اردو ویب فورم کا خوبصورت ٹمپلیٹ چاہیے

اردو ویب کا فورم ٹیمپلیٹ بہت خوبصورت ہے۔ کیا ایسا ٹیمپلٹ آپ بھی اپنے اردو فورمز کے لئے چاہتے ہیں

  • نہیں، کوئی ضرورت نہیں، بازیچہ اطفال ہے دنیا مرے آگے

    Votes: 0 0.0%
  • جو دے اس کا بھی بھلا جو نہ دے اس کا بھی بھلا

    Votes: 0 0.0%
  • فورم کی بال کی کھال نہ نکالیں۔

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    41

ابنِ آدم

محفلین
اسلام و وعلیکم،

معلوم نہیں کہ یہ سوال پہلے کسی نے پوچھا ہے کہ نہیں مگر میں اپنی ویب سائیٹ کے فورم کے لئےاک اچھی کھال (سِکن) یا کسی ٹیمپلٹ کی تلاش میں ہوں۔
میں نے منتظمین کی جانب سے مہیا کئے گئے ترمیم شدہ فورم اور ان کے ساتھ کی ساری ‘کھالیں‘ اتاریں ہیں مگر ان میں سے کوئی بھی میرے بکرے پہ ۔۔۔اوہ ۔۔ مم۔۔ میرا مطلب ہے کہ میری ویب سائٹ پہ اچھی نہیں لگیں۔
جبکہ حقیقت میں اردو ویب فورم کی کھال بہت اچھی ہےمگر یہ اتارنے کے لئے میسر نہیں گویا کہ نبیل بھائی نے باندھ کے الگ رکھا ہے وہ جو مال اچھا ہے 8)
معلوم ہوتا ہے کہ اس فورم کے ٹمپلیٹ میں کافی کسٹمائزئشن کی گئی ہوگی تو میںنبیل صاحب سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ اگر ممکن ہوسکے تو اس ٹمپلیٹ کو، اگر پورا نہ بھی ممکن ہو تو بنیادی سا ہی سہی، مگر اپنے چاہنے والوں کو اسے ڈاؤن لوڈ کے لئے مہیا فرما کے ممنون فرمائیں۔

(سوچ رہا ہوں کہ اس پہ ایک پول بھی شروع کردوں تاکہ پتہ چل سکے کہ اس فورم ٹیمپلیٹ کو اور کتنے لوگ پسند کرتے ہیں)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن آدم، میں نے کبھی کسی سوفٹویر پر اجارہ داری نہیں رکھی۔ جو موڈ اور ٹمپلیٹ ایک مرتبہ میرے پاس صحیح چل کام کریں انہیں میں ہمیشہ عوام الناس کے لیے پیش کر دیتا ہوں۔ محفل فورم میں ڈیفالٹ ٹیمپلیٹ Hierarchy Pro Blue ہے اور اس کے علاوہ اس کے دوسرے شیڈ استعمال ہو رہے ہیں۔ مسئلہ وہی ہے جس کا آپ نے ذکر کیا ہے کہ محفل فورم میں استعمال ہونے والی ٹمپلیٹ میں بہت موڈ شامل ہیں۔ اس کو علیحدہ سے آفر کرنے کے لیے مجھے اس پر الگ سے کام کرنا پڑے گا جس کا میرے پاس فی الحال وقت نہیں ہے۔ لیکن آپ چاہیں تو ذیل کے ربط سے یہ ٹمپلیٹس حاصل کرکے انہیں خود کسٹمائز کر سکتے ہیں:

