اردو پی ایچ پی بی بی میں نیا اردو ٹمپلیٹ انسٹال نہیں ہورہا ہے فوری مدد درکاہے

رند

محفلین
السلام علیکم
جناب میں نے اردو پی ایچ پی بی بی کامیابی سے انسٹال کیا ہے اس کے بعدالحمداللہ اس کا لوگو بھی کامیابی سے تبدیل کر لیا ہے اب میں چاہتا ہوں کہ اس پہ نیا ٹمپلیٹ انسٹال کروں میں نے اردو محفل کے ڈاؤن لوڈ سیکشن سے دو ٹمپلیٹ ڈاؤن لوڈ کیے ہیں ایک ہے tpl-Hierarchy_pro_im_portal_ready جو کہ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا ہے اور دوسرا ہے Vision2 جو کہ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا ہے اس کے بعد ان زپ کرنے کے بعد ان کو میں نےباری باری اردو پی ایچ پی بی بی کے templates کے فولڈر میں اپ لوڈ کیا ہے اس کے بعد میں جب فورم کے زریعے اس کی ایڈمنسٹریشن میں کیا اور اس کے بعد Style Admin میں گیا اور اس کے بعد Add میں گیا ہونا تو یہ چائیے تھا کہ ان نئے اپ لوڈ کیے ہوئے ٹمپلیٹ کے نام وہاں ظاہر ہو رہے ہوتے اور ان کے آگے انسٹال لکھا ہوا ہوتا تو میں انسٹال پہ کلک کرتا پھر General Admin میں جاکر Configration میں جاکر نیا ٹمپلیٹ اپلائی کردیتا لیکن ایسا نہیں ہوا بلکہ سٹائل ایڈمن میں جاکر ایڈ میں جائیں تو ادھر نیا ٹمپلیٹ کا نام شو ہی نہیں ہورہا ہوتا میں نے Vision2 نامی ٹمپلیٹ کو پہلے اپ لوڈ کرکے چیک کیا اس سے کام نا ہوا تو اس کو ڈیلٹ کر دیا اس کے بعد tpl-Hierarchy_pro_im_portal_ready کو اپ لوڈ لیکن اس سے بھی کام نہیں ہوا لیکن اس کو میں نے ڈیلیٹ نہیں کیا بلکہ اس کو رہنے دیا ہے اب میں یہ چاہتا ہوں کہ میں اس ٹمپلیٹ کو انسٹال کرلوں اس لیے مجھے آپ حضرات کی مدد کی ضرورت ہے خداراہ مدد کیجیے میں آپ کا بے حد مشکور رہوں گا وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
ساغر، اپلوڈ کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ hierarchy_pro فولڈر templates فولڈر میں نظر آئے۔ ایڈمن پینل میں ٹمپلیٹ کا نام نہ نظر آنے کی وجہ یہی ہو سکتی ہے کہ فائلیں صحیح ترتیب میں اپلوڈ نہیں ہوئی ہیں۔

اس بات کا خیال رکھیں کہ hierarchy_pro تھیم سی ایچ موڈ فورم کے لیے ہے۔ عام phpbb فورم پر یہ کام نہیں کرے گی۔
 

رند

محفلین
ساغر، اپلوڈ کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ hierarchy_pro فولڈر templates فولڈر میں نظر آئے۔ ایڈمن پینل میں ٹمپلیٹ کا نام نہ نظر آنے کی وجہ یہی ہو سکتی ہے کہ فائلیں صحیح ترتیب میں اپلوڈ نہیں ہوئی ہیں۔

اس بات کا خیال رکھیں کہ hierarchy_pro تھیم سی ایچ موڈ فورم کے لیے ہے۔ عام phpbb فورم پر یہ کام نہیں کرے گی۔

بہت شکریہ نبیل بھائی اللہ آپ کو خوش رکھے یہ سی ایچ موڈ فورم کیا ہوتا ہے جی ؟ میں نے تو محفل کے ڈاؤن لوڈ سیکشن میں جو اردو پی ایچ پی بی بی پیک موجود ہے وہی ڈاؤن لوڈ کرے استعمال کیا ہے کیا اس میں یہ کام کرے گا؟ اور یہ رہا میرے فورم کا لنک اس میں دیکھیں ایک تو میں پورٹل لگانا چاہتا ہوں اور دوسرا کوئی نیا ٹمپلیٹ لگانا چاہتا ہوں میں نے فخر بھائی کا فراہم کردہ ایک ٹمپلیٹ بھی جس کا لنک میں اوپر دے چکا ہوں لگانے کی کوشش کی ہے لیکن اس میں بھی کامیاب نہ ہوسکا اب آپ ہی کوئی نیا ٹمپلیٹ بتائیں کون سا لگاؤں؟ آپ کی بڑی نوازش ہوگی اب سارا کام ہوچکا ہے صرف ایک ٹمپلیٹ کا مسلہ حل ہوجائے تو بہت زبردست بات ہے خداراہ اس میں میری کچھ مدد کیجیے
 

