نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے کچھ عرصہ قبل اردو میڈیا وکی پر مشتمل یونیفارم سرور کا ایک پیکج تیار کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ آج میں آپ کے سامنے اردو وکی سرور کے نام سے یہ سوفٹویر پیش کر رہا ہوں۔ اس کے ذریعے آپ اردو میڈیا وکی کو بآسانی اپنے کمپیوٹر پر ٹیسٹ کر سکیں گے۔ اس طرح آپ کے لیے میڈیا وکی کا استعمال سیکھنا آسان ہوجائے گا۔ اس سے خاص طور پر اردو لائبریری پراجیکٹ پر کام کرنے والوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ اردو لائبریری سائٹ اردو میڈیا وکی پر ہی مبنی ہے۔ لائبریری پراجیکٹ پر کام کرنے والے دوست پہلے اپنے کمپیوٹر پر ہی مواد پبلش کرنے کا تجربہ کر سکتے ہیں اور اطمینان ہونے کے بعد اسے لائبریری سائٹ پر پوسٹ کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کے وقت اور انٹرنیٹ کے کنکشن کی بچت بھی ہو جائے گی۔
اردو وکی سرور کو استعمال کرنے کے لیے پہلے اسے کسی فولڈر میں ان زپ کریں۔ اس کے بعد اس کے روٹ فولڈر میں موجود Server_Start.bat فائل رن کریں۔ اس سے اردو وکی سرور میں شامل اپاچی ویب سرور اور مائی ایس کیو ایل سرور سٹارٹ ہو جائے اور ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ابتدائی صفحہ ظاہر ہوگا۔ اس صفحے پر اردو وکی سرور کے ربط پر کلک کرکے آپ لوکل اردو وکی کے صفحہ اول پر جا سکتے ہیں جو کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ اس لوکل اردو وکی کا ایڈمن اکاؤنٹ پہلے سے سیٹ کیا گیا ہے۔ اس کے ایڈمن اکاؤنٹ کی تفصیل ذیل میں ہے:
ایڈمن یوزر نیم: WikiSysop
ایڈمن پاسورڈ: urduweb
نوٹ کریں کہ اردو وکی سٹارٹ کرنے سے قبل اگر آپ کے کمپیوٹر پر اپاچی یا مائی ایس کیو ایل سرور چل رہا ہے تو اسے پہلے شٹ ڈاؤن کر لیں ورنہ اردو وکی سرور سٹارٹ نہیں ہوگا۔ اردو وکی سرور کا استعمال کرنے کے بعد اسے شٹ ڈاؤن کرنے کے لیے اسی کے روٹ فولڈر میں موجود Stop.bat فائل رن کریں۔
اردو وکی سرور ڈاؤنلوڈ کریں
میں امید کرتا ہوں کہ آپ اس سوفٹویر کو مفید پائیں گے اور میں اس سلسلے میں آپ کی آراء کا منتظر رہوں گا۔
والسلام