اردو ٹیکسٹ فیس بک یا کسی بھی ویب سائٹ سے کاپی کر کے ورڈ پریس میں پیسٹ کرنے پر فونٹ کا مسئلہ

السلام علیکم:
میں اپنے اردو ورڈ پریس بلاگ پر تحریر فیس بک اور دوسری ویب سائٹس سے کاپی کر کے پیسٹ کی اور شائع کی، لیکن اس کا فونٹ نوری نستعلیق میں تبدیل نہیں ہوتا۔ جبکہ اگر میں خود ورڈ پریس میں ٹائپ کروں یا آفس (ورڈ پروسیسر) سافٹ وئیر میں ٹائپ کر کے بلاگ پر پیسٹ کروں تو تحریر شائع ہونے کے بعد نوری نستعلیق میں نظر آتی ہے۔
میں نے تجرباتی طور پر فیس بک سے ایک تحریر کاپی کر کے ورڈ پروسیسر(مائکروسافٹ آفس ورڈ) میں پیسٹ کی اور اس کا فونٹ Arial رکھا، محفوظ کرنے کے بعد دوبارہ آفس ورڈ سے کاپی کر کے ورڈ پریس بلاگ میں پیسٹ کی، شائع کرنے کے بعد دیکھا تو وہ نوری نستعلیق کی بجائے Arial فونٹ میں نظر آ رہی تھی۔ یہی طریقہ ورڈ میں مزید فونٹس "نوری نستعلیق"، "تاہوما" وغیرہ کے ساتھ بھی آزمایا مگر نتیجہ وہی نکلا۔
میں چاہتا ہوں کہ اگر کسی جگہ (ویب سائٹ) سے کوئی تحریر کاپی کر کے ورڈپریس بلاگ پر پیسٹ کروں تو وہ نوری نستعلیق میں ہی نظر آئے۔
اس کا کوئی آسان حل موجود ہے تو رہنمائی فرما دیں۔ :bye:
 
mohdumar

محفلین
ویسے اگر Chrome استعمال کرتے ہیں تو پیسٹ کرتے وقت Right-click -> Paste as plain text کا آپشن منتخب کرکے دیکھیں۔
 
تجمل حسین

محفلین
متن سلیکٹ کرنے کے بعد ایڈیٹر میں اوپر موجود فانٹ لسٹ میں سے ایریل، ٹائمز نیو رومن یا کوئی دوسرا فانٹ منتخب کرلیں۔ اس کے بعد ڈیفالٹ فانٹ منتخب کرلیں۔ امید ہے مسئلہ حل ہوجائے گا۔
 
یہ طریقہ بھی کام نہیں آیا۔ میرے ذہن میں ایک اور طریقہ آرہا ہے ہے کہ اگر اس اردو متن کو اردو فونٹ سے رومن اردو میں تبدیل کروں اور پھر اس رومن اردو کو دوبارہ اردو فونٹ میں۔ رومن اردو کو اردو فونٹ میں بدلنے کے پروگرامز تو موجود ہیں، کیا اردو فونٹ کو رومن اردو میں بدلنے کا کوئی پروگرام ہے یا نہیں؟ (گوگل کرنے پر مجھے تو نہیں ملا)
 
میں نے متن کو یہاں کمنٹ میں بھی پیسٹ کر کے کوشش کی۔۔۔ پہلےسادہ پیسٹ کیا، پھر "پیسٹ ایز پلین ٹیکسٹ" کیا، پھر "فارمیٹنگ ختم کریں" کا بٹن بھی استعمال کیا، فونٹ بھی تبدیل کر کے دیکھے، مگر نتیجہ وہی کا وہی۔
 
جنید اختر

محفلین
وعلیکم السلام آپ انجینئر ہوکر آپ کے "جگاڑ" نے کام نہیں کیا تو ہم جیسے عام سے لوگوں کے "جگاڑ" بھلا کیسے کام دے سکتے ہے جی۔۔ :LOL:

ویسے کاپی پیسٹ کرنا اچھی بات نہیں :p
 
وعلیکم السلام آپ انجینئر ہوکر آپ کے "جگاڑ" نے کام نہیں کیا تو ہم جیسے عام سے لوگوں کے "جگاڑ" بھلا کیسے کام دے سکتے ہے جی۔۔ :LOL:
مجھے اس لئے "جگاڑ" لگانے پڑ رہے کہ میں الیکٹریکل انجینئر ہوں، سافٹ وئیر انجینئر نہیں :-(:-(
ویسے کاپی پیسٹ کرنا اچھی بات نہیں
لیکن اگر کاپی پیسٹ کے ساتھ اقتباس، حوالہ اور ماخذ کا لنک بھی دے دیا جائے تو پھر "بری بات " نہیں رہتی۔:wink::wink:
 
تجمل حسین

محفلین
لیکن اگر کاپی پیسٹ کے ساتھ اقتباس، حوالہ اور ماخذ کا لنک بھی دے دیا جائے تو پھر "بری بات " نہیں رہتی۔:wink::wink:
وہ بھی اس صورت میں کہ جس کی تحریر لگائی جارہی ہے وہ بخوشی اس کی اجازت دے۔

