اردو ویب سائٹ پر گوگل ایڈسنس کیسے استعمال کیا جائے

راشد فاروق

محفلین
السلام علیکم۔
حضرات گرامی، میں نے دیکھا ہے کہ اردو پوائنٹ اور ایکسپریس جیسی ویب سائٹس جو کہ نہ صرف کافی پرانی ہیں بلکہ مکمل اردو میں ہیں، یہ طویل عرصے سے گوگل ایڈسنس کے اشتہارات استعمال کررہی ہیں، جبکہ گوگل ایڈسنس کی پالیسی کے تحت اردو سپورٹڈ زبان نہیں ہے۔
دراصل میں ایک اردو ویب سائٹ بنانا چاہ رہا ہوں، میرے پاس گوگل ایڈسنس کا اکاؤنٹ بھی ہے، مسئلہ یہ ہے کہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ وہ کونسا فارمولا یا ٹِرک ہے جس کی بدولت یہ ویب سائٹس اردو میں ہونے کے باوجود گوگل ایڈسنس کی طرف سے بین ہونے سے بچی ہوئی ہیں اور کامیابی سے گوگل ایڈسنس کے اشتہارات چلا رہی ہیں۔
 
دوست

محفلین
ان پر امیج والا مواد بھی کافی ہوتا ہے شاید یہی وجہ ہو۔ ویسے آپ انگریزی ویب سائٹ کے لیے ایڈ منظور کروا کر اردو والی پر استعمال کر سکتے ہیں۔
 
راشد فاروق

محفلین
ان پر امیج والا مواد بھی کافی ہوتا ہے شاید یہی وجہ ہو۔ ویسے آپ انگریزی ویب سائٹ کے لیے ایڈ منظور کروا کر اردو والی پر استعمال کر سکتے ہیں۔
ہاں لیکن ، ویب سائٹ تو ساری کی ساری اردو میں ہے اور جہاں تک ایڈ منظور کروانے کی بات ہے تو ایڈسنس اکاؤنٹ تو پہلے ہی میرے پاس ہے، مسئلہ یہ ہے کہ ایسا نہ ہو محنت کرکے ویب سائٹ بناؤں اور جب اس پر ایڈ لگاؤں تو گوگل بین کردے اور ساری محنت اور کئے کرائے پر پانی پھر جائے۔ میرا خیال ہے کہ ان ویب سائٹس کے پاس کوئی فارمولا ہے جس کی وجہ سے یہ مکمل اردو میں ہونے کے باوجود بڑے آرام سے ایڈسنس ایڈ استعمال کررہی ہیں۔
 
اسد

محفلین
فورمولا بہت سادہ سا ہے، نیچے کی تصویر سے اخذ کر لیں:
ranks.png

سائٹ شروع کریں اور جب پاکستان کی پہلی پچیس سے تیس سائٹس میں شامل ہو جائے تو اشتہارات لگانا شروع کر دیں۔
 
راشد فاروق

محفلین
فورمولا بہت سادہ سا ہے، نیچے کی تصویر سے اخذ کر لیں:
ranks.png

سائٹ شروع کریں اور جب پاکستان کی پہلی پچیس سے تیس سائٹس میں شامل ہو جائے تو اشتہارات لگانا شروع کر دیں۔
اس معلومات کے لئے شکریہ، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا زیادہ ٹریفک والی سائٹس کے لئے گوگل کی پالیسیز کالعدم ہوجاتی ہیں؟
 
Top