ یہ تلاش میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
نبیل! کُل 56 وڈیو فائلوں میں سے شروع کی 28 مَیں لے لیتا ہوں اور آپ آخر کی 28 لے لیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ محفل پر سٹیج6 کی ویڈیو کی سپورٹ بھی ڈال دیں تو ان ویڈیوز کو پیغامات میں ایمبیڈ بھی کیا جا سکے گا۔