نبیل
تکنیکی معاون
بدتمیز نے اردو ٹیک وینس میں انگریزی بلاگز کی فیڈ بھی شامل کر دی ہے۔ اگرچہ میں اردو ویب کے اردو سیارہ کو اردو بلاگز تک محدود رکھنے کا حامی ہوں لیکن مجھے انگریزی بلاگز کو دیکھ کر بھی اچھا لگا ہے۔ میرے خیال میں اس طرح بھی بلاگرز کا نیٹورک وسیع ہونے کا امکان ہے۔ انگریزی بلاگز اردو بلاگز کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔ اور میرے خیال میں ابھی تک اردو میں پاکستانیت ڈاٹ کام، چپاتی مسٹری، آواری نامہ جیسے بلاگز کے معیار کے بلاگ نہیں بنے ہیں۔ اعلی معیار کے انگریزی بلاگز کا مشاہدہ اردو بلاگز کے معیار کو بھی بہتر بنا سکتا ہے۔