اردو ویب کے وسائل کی توسیع

urduweb110.png

وقت کے ساتھ ساتھ نہ صرف اردو محفل کی فعالیت بڑھ رہی ہے بلکہ اردو ویب کے دیگر کئی منصوبوں کی تجدید و تنظیم نو بھی کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ مستقبل قریب میں کچھ نئے منصوبوں کو متعارف کرانے پر بھی پیش رفت جاری ہے۔ ان سب کو برتنے کے لیے جس قدر افرادی قوت، نظم و ضبط اور وسائل درکار ہیں ان کی فراہمی کے لیے پہلا قدم بڑھاتے ہوئے اردو ویب کے سرور کو ایک بڑے پلان پر منتقل کر دیا گیا ہے جس کے تحت اب سرور کی پروسیسنگ قوت، میموری، اسٹوریج اور نیٹورک بینڈ وڈتھ وغیرہ پہلے کی نسبت ڈیڑھ گنا بڑھ گئے ہیں اور اسی تناسب میں سالانہ اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔ :)

اس اپگریڈ کے عمل میں اردو ویب کی تمام خدمات کو کچھ دیر کے لیے غیر فعال رکھنا پڑا کیوں کہ سرور کے آپریٹنگ سسٹم کو نئے ورژن پر اپگریڈ کیا گیا، مائی ایس کیو ایل کے پچھلے ورژن کو پوری طرح ختم کر کے نیا ورژن نصب کیا گیا، نئی ورچؤل مشین بنائی گئی، ڈسک پارٹیشن کی توسیع کی گئی اور پھر تمام سروسیز کو ایک ایک کر کے فعال کیا گیا اور ان کی ٹیسٹنگ کی گئی۔ اس دوران سرور کو کئی دفعہ ری بوٹ کرنے کی بھی ضرورت پیش آئی۔ پوری طرح اطمینان کر لینے کے بعد ٹھیک اس وقت جب ایسٹرن ٹائم زون میں نئے سال کا آغاز ہو رہا تھا تب تمام خدمات کو پوری طرح بحال کر دیا گیا اور پانچ منٹ بعد محفل کو عام رسائی کے لیے کھول دیا گیا۔ :)

ہم ان سبھی احباب سے معذرت خواہ ہیں جن کو اس دوران عدم رسائی کی کوفت سے دو چار ہونا پڑا۔ ہمیں احساس ہے کہ اتنی بڑی تبدیلی کے بارے میں کئی دن قبل ہی محفلین کو آگاہ کر دیا جانا چاہیے تھا لیکن بعض مصروفیات کے باعث محض چند گھنٹوں کی پیشگی اطلاع دے سکے۔ ان احباب کے بے حد شکر گزار ہیں جنھوں نے اس دوران دیگر ذرائع سے رابطہ کر کے محفل کی اور ہماری خیریت دریافت فرمائی۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں عام صارفین کو بظاہر کوئی فرق محسوس نہیں ہونا چاہیے لیکن کہیں کوئی غیر معمولی بات محسوس کریں یا کوئی مسئلہ در پیش ہو تو اردو ویب انتظامیہ کے علم میں ضرور لائیں۔ :)

نئے سال پر اور بھی کچھ سرپرائزیز رو نما ہونے کو ہیں۔ فی الحال اس امید اور دعا کے ساتھ اپنی بات کا اختتام کرتے ہیں کہ یہ سال اور آنے والے تمام سال اردو دیب، اردو کمیونٹی، احباب و اقوام کے لیے خوش حالی، تعمیر و ترقی اور امن و سلامتی کا تحفہ لائیں- آمین!
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر ابن سعید۔ آپ نے تن تنہا ہی اس اپگریڈ کا کام سرانجام دے دیا۔ انشاءاللہ سرور ریسورسز کا اضافہ اردو ویب کے لیے خوش آئند ثابت ہوگا۔
 

bilal260

محفلین
بہت شکریہ بتلانے کا میں تو خواہ مخوا ہی پریشان ہو رہاتھا۔
جزاک اللہ خیر۔
 

الف عین

لائبریرین
میں بھی برقی کتابوں کی اپ ڈیٹ کے سلسلے میں اردو ویب میں لاگ ان ہونا چاہ رہا تھا، لیکن شام کو ہی کامیابی ہو سکی۔ لیکن ابھی معلوم ہوا کہ کچھ ویب صفحات شاید اسی وجہ سے اپ لوڈ نہیں ہو سکے تھے۔ ابھی درست کر دئے ہیں۔
 
سعید بھائی۔ وہی تو پتہ نہیں کہ پہلے کتنی تھی اور اب کتنی ہو چکی ہیں۔ وغیرہ وغیرہ
موجودہ ریسورسیز کچھ یوں ہیں:

ہارڈ ڈسک: 36 گیگا بائٹ
میموری (ریم): 768 میگا بائٹ
نیٹورک بینڈ وڈتھ: 300 گیگا بائٹ ماہانہ
سی پی یو: 4 عدد
آپریٹنگ سسٹم: اوبنٹو 11.04 ایل ٹی ایس
آف ڈسک بیک اپ: 7 یومیہ، 2 ہفت روزہ اور 1 کسٹم

واضح رہے کہ یہ ایک کلاؤڈ ہوسٹیڈ ورچؤل پرائیویٹ سرور ہے جس میں آپریٹنگ سسٹم سے لے کر تمام پیکیجیز اور سروسیز وغیرہ کو خود ہی نصب کرنا پڑتا ہے اور مینٹین کرنا پڑتا ہے۔ عموماً اس کام کے لیے لینکس کمانڈ لائن سے آشنائی اور لینکس سرور ایڈمنسٹریشن وغیرہ کا تجربہ ہونا ضروری ہوتا ہے۔ :) :) :)
 
Top