اردو ویب کی ٹریفک کیسے بڑھائی جائے ۔

mwalam

محفلین
اسلام و علیکم
امید ہے کہ آپ سب لوگ ٹھیک ٹھاک ہوں گے۔ اردو ویب، اردو کی تروج کے لیئے ایک مثالی کردار ادا کر رہی ہے۔ لیکن اتنے سال اور محنت کے بعد بھی اردو ویب پر ممبرز اور ٹریفک کی تعداد 2000 بھی نہیں ہے۔ ہم سب لوگ گوگل یاں ایسے ہی سرچ انجن استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر جب ہم اردو اڈیٹر گوگل پر سرچ کریں گے تو وہ اردو میں نہیں بلکہ انگریزی Urdu Editror لکھتے ہیں اور سرچ کرتے ہیں۔ اگر اردو ویب میں ٹیگز والے سیکشن میں اردو کی بجائے انگلش استعمال کی جائے اور ٹیگز والے سیکشن سے اردو پیڈ کو ختم کر دیا جائے اور یوزر کو Force کیا جائے کی ٹھریڈ پوسٹ کرتے وقت ٹیگز انگلش میں لازماً لگائے ۔ ڈاؤنلوڈ والے سیکشن میں Softwares کے نام اردو کی بجائے انگلش میں ہوں۔ اسطرح Search Engine Optimization کے مختلف طریقوں کو استعمال میں لیا جا سکتا ہے۔
امید ہے آپکو میری تجویز پسند آئی ہو گی۔
آپکا بھائی
وقاص
 
نبیل

تکنیکی معاون
وقاص، آپ کی تجاویز کا شکریہ۔ اردو ویب سائٹس کی سرچ انجن آپٹمائزیشن کے لیے انگریزی کی ورڈز کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ میں اس سلسلے میں ابن سعید کی رائے سے متفق ہوں کہ انگریزی کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جانا چاہیے۔ اگر آپ نے اردو ویب بلاگ کو دیکھا ہے تو آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ ہم عام طور پر ہر پوسٹ کے آغاز میں اس کا ایک مختصر انگریزی تعارف بھی پیش کرتے ہیں اور پوسٹ کا ٹائٹل عام طور پر انگریزی میں ہی رکھتے ہیں۔ Seo کے اعتبار سے اردو ویب بلاگ کی کارکردگی محفل فورم کی نسبت بہتر ہے، اور عام طور پر یہ گوگل کے سرچ رزلٹس میں کافی اوپر نظر آتا ہے۔ ڈاؤنلوڈ سیکشن میں میں نے چند سوفٹویر کے لیے اردو کے ساتھ ساتھ ان کی کچھ تفصیل انگریزی میں بھی فراہم کی ہوئی ہے، لیکن ابھی یہ سب کے لیے نہیں کیا گیا ہے۔
 
جی ہاں میں آپکی بات سے متفق ہوں۔ لیکن آپکے خیال میں اردو محفل کیلئے کیا کیا جانا چاہیئے۔ میرے تو خیال میں اگر ٹائیٹل بھی انگلش میں کر دیا جائے تو۔ یعنی اردو پیڈ ٹائٹل سے بھی ہٹا دیا جائے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
وقاص، میں Seo کی خاطر اتنا کمپرومائز کرنے کے لیے تیار ہرگز نہیں ہوں۔ نیٹ پر بے شمار فورمز موجود ہیں جہاں تصویری اور رومن اردو استعمال ہو رہی ہے۔ پیج رینک کے اعتبار سے اردو محفل ان سے بہتر ہی ہے۔ ایک کام یہ کیا جا سکتا ہے کہ ٹائٹل کو اسی طرح اردو میں رہنے دیا جائے لیکن اسے کسی الگورتھم کے ذریعے رومن اردو میں کنورٹ کرکے اسے پیج ٹائٹل اور یوآرایل کی جگہ استعمال کیا جائے، لیکن یہ اتنا آسان کام نہیں ہے اور Seo کے لیے اس کی افادیت اتنی زیادہ بھی نہیں ہوگی۔ اس طرح کی Seo سکیم استعمال کرنے سے سائٹ کا پہلے والا پیج رینک بھی نیچے چلا جاتا ہے۔ بہرحال آپ کی تجاویز کا بہت شکریہ۔ محفل فورم کی Seo میری ٹُو ڈُو لسٹ میں موجود ہے لیکن ترجیحات میں اس کا نمبر اوپر نہیں ہے۔
 
mwalam

محفلین
شاکر بھائی تیگز ہی کام کر لیں گے۔ لیکن وہ انگلش میں ہوں تو۔
 
دوست

محفلین
اردو فورم پر انگریزی ٹیگ جچتے نہیں‌۔ اس لیے ہم اردو بلاگز پر بھی ان سے پرہیز کرتے ہیں۔ ٹریفک حاصل کرنے کی بھونڈی کوشش ہی لگتے ہیں۔ مخمل میں ٹاٹ کا پیوند۔
 
arifkarim

معطل
محفل پر ٹریفک بڑھانے کیلئے یہاں مزید انٹرسٹنگ سیکشنز کا اجراع کیا جا سکتا ہے۔ فی الحال زیادہ تر ٹریفک اردو سے متعلق کمپیوٹنگ اور سیاست و مذہب پر مبنی سیکشنز میں ہے
 
mwalam

محفلین
اردو فورم پر انگریزی ٹیگ جچتے نہیں‌۔ اس لیے ہم اردو بلاگز پر بھی ان سے پرہیز کرتے ہیں۔ ٹریفک حاصل کرنے کی بھونڈی کوشش ہی لگتے ہیں۔ مخمل میں ٹاٹ کا پیوند۔

شاکر بھائی مسئلہ یہ ہے کہ لوگ سرچ ایجن میں انگلش میں سرچ کرتے ہیں۔ ناکہ اردو میں، اگر ہم ٹیگز انگلش میں لگا دیں تو کیا حرج ہے۔ جب آپ نے لکھا ہی اردو میں ہوا ہے تو آپ اسکو کسطرح سے انگلش میں سرچ کر لیں گے۔ اسلیئے سب سے بہتر یہی ہے کہ ٹیگز کا استعمال انگلش میں کیا جائے۔ تاکہ انٹرنیٹ پر اردو آنے والے یوزر انگلش میں سرچ کرکے ہماری سائٹ پر آ سکیں۔ بھائی کوئی پیوند بھی نہیں ہے۔ لیکن مجبوری ہے۔ ورنہ اردو ویب پر کسطرح ٹریفک لائیں گے ہم لوگ۔
 
mwalam

محفلین
محفل پر ٹریفک بڑھانے کیلئے یہاں مزید انٹرسٹنگ سیکشنز کا اجراع کیا جا سکتا ہے۔ فی الحال زیادہ تر ٹریفک اردو سے متعلق کمپیوٹنگ اور سیاست و مذہب پر مبنی سیکشنز میں ہے
بھائی یہ سب ٹھیک ہے۔ لیکن وہی بات ایک یوزر انگلش میں سرچ کر رہا ہے۔ وہ کسطرح اردو میں سرچ کر سکے گا۔ اسی لیئے تو ٹیگز انگلش میں استعمال کریں۔ تاکہ ہم یوذر کو بتا سکیں کہ محفل پر کیا موجود ہے۔
 
اردو ٹیگز کیساتھ ساتھ انگلش کی ورڈز موثر ثابت ہونگے
 
Top