اردو نظم: مولیٰنا کی قیام گاہ، از: احمق پھپھوندوی

کاشفی

محفلین
مولیٰنا کی قیام گاہ
(احمق پھپھوندوی)
کیا ہرج ہے جو قبلہء عالم سے پوچھئے
تجویز کی ہے آپ نے کیوں یہ قیام گاہ

ہرہر قدم پہ جس میں ہے لغزش کا احتمال
ہر گام پہ ہے جس میں تضادم کا اشتباہ

اک سمت ساحرانِ سینما کہ ہائے ہائے
اک سمت کافرانِ کلیسا کہ آہ آہ

آتش فروز ایک طرف حُسن پارسی
کج اک طرف یہود کے اندازہ کی کلاہ

تیرِنگاہِ ناز کا ہر وار بےخطا
تارِ کمر زلف کا ہر پیچ بےپناہ

القصہ تحت وفوق چپ در است پیش و پس
فتنوں کا ایک جال بچھا ہے پئے نگاہ

پھر قہر ہے کہ راہ میں اس درجہ پیچ و خم
بیچارے دل کو بھاگنے کی بھی ملے نہ راہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معلوم ہے جناب کہیں گے جواب میں
اپنی تو ختم ہوبھی چکی قوتِ نگاہ

لیکن خطا معاف سبھی آپ سے نہیں
آنکھیں بھی لے کے آئے ہیں خدّامِ بارگاہ
 

کاشفی

محفلین
احمق پھپھوندوی
تعارف شاعر: احمق پھپھوندی جنگِ آزادی کے مجاہد تھے۔ قیدوبند کی مصیبتیں جھیلیں۔ انگریزی حکومت کے خلاف ان کا طنزیہ لہجہ تلخ سے تلخ تر تھا۔۔انہوں نے بہت کچھ لکھا۔ لیکن اکثر نہیں تو کبھی کبھی ان کے یہاں ابتذال بھی پیدا ہوجاتا ہے۔ مثلاَ

کب تک کھلائےگا تو قلابازیاں مجھے
عاشق ہوں میری جاں کوئی بندر نہیں ہوں


لیکن وہ سیاست حاضرہ پر متین طنز بھی کرتے تھے اور شگفتگی کو شگفتہ تر کرتےتھے۔۔

یہ ووٹ بھی تو عجب دانہ ہے سیاست میں
اصیل مرغ اسی سے لڑائے جاتے ہیں

ادب نوازیء اہل ادب معاذ اللہ
مشاعروں میں اب احمق بلائے جاتے ہیں
:)

دوسرا شعر تخلص کی رعایت سے گہہ گئے لیکن شاید یہ پیش گوئی تھی۔ آج کل مشاعروں کا حال دیکھو تو بات حقیقت نظر آتی ہے۔ایسے ایسے احمق شاعر اپنے کرتب دکھاتے ہیں کہ رونا آتا ہے۔۔خوش بیانی کی مٹی پلید ، نہ شریعت، نہ خیال انگیزی بس ٹرٹر، ٹرٹر۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
پورا نام تو لکھنا ہی بھول گیا۔۔

قلمی نام، احمق پھپھوندوی - پورا نام، محمد مصطفٰی خان مداح
والد کا نام: عبداللہ خان
جائے پیدائش: پھپوند، بھارت ہندوستان انڈیا :)

تاریخ پیدائش: 1895، پھپھوند، اناؤ - بھارت
وفات: 1957-08-08 پھپھوند،اناؤ - بھارت
اللہ رب العزت انہیں کروٹ کروٹ جنت عطا فرمائے۔۔آمین
 

قیصرانی

لائبریرین
پورا نام تو لکھنا ہی بھول گیا۔۔

قلمی نام، احمق پھپھوندوی - پورا نام، محمد مصطفٰی خان مداح
والد کا نام: عبداللہ خان
جائے پیدائش: پھپوند، بھارت ہندوستان انڈیا :)

تاریخ پیدائش: 1895، پھپھوند، اناؤ - بھارت
وفات: 1957-08-08 پھپھوند،اناؤ - بھارت
اللہ رب العزت انہیں کروٹ کروٹ جنت عطا فرمائے۔۔آمین
ثم آمین
 
Top