اردو پریس کی ٹیسٹ انسٹالیشن!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

جیسا کہ آپ دوست جانتے ہیں، میں کچھ دنوں سے ورڈپریس کا اردو پیکج، جسے میں نے اردو پریس کا نام دیا ہے، تیار کرنے پر کام کر رہا ہوں جس کی تفصیل اس تھریڈ پر درج ہے۔ اس وقت تک اس سوفٹویر پر کام تقریباً مکمل ہوگیا ہے۔ میں نے ذیل کے ربط پر اردو پریس کی ایک ٹیسٹ انسٹالیشن سیٹ اپ کر دی ہے تاکہ اسے پبلک کے سامنے ریلیز کرنے سے قبل اسے اچھی طرح ٹیسٹ کیا جا سکے:

http://demo.urduweb.org/urdupress

جو دوست اس کے ایڈمن سیکشن کا جائزہ لینا چاہتے ہیں وہ مجھ سے ذاتی پیغام کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔ میں ان کا اکاؤنٹ سیٹ اپ کر دوں گا۔

اس وقت یہ سوفٹویر مکمل طور پر قابل استعمال ہے۔ میرے ذہن میں کچھ آئیڈیاز ہیں کہ کیسے اس سوفٹویر کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ لیکن ہر فیچر شامل ہونے کا انتظار کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ میں اتنا ضرور کرنا چاہتا ہوں کہ اردو پریس کی ڈیفالٹ‌انسٹالیشن میں اردو فونٹ انسٹال کرنے اور کمپیوٹر پر اردو سیٹ اپ کرنے سے متعلق معلومات بھی شامل ہوجائیں۔ میرا ارادہ یہ ہے کہ اگلے ہفتے تک اردو پریس کا فائنل یا بیٹا ورژن ریلیز کر دیا جائے۔ اس وقت تک جتنا بھی کام کیا جا سکے گا، اس پر ہی اکتفا کیا جائے گا۔ باقی فیچرز کو اگلے کسی ورژن پر اٹھا رکھا جائے گا۔

آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اردو پریس کی ٹیسٹ انسٹالیشن پر نظر ڈالیں اور آپ کے ذہن میں اسے بہتر بنانے کے لیے کوئی تجویز ہے تو اسے ضرور پیش کریں۔ اس ٹیسٹ انسٹالیشن کی سائیڈ بار میں جو روابط کے زمرہ جات نظر آ رہے ہیں وہ بھی ڈیفالٹ انسٹالیشن میں شامل کیے گئے ہیں۔ آپ کے خیال میں اگر ان روابط میں کوئی اضافہ ہونا چاہیے تو آپ ان کے بارے میں بھی بتا سکتے ہیں۔

اردو پریس بلاشبہ اردو کمپیوٹنگ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس کی تکمیل کے سلسلے میں آپ سب سے تعاون کی درخواست ہے۔

والسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
نبیل بھائی : سب سے پہلے تو مبارکباد اور یہ بتائیں کہ اس اردو پریس اور ورڈ پریس میں کیا فرق ہو گا ۔

سب سے پہلے تو مبارکباد کہ شمیل بھیا اتنے بہت سارے دن بعد تشریف لائے ہیں

دوسری بار شکریہ نبیل بھائی کا کہ ان کی پوسٹ بہت مبارک پوسٹ ہوئی :rolleyes:
 
نبیل بھائی یہ بتائیں کہ میں کرلپ سے کون سا فونیٹک کی بورڈ اتاروں جو آپ کے اس پیڈ سے مشابہت رکھتا ہو ۔ وہاں پر تو فونیٹک کی بووڈ کی چار اقسام موجود ہیں ۔ اور میں اپ تک ونڈوز ایکس پی کا ڈفالٹ کی بورڈ سٹائل ہی استعمال کرتا رہا ہوں اور اب بھی کر رہا ہوں جو آپ کے ویب پیڈ کی کی پلیسنگ سے بالکل بھی میل نہیں کھاتا اور نہ ہی ان پیج کی کی پیڈ سے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمیل، جہاں تک اردو پریس کا تعلق ہے تو اس میں بائی ڈیفالٹ اردو لینگویج انسٹال ہوتی ہے اور اس میں اردو اوپن پیڈ پلگ ان بھی شامل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی ڈیفالٹ تھیم کو بھی اردو کے لیے کسٹمائز کیا گیا ہے۔

کرلپ کی سائٹ سے کوئی کی بورڈ ڈاؤنلوڈ کرنے کی بجائے اگر تم یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن سے اردو دوست کی بورڈ ڈاؤنلوڈ کر لو تو وہ اوپن پیڈ کی کی میپنگ سے کافی مشابہت رکھتا ہے۔
 

رند

محفلین
محفل کا ڈاون لوڈ سیکشن کہاں ہے ۔ اس کا ربط دیں ۔

جی آپ محفل کے پورٹل یعنی درجہ زیل لنک پہ جائیں
http://www.urduweb.org/mehfil/
وہاں داہنے طرف یعنی رائٹ سائڈ پہ " رہنمائے سائیٹ " کی ہیڈنگ کے نیچے " ڈاؤنلوڈ " لکھا ہوگا اس پہ کلک کریں وہ سیدھا آپ کو فورم کے ڈاؤن لوڈ سیکشن میں پہنچا دے گا یا محص درجہ زیل لنک پہ کلک کردیں
http://www.urduweb.org/mehfil/downloads.php
( نوٹ : لنک کو تفصیلا اس لیے بتایا کہ پہلے بھی آپ ایک دو جگہ ڈاؤن لوڈ سیکشن کا لنک معلوم کر چکے ہیں اور میرا خیال ہے آپ کو پتہ ہی نہیں کہ محفل کے ڈاؤن لوڈ سیکشن میں کہاں سے پہنچا جائے اس لیے میں نے یہ تفصیل عرض کردی (
 

رند

محفلین
نبیل صاحب آپ نے واقع میں ایک اور عظیم کارنامہ سر انجام دیا ہے جس کے لیے میں آپ کا مشکور ہوں ورڈ پریس کے جس بیٹا ورژن کی آپ بات کر رہے ہیں وہ میں نے ڈاؤن لوڈ کر لیا ہے اور اورد ویب سرور پہ چیک بھی کر لیا ہے اب صرف یہ بتادیں مہربانی کرکے اس اب جو ویب سائیٹ کے اوپر پہلے سے موجود انگلش کا ورڈ پریس ہے اس کو ہٹا کی یا اس کی جگہ اس اردو والے کو کس طرح لانا ہے آپ کی بڑی نوازش ہوگی وسلام
 

باسم

محفلین
میرے پیارے بھائی میں نے آپ کا جواب دینے کی کوشش نہیں کی بلکہ یہ تجویز پیش کی ہے کہ اردو پریس کی سائیڈ بار میں کونسے ربط ڈالنا مناسب ہونگے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
جناب اب اردو پریس کی اپڈیٹ کا انتظار کریں۔ اس وقت تک اپنی تجاویز یہاں اکٹھی کرتے رہیں۔ میں انہیں شامل کرنے کی کوشش کروں گا۔
 
Top