اردو پریس 2.7 میں کونسی تھیم شامل کی جائے؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں اردو پریس میں پلگ انز کی شمولیت سے متعلق ایک تھریڈ شروع کر چکا ہوں۔ اس تھریڈ کا مقصد اردو پریس 2.7 میں شامل کرنے کے لیے تھیم کے انتخاب پر تجاویز اکٹھی کرنا ہے۔ میرے خیال میں تھیم کا انتخاب پلگ انز کے انتخاب سے مشکل ہوگا کیونکہ ہر شخص کی پسند اس معاملے میں الگ ہوتی ہے۔ بہرحال ہمیں اس سلسلے میں بھی تجاویز اکٹھی کرنا شروع کر دینا چاہیے، کیونکہ اس کے بعد اس تھیم کو اردو کے لیے کسٹمائز کرنے کا مرحلہ بھی درپیش آئے گا۔ کسی بھی تھیم کا نام تجویز کرنے سے پہلے اطمینان کر لیں کہ ورڈپریس 2.7 کمپٹیبل ہو، اور ممکن ہو تو اس کے ساتھ نئے اردو ایڈیٹر پلگ ان کو بھی استعمال کرکے دیکھ لیں کہ اس سے تھیم کہیں بریک تو نہیں ہوتی۔ اگر آپ میں سے کوئی دوست ایک اچھی تھیم کی اردو کسٹمائزیشن کے سلسلے میں ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہیں تو میں اس کا خیر مقدم کروں گا۔ اس سے نہ صرف اردو پریس کے نئے ورژن کی جلد تیاری میں مدد ملے گی بلکہ اس طرح اردو پریس کی ہر نئی انسٹالیشن میں آپ کا نام بھی شامل ہوگا۔

اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ جس تھیم کا نام تجویز کریں، وہ بلاگ سٹائل تھیم ہی ہو، کوئی میگزین یا نیوز سٹائل تھیم نہ ہو۔ اردو پریس بنیادی طور پر اردو بلاگنگ کی ضروریات پورا کرنے کے لیے ہی تیار کیا جا رہا ہے۔ میرے ذہن میں میگزین اور نیوز سائٹس کے لیے ورڈپریس کا ایک علیحدہ اردو پیکج تیار کرنے کا آئیڈیا موجود ہے لیکن اس پر اردو پریس کی تیاری مکمل ہونے کے بعد ہی کام کیا جا سکے گا۔

میں نے اردو پریس کے پرانے ورژن میں ڈیفالٹ کبرک تھیم کی اردو کسٹمائزیشن کرتے ہوئے customizability پر زور دیا تھا اور اس میں تھیم سوئچر شامل کیا تھا جس کے ذریعے مختلف اردو فونٹس پر مبنی سٹائل شیٹس منتخب کی جا سکتی ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ بھی اردو پریس میں جو تھیم شامل کی جائے، اسے فونٹس، پوائنٹ سائز اور کلر وغیرہ کے اعتبار سے کسٹمائز کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ اس مرتبہ اردو پریس میں انگریزی پوسٹس کی گنجائش بھی پیدا کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے اس میں شامل کی جانے تھیم کو بائی لینگوئل سٹائل بنایا جائے گا۔

میری نظر ورڈپریس کی Freshy 2 تھیم پر ہے لیکن یہ ابھی تک ورڈپریس کے ورژن 2.7 کے لیے اپڈیٹ نہیں کی گئی ہے۔ اگر کسی طرح اسے اپڈیٹ کرنا ممکن ہوا تو میں اسے ہی اردو پریس کے نئے ورژن میں شامل کرنے کی کوشش کروں گا۔

والسلام
 
تازہ ترین تھیمز میں مجھے فیوژن تھیم بہت پسند آیا ہے۔ اس کی خصوصیات یہ ہیں کہ یہ 2 کالم فکسڈ اینڈ فلوئڈ لے آؤٹ فراہم کرتا ہے جسے صارف منتخب کر سکتا ہے۔ تھیم کا بیشتر حصہ گرے اسکیل پر بنا ہے جو میرے لئے مزید کشش رکھتا ہے۔ اس کے ڈائریکشن کی تبدیلی سے پیدا ہونے والے کئی مسائل سے کئی روز تک سر مار چکا ہوں۔ در اصل اسے اس بار سمت کے لئے کسٹمائز کیا ہے۔ لیکن ایک غلطی یہ ہوئی کہ اس وقت میرے دماغ میں اسے اردو پریس کے لئے استعمال کیے جانے کی بات ذہن میں تھی نہیں تو تبدیلیاں صرف ان کمپوننٹس میں کی ہیں جن کی میگزین میں ضرورت تھی باقی چیزوں‌ کو کوڈ سے خارج کر دیا ہے۔