ggweb templates

ان ٹمپلیٹس کے لے اردو گرافکس میں آپ کو فراہم کر دوں گا۔
 

ابنِ آدم

محفلین
نبیل صاحب مجھے بخوبی اندازہ ہے کہ آپ واقعتاً ذمہ دارریوں کا پہاڑ اٹھاے ہوئے ہیں اور یہ سب کچھ رضاکارانہ طور پہ کرتے ہیں اور پھر ہم سب کی طرح‌آپ کو بھی غم روزگار اور غم دنیا بھی پیش پیش ہے اسلئے تو میں شروع سے بحثیت ایک چھوٹے سے ویب ماسٹر کے آپ کی ہمت کی داد دیتا ہوں۔ باوجود اس جگہ پہ نووارد ہونے کے میں نے اردو کی انتھک خدمت اور اس محنت کو جس محبت سے شئیرآپ کو کرتے دیکھا ہے۔ بہت کم لوگ میں اتنا حوصلہ ہوتا ہے۔اور گر کوئی صاحب آپ کے لئے کی گئی میری اس تعریف کو ایشیائی مبالغہ سمجھیں تو ان دوستوں کے لئے عرض ہے کہ میں خود کچھ ویب سائٹس کو چلانے میں مدد کر رہا ہوں جن میں سے کچھ کی اوسط ماہانہ 6 ملین ہٹس ہیں اسلئے اپنے تجربے کی بناء پہ مجھے بخوبی اندازہ ہے کہ آپ مفاد عامہ کے لئے کتنا بڑا دل رکھتے ہیں۔
اورجی ہاں! براہ مہربانی جیسا کہ آپ نے فرمایامجھے اردو گرافکس بھیج دیں میں دیکھتا ہوں کہ ان کو استعمال کرکے ایک آدھ ٹمپلیٹ بنا لوں۔مزید کوشش کروں گا آپ کے والا ٹمپلیٹ بھی کہیں سے مذکورہ بالا لِنک سے مل جائے۔ھاں اگر ہوسکے تو اس ٹمپلیٹ کی ترمیم شدہ فائلیں جوآپ کے پاس شاید ایک ہی فولڈرمیں ہوں، اگر ایسا ہے توان تمام کو زِپ کر کے بھیج دیں، میں ہوسکا تو ان کا ایک پیکج بنا کے اردو محفل کی ڈاؤن لوڈ کے لئے آپ کا ہاتھ بٹادوں گا۔

دیگر قارئین کے لئے: گو کہ میں اپنے بارے میں کچھ بھی کہنا نہیں چاہتاتھا مگربراہ مہربانی مجھ سے ان ویب سائیٹس کا ایڈریس مت پوچھیئے گا۔یہ بات صرف اور صرف میں نے تحدیث نعمت کے طور پہ بیان کی ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ نبیل صاحب کا کام کوئی معمولی نہیں بلکہ بغیر کسی منافع کی لالچ کے واقعی میں بہت بڑا کام ہے گو کہ اس میں دوسرے ٹیم ممبرز کی کاوشیں بھی شامل ہیں مگرمیں تجربے کی بناء پہ جانتا ہوں کہ زیادہ تر ٹیم ممبرمختلف ذاتی اور دوسری وجوہات کی وجہ سے آتے جاتے رہتے ہیں اسلئے کسی اک شخص کا اتنے سالوں کی باقاعدگی اور تندہی سےاس کام کو کرتے رہناحقیقت میں قابل ستائش ہے۔
بلکہ نبیل بھائی کو کسی دوست نے ان کو اسی فورم پہ کہیں بالکل ٹھیک طور پہ ‘جدید بابائے اردو‘ کا لقب دیا ہے۔

اللہ ان کو خوش رکھےًًًًًً
 
ابن آدم انتظار رہے گا اور نبیل کے لیے واقعی صحیح کہا ہے جو کہا ہے۔ آپ غالباٌ وکیپیڈیا پر بھی ہیں۔
 

ابنِ آدم

محفلین
میرے پیارے محترم محب صاحب،

ابھی تک مجھے نیبل بھائی کے امیجز اور ترمیم شدہ فائلز نہیں مل سکے جیسے ہی نبیل بھائی بھیجیں گے میں اس پہ کام شروع کر کے جلد از جلد واپس نبیل صاحب کو بجھوا کے محفل کے دوست و احباب کے لئے پیش کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ انشااللہ
آپ نے درست فرمایا ہےاردو وکی ڈاٹ آرگ بنیادی طور پہ دراصل نبیل بھائی کی ہی کاوش سے بنائے گئے وکیپیڈیا کے اردو ترجمے کے سافٹ وئیر پہ زیر تعمیر ہے اسطرح ایک اور مزید اردو ویب سائیٹ نبیل بھائی کی اردوزبان سے محبت اور پرخلوص معاونت کی مظہر ہے۔

امید کرتا ہوں کہ وقت کے ساتھ ساتھ دوستوں اور اردو وکی کے وزیٹرز کی محبت اور تعاون سے اردو وکی سائیٹ کو کچھ عرصے میں بہتر طور پہ ڈیویلپ کیا جاسکے گا مگر فی الحال یہ ویب سائیٹ معرضِ وجود میں آ کے اپنے ارتقاء کے سفر میں پہلے اور بنیادی مرحلے سے گذر رہی ہے۔ یقین جانئیے ابھی تو بحثیت نو وارد مجھے بھی وکی پیڈیا پہ کام کرنے میں مشکل ہوتی ہے چنائچہ میں خود بھی اس سافٹ ویئر کو ساتھ ساتھ سیکھ رہا ہوں مگر معلوم ہوتا ہے کہ اس کا سیکھنا بھی گویا لانا ہے جوئے شیر کا :(
 
ابن آدم آپ اردو وکی سیکھنے کے ساتھ ساتھ سکھانے کی طرف بھی کچھ توجہ کریں اور ایک آدھ پوسٹ‌ اس حوالے سے کرتے جائیں تو باقی لوگ بھی سیکھ سکیں گے اسے۔

