اردو ویکی اقتباسات پر قیصرانی صاحب کے لیے رائے شماری

ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے تحت متعدد علمی منصوبے چلتے ہیں، ان میں سب سے معروف ویکیپیڈیا ہے۔ انہی منصوبوں میں سے ایک منصوبہ ویکی اقتباسات بھی ہے۔
اس منصوبہ میں شخصیات، ممالک، اقوام اور لسانی اقتباسات درج کیے جاتے ہیں۔
حال میں اردو ویکیپیڈیا پر پچاس ہزاری سنگ میل پورا ہونے پر دیگر غیر متحرک منصوبے جیسے اردو ویکی کتب اردو ویکی اقتباسات متحرک کیے جارہے ہیں۔
کسی غیر متحرک منصوبہ کو متحرک کرنے اور اسے ترقی دینے کے لیے ایک منتظم کی ضرورت لازما ہوتی ہے۔
لہذا ویکی اقتباسات پر قیصرانی بھائی کو منتظمی کے لیے نامزد کیا گیا ہے، آپ سبھی ساتھیوں سے درخواست ہے کہ اپنی تائیدی رائے درج کریں۔ لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ رائے دینے سے قبل اگر اکاؤنٹ نہ ہو تو اکاؤنٹ بنالیں، ورنہ آپ کی رائے شمار نہیں ہوگی۔ نیز رائے درج کرنے کے بعد اپنی دستخط لازما شامل کریں، دستخط درج کرنے لیے یہ علامت ~~~~ درج کردیں۔ خیال رہے کہ دستخط کے بغیر بھی رائے قبول نہیں کی جاتی۔ :) :)
 
میرا مکمل ووٹ فل سپورٹ جناب قیصرانی صاحب کیلئے دل و جاں سے تائید۔ اگرشعیب بھائی پہلے آپ اپنا تائیدی ووٹ دے دیتے تو طریقہ بھی سمجھ میں آجاتا۔ اللہ تعالیٰ مبارک کرے اور آسانیاں عطا فرمائے
 
میرا مکمل ووٹ فل سپورٹ جناب قیصرانی صاحب کیلئے دل و جاں سے تائید۔ اگرشعیب بھائی پہلے آپ اپنا تائیدی ووٹ دے دیتے تو طریقہ بھی سمجھ میں آجاتا۔ اللہ تعالیٰ مبارک کرے اور آسانیاں عطا فرمائے
ہمارے علاوہ دیگر تین ساتھیوں کے بھی تائیدی ووٹس موجود ہیں :) :)
 
اگر محفل سے بھی دوسرے ساتھی اس منصوبہ میں دلچسپی رکھتے ہوں تو شامل ہوسکتے ہیں :) :)
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل

Idhar hum ... Udhar Tum ...
Roti, Kapra aur Makan!
I will break their legs ...

میں سمجھ رہا تھا یہ کسی مسخرے کے اقتباسات ہیں۔ الحمدللہ وکی اقتباسات کے توسط سے معلوم ہوگیا ہے کہ یہ کس عظیم ہستی کے ہیں :)
http://en.wikiquote.org/wiki/Talk:Zulfikar_Ali_Bhutto

قیصرانی
میں قیصرانی صاحب سے درخواست کروں گا کہ یہاں ناظم بننے کے بعد سب سے پہلے بھٹو صاحب کے اقتباسات کا اردو صفحہ بنائیں۔ :D
 
Idhar hum ... Udhar Tum ...
Roti, Kapra aur Makan!
I will break their legs ...

میں سمجھ رہا تھا یہ کسی مسخرے کے اقتباسات ہیں۔ الحمدللہ وکی اقتباسات کے توسط سے معلوم ہوگیا ہے کہ یہ کس عظیم ہستی کے ہیں :)
http://en.wikiquote.org/wiki/Talk:Zulfikar_Ali_Bhutto

میں@قیصرانی
سے درخواست کروں گا کہ یہاں ناظم بننے کے بعد سب سے پہلے بھٹو صاحب کے اقتباسات کا اردو صفحہ بنائیں۔ :D
وہ تو شاید پہلے ہی بنا دیں :) :)
 
تلمیذ

لائبریرین
جناب، تائید تو کر دی ہے لیکن دستخط کہاں پرکرنے ہیں۔
ویسے، قیصرانی صاحب منتظم تومنتخب ہو ہی چکے ہیں، میری طرف سے ہدیہ تبریک قبول ہو۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جناب، تائید تو کر دی ہے لیکن دستخط کہاں پرکرنے ہیں۔
ویسے، قیصرانی صاحب منتظم تومنتخب ہو ہی چکے ہیں، میری طرف سے ہدیہ تبریک قبول ہو۔
تشکر بسیار :)
عام طور پر لاگ ان ہونے کے بعد جب آپ رائے دیتے ہیں یا کچھ لکھتے ہیں تو پھر اوپر موجود پن کی شکل پر کلک کرتے ہیں تو دستخط اور وقت شامل ہو جاتے ہیں
 
میں نے بھی تائید کر دی تھی اور تبصرہ بھی کیا مگر تبصرہ نظر نہیں آ رہا۔

قیصرانی کے شامل ہونے سے کافی بہتری کی امید ہے۔
 
Top