ابن سعید
خادم
آج بتاریخ 6 جون 2012 کو انٹرنیٹ سوسائیٹی نے آئی پی وی 6 کا اجرا کیا۔ اس موقع پر گوگل سمیت دیگر کئی بڑی انٹرنیٹ کمپنیاں تقریباً کلی طور پر آئی پی ورژن 6 یعنی (IPv6) پر منتقل ہو رہی ہیں۔ اس یوم آئی پی وی 6 پر اردو ویب بھی ان میں شامل ہے۔
در اصل اردو ویب کو جب نئے ہوسٹ پر منتقل کیا گیا تبھی سے اس میں آئی پی وی 4 اور آئی پی وی 6 دونوں کی سہولت موجود ہے۔ بس ہم آج اس کا اعلان کر رہے ہیں تاکہ احباب مطلع ہو سکیں۔
اردو ویب کی تمام ڈومینز اور سب ڈومینز کو آئی پی وی 6 سے جوڑنے کا کام زکریا بھائی نے انجام دیا تھا۔