اس کے علاوہ ہم منتظر ہیں جب بھی نبیل آپ کو مواد بھیجتے ہیں اور آپ اس پر آگے کام کرتے ہیں۔ ویسے کچھ تعارف اپنا کرواتے چلیں تو اہل محفل کو بھی آپ کے بارے میں پتہ چلے گا
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

لگتا ہے کہ دوستان محفل کی توجہ آج کل کسی اور جانب لگی ہوئی ہے۔ میں محفل فورم کے سٹائل کئی روز قبل تیار کرکے ریلیز کر چکا ہوں۔ بلکہ میں نے آئی ایم پورٹل استعمال کرنے والوں کے لیے یہ علیحدہ سے تیار کیے ہیں۔ لیکن ابھی تک دوستوں کا دھیان اس جانب گیا ہی نہیں۔ ذیل کا ربط ملاحظہ فرمائیں۔

سی ایچ موڈ فورم کے لیے نئے سٹائل

والسلام
 

ابنِ آدم

محفلین
محترم نبیل بھائی،
دوستانِ محفل کی توجہ کہیں ہو بھی تو آپ کی محفل میں آنے کا لطف ہی اور ہے وہ جیسے حافظ شیرازی نے کہا ہے

اوقاتِ خوش آں بود کہ با دوست بسر شد
وہ وقت اچھے تھے جو دوست کے ساتھ میسر ہوگئے

باقی ہمہ بیجا صلی و بخیری بود
باقی سب بے نتیجہ اور جہالت تھی

اسلئے ہم کہیں بھی رہ کے وقت ضائع کر رہے ہوں آپ کی محفل میں آکے بہت خوشی ہوتی ہے اور بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے

محترم محب صاحب:

جی بجا فرمایا آپ نے۔ میں کچھ مصروفیت کی وجہ سےجلد جواب دینے سے قاصر رہا سو معذرت قبول کیجیئے
بہت خوشی ہوئی یہ دیکھ کے کہ ہم سب کے مُحسن نبیل بھائی نے کمالِ محبت سے ان فائلز کو مہیا کردیا ہے اور اب انشااللہ اس پہ کام شروع کردوں گا اور جیسے جیسے یہ فائلز مکمل ہوکے ٹمپلیٹ میں ڈھلیں گی ویسے ویسے ان کی مناسب اور احتیاطاً آزمائش کر کے اردو محفل کےیارانِ سخن کے لئے پیش کردوں گا
مختصراً اپنے بارے میں اتنا عرض ہے کہ خاکسار پیشہ سے ایک خواہ مخواہ کا نالائق سا انجینئر ہے اور فی الوقت دیارِغیر میں غمِ روزگار کے بہلانے کو پچھلے کئ سالوں سے سکونت پزیر ہے علاوہ اس کے کوئی قابلِ ذکر لیاقت یا ہُنر نہیں ہےکہ جس کی بابت بتا سکوں اسلئے اسی پہ اکتفاہے آپ جو چاہیں بلاتکلف پوچھ سکتے ہیں میں حاضر ہوں

باقی رہی وکی پیڈیا کے سکھانے کی بات توحضورِ والا ابھی تو میں خود مبتدی ہوں جو آپ میرے نام کے نیچے لکھا دیکھ کے بھی کنفرم کر سکتے ہیں، اسلئے اپنی اور کیا تعریف کروں ماہر بننے میں وقت لگے گا ہاں جیسے جیسے میں سیکھتا رہا ویسے ویسےنئے محفل دوستاں میں آنے والوں کو وکی پیڈیاسے محبت اور اردو کے لئے ان کو نئی ٹیکنالوجی کے زیر دام لانے کے لیئے دانہ دُنکا ڈالتا رہنے کی کوشش بھی کرتا رہوں گا۔

یار زندہ صحبت باقی
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں کتھے جاواں۔۔؟ :eek:

برادرم ابن آدم، یہ ٹمپلیٹس تیار شدہ ہیں، انہیں اپنی فورم میں انسٹال کریں اور استعمال کریں۔ ان پر مزید کام کی ضرورت نہیں ہے۔ مزید کام کی ضرورت اسی وقت پڑے گی جب آپ کوئی ایکسٹرا موڈ انسٹال کرنا چاہیں گے۔

والسلام
 

ابنِ آدم

محفلین
او ہو! جناب من، مجھے ہی غلطی لگی ہے میں تو پہلے ہی اپنے بارےمیں عرض کر چکا ہوں کہ میں نالائق سا آدمی ہوں اور پھر اسطرح سے تو ہوتا ہے اسطرح کے کاموں میں۔۔۔

بہرحال ٹیمپلیٹس کا بہت بہت شکریہ اب انسٹال کر کے دیکھتا ہوں۔
 
Top