بہر کیف اردو پریس کے اجرا میں تاخیر ہوئی (جو کہ ہم نہیں چاہتے) تو اسے شامل کرنے کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔ در اصل یہ تھیم انتہائی روبسٹ اور کمپیٹبلٹی کے لحاظ سے محفوظ بنائی گئی ہے۔ اس لئے اس میں تبدیلیاں بھی اتنی ہی پیچیدہ ہیں۔

اس کے علاوہ ایک تھیم انانس گلاس ہے جسے پیکیج کے ساتھ جاری کرنا تو مناسب نہیں ہو گا ہاں علیحدہ سے اس پر کام کرکے جاری کیا جائے تو رنگ پسند احباب کے لئے اچھا انتخاب ہوگا۔ پر یہ کام خاصہ وقت طلب ہوگا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ابن سعید۔ اناس گلاس تھیم واقعی متاثر کن ہے، لیکن اس کی اردو کسٹمائزیشن کافی وقت طلب بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ فیوژن بھی اچھی تھیم لگ رہی ہے۔ آج کل اکثر بلاگز میں تین کالمی تھیمز کا رواج ہو رہا ہے۔ اس طرح کی کسی تھیم کو بھی زیر غور لانا چاہیے۔
 
سہ ستونی تھیم بھی ایک آدھ دیکھتا ہوں۔ ویسے فکسڈ‌ لے آؤٹ میں سہ ستونی تھیمز میں متن کے لئے جگہ نہیں بچتی۔ ویسے کچھ لوگوں کو اشتہارات کے لئے بھی سہ ستونی تھیم منتخب کرنی ہوتی ہے۔ میں دیکھتا ہوں کوئی اچھی لگتی ہے تو بتاتا ہوں ان شاء اللہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
لگتا ہے کہ یہ اہم موضوع دوستوں کی توجہ حاصل نہیں کر سکا ہے۔ میں یہاں چند ورڈپریس 2.7 کمپیٹیبل تھیمز کے بارے میں بتا رہا ہوں جو مجھے پسند آئی ہیں۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہے کہ انہیں اردو کے لیے کسٹمائز کرنا اور ان میں انگریزی پوسٹس کی گنجائش رکھنا کتنا مشکل یا آسان ثابت ہو سکتا ہے۔ ابن سعید نے اوپر چند تھیمز کا ذکر کیا ہے جو کہ دو کالمی ہیں۔ مجھے زیادہ تر تین کالمی اور fluid وڈتھ والی تھیمز پسند آتی ہیں۔ ان تھیمز میں ڈبل سائیڈ بار ہوتی ہیں جن میں وجٹس شامل کی جا سکتی ہیں۔ میں ذیل میں ان تھیمز کے روابط شامل کر رہا ہوں۔ آپ دوستوں سے درخواست ہے کہ اس سلسلے میں اپنی رائے سے آگاہ کریں اور اگر ہو سکے تو کسی اچھی تھیم کی اردو کسٹمائزیشن میں ہمارا ہاتھ بھی بٹا دیں:

WP Theme: TechnoHolic
AquaBlue wp theme
Freemium
Blue Grace
Carrington Blog

iNspiration
 

اظفر

محفلین
میں نے ابین سعید والی تھیمز تو نہیں دیکھیں ابھی تک لیکن یہ بات واقعی درست ہے کہ موجودہ زیادہ تر تین کالم یوز ہو رہے ہیں ۔ دو کام اور تین کالم والے پیج میں‌تو اتنا فرق ہو گا کہ بعد میں دونوں‌کا مرجر بھی مشکل ہو گا اس لیے ابھی سے تین کالم والے تھیم کا انتخاب ہی کرنا چاہیے ۔ عین اس وقت جب یہہ پوسٹ‌کر رہا ہوں میرے نیٹ ورک پر پورٹ 80 کسی وجہ سے آف ہو گئی ہے اور نیو براوزر نہیں کنکٹ ہو رہا اسلیے ابھی تھیمز دیکھنے سے قاصر ہوں‌۔ میرے خیال میں آپ تھیم کا انتخاب کر لیں اس کے بعد کسٹمایزیشن کیلیے جو ہو سکا میں کر دون‌گا ۔ واسلام
 

ساجداقبال

محفلین
تاخیر سے جواب کیلیے معذرت کہ میں گاؤں‌ گیا ہوا تھا۔
میرے خیال میں ہمیں تھیم منتخب کرتے وقت کچھ چیزیں‌مدنظر رکھنی ہونگی۔
1۔ ایسی تھیم جسے کوڈ نہ صرف سٹینڈرز کا خیال رکھتے ہوئے بنایا گیا ہو بلکہ سی ایس ایس ، ایچ ٹی ایم ایل و پی ایچ پی بھی گورکھ دھندوں سے پاک اور سمجھ میں آنے والی ہو تاکہ نئے ورژنز پر منتقلی آسان ہو۔
2۔ تصویر مواد زیادہ نہ ہو جیسے انگریزی لیبل والا سرچ بٹن۔۔۔یا آر ایس ایس بٹن۔
مجھے جو تھیم بھاتی ہے وہ ہے کاپی بلاگر جو میں اپنے بلاگ پر استعمال کرتا ہوں۔(وہاں‌تصویری ششکے میں‌خود ڈالے ہیں)۔ ایک صورت یہ بھی ہو سکتی ہے کہ ایک دو کالمی اور ایک تین کالمی تھیم مہیا کی جائیں۔ یہاں پیش کی گئی تھیم پر ایک پول کروا لیا جائے، جس میں‌ان کے لنکس شامل ہوں۔
 