ویسے آپ ٹیکسٹ کہاں سے کاپی پیسٹ کررہے ہیں ربط دے دیں تاکہ چیک کرسکوں۔

جہاں تک فیس بک کی بات ہے تو یہ نیچے والا ٹیکسٹ فیس بک سے ڈائریکٹ عام طریقے سے کاپی پیسٹ کیا ہے۔
قرآن
عمل کی کتاب تھی
دعا کی کتاب بنا دیا
سمجھنے کی کتاب تھی
پڑھنے کی کتاب بنا دیا

اور یہ بالکل صحیح دکھائی دے رہا ہے۔
حوالہ
 
وہ بھی اس صورت میں کہ جس کی تحریر لگائی جارہی ہے وہ بخوشی اس کی اجازت دے۔
کچھ فیس بک پیجز اور پروفائل کے مالک سے تو ان کی اپنی تحاریر کی اجازت لے رکھی ہے، بلاگز اور ویب سائٹ کی پوری پوسٹ کی بجائے اس کے کچھ متن کا اقتباس لیا جا سکتا ہے حوالہ دے کر، یہ چیز میں نے کافی معیاری ویب سائٹس پر بھی دیکھی ہے کہ وہ "ونڈوز بلاگ"، "گوگل بلاگ" اور ان کے فورمز کا کچھ متن لنک کے ساتھ کاپی پیسٹ کرتے ہیں۔ (اگر اس کی بالکل بھی اجازت نہیں ہوتی تو بھی رہنمائی فرما دیں، کیونکہ بلاگنگ میں ، میں ابھی نیا ہی ہوں اور سیکھ رہا ہوں)
جہاں تک فیس بک کی بات ہے تو یہ نیچے والا ٹیکسٹ فیس بک سے ڈائریکٹ عام طریقے سے کاپی پیسٹ کیا ہے۔
یہ اس لئے ٹھیک پیسٹ ہو رہا ہو گا کہ آپ "سٹائلش" ایکسٹینشن استعمال کر رہے ہوں گے اپنے براؤزر میں۔ اس طرح میرے پاس بھی ٹھیک نظر آتا ہے لیکن کچھ پرانی تحاریر میں نے فیس بک وغیرہ سے کاپی کر کے ورڈ پروسیسر میں پیسٹ کر رکھی ہیں، وہ مسئلہ کر رہی ہیں۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل

ورڈ پروسیسر میں متن کو clear format کر دیں۔ اور پھر فانٹ چینج کریں۔ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
 
حسیب

محفلین
ویسے آپ ٹیکسٹ کہاں سے کاپی پیسٹ کررہے ہیں ربط دے دیں تاکہ چیک کرسکوں۔

ورڈ پروسیسر میں متن کو clear format کر دیں۔ اور پھر فانٹ چینج کریں۔ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
میرے خیال میں نہیں ہوتا
ایک مثال
https://www.facebook.com/Sumaira.Sharif.Toor.Official/posts/763840080393571
 
حسیب

محفلین
السلام علیکم:
میں اپنے اردو ورڈ پریس بلاگ پر تحریر فیس بک اور دوسری ویب سائٹس سے کاپی کر کے پیسٹ کی اور شائع کی، لیکن اس کا فونٹ نوری نستعلیق میں تبدیل نہیں ہوتا۔ جبکہ اگر میں خود ورڈ پریس میں ٹائپ کروں یا آفس (ورڈ پروسیسر) سافٹ وئیر میں ٹائپ کر کے بلاگ پر پیسٹ کروں تو تحریر شائع ہونے کے بعد نوری نستعلیق میں نظر آتی ہے۔
میں نے تجرباتی طور پر فیس بک سے ایک تحریر کاپی کر کے ورڈ پروسیسر(مائکروسافٹ آفس ورڈ) میں پیسٹ کی اور اس کا فونٹ Arial رکھا، محفوظ کرنے کے بعد دوبارہ آفس ورڈ سے کاپی کر کے ورڈ پریس بلاگ میں پیسٹ کی، شائع کرنے کے بعد دیکھا تو وہ نوری نستعلیق کی بجائے Arial فونٹ میں نظر آ رہی تھی۔ یہی طریقہ ورڈ میں مزید فونٹس "نوری نستعلیق"، "تاہوما" وغیرہ کے ساتھ بھی آزمایا مگر نتیجہ وہی نکلا۔
میں چاہتا ہوں کہ اگر کسی جگہ (ویب سائٹ) سے کوئی تحریر کاپی کر کے ورڈپریس بلاگ پر پیسٹ کروں تو وہ نوری نستعلیق میں ہی نظر آئے۔
اس کا کوئی آسان حل موجود ہے تو رہنمائی فرما دیں۔ :bye:
وعلیکم السلام
آپ یہ چیک کریں
http://www.urduweb.org/mehfil/threa...وبائل-سے-ٹائپ-شدہ-متن-کے-لئے-جاواسکرپٹ.86016/
 
Top