ابن سعید
خادم
پچھلے برس 15 جولائی کو اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کا اجرا کیا گیا تھا۔ کل اس کو ایک سال پورے ہو گئے۔ اس دوران کئی اعلیٰ معیار کی ادبی کتابیں لائبریری کا حصہ بنیں لیکن ابھی ان کی عمومی اجرا سے قبل چند مراحل باقی ہیں جو لائبریری ٹیم کے بعض اہم کرداروں کی عدم دستیابی کے باعث التوا کا شکار ہوئے۔ امید ہے کہ جلدی ہی اس حوالے سے ان شاء اللہ کچھ پیش رفت سامنے آئے گی۔ لائبریری سائٹ کے حوالے سے کچھ ڈیویلپمنٹ کا کام بھی فہرست میں موجود ہے جن پر وقت کے ساتھ ساتھ پیش رفت کی امید ہے۔
اس ماہ کے اخیر یا آئندہ ماہ کے اوائل میں لائبریری کے نظم ضبط پر نظر ثانی کی جائے گی۔ لائبریری انتظامیہ کے جو افراد غیر فعال ہو چکے ہیں ان کی جگہ نئی اور فعال لوگوں کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ اس حوالے سے احباب کا ہر ممکن تعاون درکار ہوگا۔
چونکہ یہ جشن سالگرہ میں لائبریری اور ٹیکنولوجی کا مشترکہ ہفتہ ہے اس لیے اردو ویب لغت پروجیکٹ کے حوالے سے کچھ پیش رفت کی جھلک بھی ان شاء اللہ جلدی ہی پیش کی جائے گی۔ پچھلے برس لائبریری سائٹ کے اجرا کے وقت ایک رپورٹ لکھی گئی تھی اس کی اجرا کو بوجوہ ملتوی رکھا گیا تھا، شاید اسے بھی اب جاری کر دیا جائے۔