جہانزیب

محفلین
نبیل، میرے ذاتی خیال میں اردو پریس کے ساتھ بائی ڈیفالٹ‌، ورڈ‌ پریس کے ہی دونوں‌ سانچہ اردو میں‌ بدل کر مہیا کئے جائیں‌ ۔ اس کی وجہ ساجد کی بیان کردہ باتیں ہیں‌۔ دیکھنے میں‌ یہ دونوں‌ تھیم شائد دل کو نہیں‌ بھاتے، لیکن جب ورڈ‌ پریس کے لئے کوئی بھی تھیم بنانا چاہتا ہے تو یہ اس کے لئے ایک بنیاد ہیں‌ ۔ دیگر بنے تھیمز میں‌ ہر ڈیویلپر کی اپنی اپروچ ہوتی ہے ، جسے پہلے سمجھنا پڑتا ہے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ سب دوستوں کی تجاویز کا بہت شکریہ۔ مجھے عمار اور ساجد کی تجویز کردہ تھیمز بھی بہت پسند آئی ہیں۔ ورڈپریس کی ڈیفالٹ تھیم کی کسٹمائزیشن کرنا نسبتاً آسان کام ہے۔ میں اردو پریس کے پرانے ورژن کے لیے یہ کام پہلے بھی کر چکا ہوں۔ میں سوچ رہا ہوں کہ فی الحال اردو پریس 2.7 کا ایک ڈیویلپمنٹ ورژن تیار کر لوں جس میں صرف ڈیفالٹ تھیم کو اردو کے لیے کسٹمائز کرکے شامل کیا جائے۔ بعد میں اگر وقت ملا تو کسی اچھی تھیم کا اردو ورژن بھی اس میں شامل کرکے فائنل ورژن ریلیز کر دیں گے۔ دراصل میں کئی اور پراجیکٹس پر بھی کام کرنا چاہ رہا ہوں اور اردو پریس کا کام جلد مکمل کرنا چاہتا ہوں۔ ابھی اس پراجیکٹ میں ہی کافی کام باقی ہے۔ میں اسی لیے اس کا سکوپ کچھ محدود کرنا چاہ رہا ہوں۔ ابھی اس کے اردو ترجمہ میں بھی مسائل پیش آ رہے ہیں، ان کا بھی حل دریافت کرنا ہوگا۔ آپ دوستوں سے گزارش ہے کہ اردو پریس کی ڈیویلپمنٹ کے سلسلے میں شروع کیے گئے موضوعات کو فالو کرتے رہیں اور اپنی آراء پپیش کرتے رہیں اور جہاں ہو سکے اس سلسلے میں کچھ کام کی ذمہ داری بھی اٹھا لیں۔
 
نبیل بھیا! جب ان سانچوں کا حتمی طور پر فیصلہ ہوجائے کہ انہیں ہم نے شامل کرنا ہے تو میں ایک سانچہ اردوانے کی ذمہ داری اٹھالوں گا۔ ویسے میں نے جو سانچہ تجویز کیا، اسے اردوایا ہوا ہے۔
اردو پریس کے ضمن میں، میں کچھ کام کرنا چاہتا تھا لیکن ان دنوں میری مصروفیت اس حد کو ہے کہ مجھے پورے دن میں صرف ایک/ آدھ گھنٹہ ایسا ملتا ہے جس میں ڈھنگ سے کمپیوٹر پر کام کیا جاسکے اور پھر تھکن کے سبب وہ بھی نہیں ہوتا، عموما۔۔۔۔ :( فروری کے وسط کے بعد شاید کوئی موقع مل سکے۔
 

نعمان

محفلین
میری تجویز یہ ہے کہ میں نے دیکھا ہے اردو پریس کے لئے اردو ویب نے ایک الگ ویب سائٹ بنا رکھا ہے۔ اسے استعمال کیا جائے اور ورڈپریس کی طرح اردو میں ترجمہ کئے گئے تھیم اور پلگ انز علیحدہ سے فراہم کئے جائیں۔ اس سے آفیشل اردو پریس کا حجم کم ہوگا انسٹالیش آسان ہوگی اور آئندہ کے لئے پکیج مینٹینرز کو ہر تھیم اور پلگ ان کے اپگریڈیڈ ورژن شامل نہیں کرنا ہونگے۔ اس سے کام کافی کم ہوجائگا اور آئندہ اردو پریس کے نسخے وقت پر جاری کرنے میں مدد ملے گی۔
 
Top