میں نے کل چیک کیا ہے کہ فائلوں کو تبدیل کرنے کا کام نسبتاً جلدی ہو سکتا ہے۔ اگر ترجمہ اپڈیٹ ہوجائے تو اردو پریس کو نئے ورژن پر اپڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ آیا اردو پریس کو اسی طرح اپڈیٹ کرنا مناسب ہوگا یا پہلے اس کے نئے ورژن کے لیے فیچرز کا تعین کر لینا چاہیے؟ اردو پریس میں کچھ بگ بھی موجود ہیں جن کا تعلق اوپن پیڈ سے بھی ہے۔ لیکن ان کی ڈی بگنگ کے لیے وقت درکار ہوگا۔