اردو ناموں کا وکی

آج محفل پہ ناموں اور تخلصوں وغیرہ سے متعلق کچھ دھاگے دیکھ رہا تھا۔ خیال آیا کہ کتنا اچھا ہو اگر ایک وکی قائم کر دیا جائے جس پر لوگ ہر قسم کے اردو میں استعمال ہو سکنے والے بچوں اور بچیوں کے نام مع مطالب لکھ دیا کریں اور ساتھ ساتھ اصلاح و استناد کا سلسلہ بھی چلتا رہے۔
مزید بہتر یہ ہو گا کہ کوئی ویب ایپلیکیشن ایسی اس وکی سے منسلک ہو جو ناموں کے اعداد خود بخود شمار کر دیا کرے۔ خوش قسمتی سے ابجد کے نظام میں اعتبار صوت کا نہیں بلکہ حرف کا ہوتا ہے۔ لہٰذا یہ کام ہمارے تیکنیکی گروؤں کے لیے نہایت سہل ہونا چاہیے۔ میں نے ایک آدھ جگہ آن لائن ایسا ابجد شمار دیکھا بھی ہے۔
وما علینا الاالبلاغ۔
 

اسد

محفلین
پچھلے سال میں نے بھی ایک ویکی کی ضرورت کا خیال ظاہر کیا تھا۔ مجموعی طور پر سب نے اس سے اتفاق کیا تھا لیکن مسئلہ بلی کے گلے میں گھنٹی ڈالنے والا تھا۔ کیونکہ میں خود یہ کام نہیں کر سکتا تھا اس لئے خاموش ہو گیا۔
ذاتی طور پر میں ہمیشہ وکی سوفٹویر کی افادیت کا قائل رہا ہوں اور اردو ویب پر میڈیا وکی سمیت دوسرے سوفٹویر کا استعمال بھی ہوتا رہا ہے۔ لیکن ایک طویل عرصے تک وکی کے استعمال اور اس پر تحقیق کے بعد میں اسی نتیجے پر پہنچا ہوں کہ وکی سائٹ یا سب سائٹ کے لیے ایک فل ٹائم ایڈمن کی ضرورت ہے جو وکی کے مواد کو منظم کرتا رہے۔ اس کے بغیر وکی کا مواد بکھرا ہوا، غیر منظم اور بے فائدہ رہتا ہے۔
اگر آپ ویکی سائٹ کے لئے کُل وقتی ایڈمن مہیا کر سکیں تو...
 
Top