اردو ویب کا استعمال کیسے؟

بلال

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔

السلام علیکم!
منتظمِ اعلی اور باقی منتظمیں سے گذارش کرنی تھی جس کے لئے یہ پوسٹ کر رہا ہوں۔ اگر اچھی لگیں تو مہربانی فرما کر اس پر بھی کچھ توجہ دیجئے گا۔۔۔
• اردو ویب پر بہت سے لنک ہیں جیسے فورم، اردو سیارہ، اردو وکی اور لائبریری وغیرہ۔ اگر کسی موضوع میں ان کی مکمل تفصیل بیان کر دی جائے کہ یہ کیا ہیں اور کس لئے ہیں اور ان کو استعمال کیسے کیا جاتا ہے۔خاص طور پر فورم اور لائبریری کے بارے میں۔۔۔ تو نئے آنے والے ممبران کے لئے آسانی ہو۔۔۔ یہ پہلے سے تو موجود ہیں لیکن مختلف تھریڈ میں ہیں اگر اسے ایک جگہ اکٹھا کر دیا جائے اور ایک ہی پوسٹ ہو جو کہ نئے ممبر کو ای میل بھی کی جائے اور ساتھ یہ محفل کے صفحہ اول پر بھی موجود ہو۔۔۔
• اگر ایک نیا موضوع "شخصیات" کے نام سے بنا دیا جائے اور اس کی مزید تفصیل میں اسلامی، سائنسی اور فلاحی شخصیات وغیرہ کا موضوع بن جائے تو بہتر ہو گا۔۔۔ جہاں مختلف شخصیات کے بارے میں بات چیت ہو سکے گی۔ اور اگر کسی شخصیات کے بارے میں معلومات لینی ہو تو وہاں ممبران ایک دوسرے سے پوچھ سکیں گے۔ یا کوئی کسی مشہور شخص کے بارے میں جانتا ہو گا تو وہ وہاں خود پوسٹ کر دے گا۔
اگر یہ دونوں موضوع پہلے سے موجود ہیں تو برائے مہربانی اس کے بارے میں مجھے بتا دیا جائے۔
 

بلال

محفلین
بہت دن پہلے یہ پوسٹ کی تھی۔۔۔ کسی منتظم نے کوئی جواب نہیں دیا اس کا مطلب ہے کہ میرا یہ مشورہ فضول تھا۔۔۔ کوئی بات نہیں۔۔۔ کبھی نہ کبھی کوئی منتظم ضرور سوچے گا۔۔۔
 

بلال

محفلین
بہت عرصہ پہلے یہ ایک گزارش کی تھی۔ پاکستان کے نظام کی طرح میری یہ درخواست بھی مختلف میزوں سے ہوتی ہوئی کسی ایک الماری میں پڑی ہوئی ہے جس کو شائد دیمک بھی لگنے والی ہے۔ سوچا اسے باہر نکالوں اور صاف کر دوں تو اچھا ہو گا۔ ویسے پھر اسے الماری میں ہی رکھ رہا ہوں۔۔۔ آپ (منتظمین) فکر نہ کریں۔ یہ تو بس یونہی کر رہا ہوں۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس بارے میں میں بھی کئی مرتبہ مضمون لکھ چکا ہوں۔ ایک مضمون جریدہ کمپیوٹنگ کے لیے بھی لکھا تھا جو بعد میں فورم پر بھی پوسٹ کیا گیا تھا۔
مسئلہ یہ ہے کہ فورم پر کوئی بھی مضمون پوسٹ کیا جائے تو یہ وقت کے ساتھ ساتھ دوسرے پیغامات کے نیچے دھنستا جاتا ہے۔ مضامین کو بہتر طور ہر منظم کرنے کے لیے فورم میں کسی بہتر آرٹیکل منیجمنٹ سسٹم کو شامل کرنا ضروری ہے۔ میں اور زیک اسی بارے میں تحقیق کر رہے ہیں کہ کونسا نظام اس سلسلے میں بہتر رہے گا۔ میرا ارادہ یہ بھی ہے کہ موجودہ اردو وکی (urduweb.org/wiki) کی جگہ wiki.urduweb.org کا استعمال شروع کیا جائے جو کہ میڈیاوکی پر مبنی ہے۔ لیکن اس سے پہلے میں اسے فورم کے ساتھ انٹگریٹ کرنا چاہتا ہوں تاکہ فورم کے یوزرز کو علیحدہ سے اس پر رجسٹر نہ کرنا پڑے۔ اس کے ساتھ ساتھ اردو ویب کے مختلف حصوں کے مابین بہتر ربط کے لیے نیویگیشن لنکس فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔ میں فورم پر یہ کام بھی کرنے والا ہوں۔
فورم پر نئے رجسٹر ہونے والوں کےلیے ایک بہتر معلومات والا ذاتی پیغام اور ای میل تیار کرنا بھی ضروری ہے۔ میں اس کے بارے میں بھی سوچ رہا ہوں لیکن یہ سب کام وقت ملنے پر ہی ہو سکتا ہے۔
 

بلال

محفلین
اس بارے میں میں بھی کئی مرتبہ مضمون لکھ چکا ہوں۔ ایک مضمون جریدہ کمپیوٹنگ کے لیے بھی لکھا تھا جو بعد میں فورم پر بھی پوسٹ کیا گیا تھا۔
مسئلہ یہ ہے کہ فورم پر کوئی بھی مضمون پوسٹ کیا جائے تو یہ وقت کے ساتھ ساتھ دوسرے پیغامات کے نیچے دھنستا جاتا ہے۔ مضامین کو بہتر طور ہر منظم کرنے کے لیے فورم میں کسی بہتر آرٹیکل منیجمنٹ سسٹم کو شامل کرنا ضروری ہے۔ میں اور زیک اسی بارے میں تحقیق کر رہے ہیں کہ کونسا نظام اس سلسلے میں بہتر رہے گا۔ میرا ارادہ یہ بھی ہے کہ موجودہ اردو وکی (urduweb.org/wiki) کی جگہ Wiki.urduweb.org کا استعمال شروع کیا جائے جو کہ میڈیاوکی پر مبنی ہے۔ لیکن اس سے پہلے میں اسے فورم کے ساتھ انٹگریٹ کرنا چاہتا ہوں تاکہ فورم کے یوزرز کو علیحدہ سے اس پر رجسٹر نہ کرنا پڑے۔ اس کے ساتھ ساتھ اردو ویب کے مختلف حصوں کے مابین بہتر ربط کے لیے نیویگیشن لنکس فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔ میں فورم پر یہ کام بھی کرنے والا ہوں۔
فورم پر نئے رجسٹر ہونے والوں کےلیے ایک بہتر معلومات والا ذاتی پیغام اور ای میل تیار کرنا بھی ضروری ہے۔ میں اس کے بارے میں بھی سوچ رہا ہوں لیکن یہ سب کام وقت ملنے پر ہی ہو سکتا ہے۔

بہت شکریہ۔ یہ تو اچھی بات ہے کہ اس بارے میں آپ لوگ پہلے سے ہی کام کر رہے ہیں۔ ویسے جو مضمون آپ نے جریدہ کمپیوٹنگ کے لئے لکھا تھا اگر وہ مل جائے تو اسے وقتا فوقتا زندہ کیا جا سکتا ہے تاکہ نئے آنے والوں کے آسانی ہو۔
 
Top