نبیل

تکنیکی معاون
ساغر، میرا آپ کے لیے مشورہ ہوگا کہ آپ پہلے اپنے لوکل سسٹم پر فورم انسٹال کرنے کا تجربہ کر لیں۔ اگر آپ اردو ویب سرور ڈاؤنلوڈ کر لیں تو اس میں آپ کو سی ایچ موڈ فورم انسٹالڈ مل جائے گی۔ ایک مرتبہ آپ کے لوکل ہوسٹ پر کام صحیح چلنے لگ جائے تو آپ یہی کام ویب ہوسٹ پر بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ذیل کے روابط ملاحظہ فرمائیں:

اردو ویب سرور
اردو ویب سرور ڈاؤنلوڈ کریں
 

رند

محفلین
ساغر، میرا آپ کے لیے مشورہ ہوگا کہ آپ پہلے اپنے لوکل سسٹم پر فورم انسٹال کرنے کا تجربہ کر لیں۔ اگر آپ اردو ویب سرور ڈاؤنلوڈ کر لیں تو اس میں آپ کو سی ایچ موڈ فورم انسٹالڈ مل جائے گی۔ ایک مرتبہ آپ کے لوکل ہوسٹ پر کام صحیح چلنے لگ جائے تو آپ یہی کام ویب ہوسٹ پر بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ذیل کے روابط ملاحظہ فرمائیں:

اردو ویب سرور
اردو ویب سرور ڈاؤنلوڈ کریں

بہت بہت شکریہ نبیل بھائی میں نے آپ زاتی پیغام بھی ارسال کیا تھا مگر جواب ندارد :( اور دوسرا یہ کہ مجھے پہلے ایس ایم ایف کے بارے میں نہیں پتہ تھا اب جبکہ کہ ایس ایم ایف والا سیکشن پڑھا تو پتہ چلا کہ یہ بھی ایک فورم ہے ہے اور پی ایچ پی بی بی سے بہت اچھا ہے چنانچہ اس کو انسٹال کر لیا پہلے اردو تھیم کیساتھ انسٹال کیا لیکن مزا نہیں آیا کیونکہ جتنا اچھا آپ نے پی ایچ پی بی بی کا اردو ورژن بنایا ہے یہ اتنا اچھا نہیں ہے :( خیر اس کو ڈیلیٹ کیا اور انگلش کا ایف ایم ایف 1۔1۔2 انسٹال کرلیا ہے اس میں بھی ایک مسلہ ہے جو کہ یہاں نہیں بلکہ ایس ایم ایف والے سیکشن میں پوسٹ کرتا ہوں تیسرے یہ کہ آپ نے لوکل ہوسٹ کے بارے میں کہا لیکن مجھے تو پتہ ہی نہیں لوکل ہوسٹ ہوتی کیا چیز ہے :confused: خیر آپ کے تعاون کا میں بے حد مشکور ہوں اللہ کریم آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین وسلام
 

دوست

محفلین
لوکل ہوسٹ کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ اپنے کمپیوٹر پر ڈویلپمنٹ انوائرمنٹ بنا لیں۔ پہلے وہاں پر ٹیسٹ اور آزمائش کریں، سیکھیں پنگے بازی کریں اور اس کے بعد ویب سائٹ پر اپلوڈ کریں۔ اس کے لیے کئی قسم کے سافٹویر دستیاب ہیں۔ جیسے ایگزیمپ جو کہ ونڈوز اور لینکس دونوں کے لیے دستیا ب ہے۔ اتاریں انسٹال کریں اور آپ کا لوکل ہوسٹ تیار۔ اس پر اپنی ویب سائٹ کے بارے میں تجربات کریں اور مطمئن ہوجائیں تو اپلوڈ کرڈالیں۔
وسلام
 

رند

محفلین
بڑی مہربانی دوست بھائی اور نبیل بھائی آپ دنوں معزز صاحبان نے لوکل ہوسٹ کے متعلق بتایا ہے جس کے لیے میں مشکور ہوں لیکن کیا لوکل ہوسٹ پر کام کرنے کے لیے بھی انٹرنیٹ سے منسلک ہونا لازمی ہے یا بغیر انٹرنیٹ سے منسلک ہوئے اس پہ کام ہوسکتا نیز لوک ہوسٹ پہ جو فورم بنایا جائے اس کو دیگر لوگ بھی دیکھ سکتے ہیں اس کا بھی کوئی‌ ڈومین وغیرہ ہوتا ہے ؟ یعنی یو آر ایل وغیرہ؟
 

arshadmm

محفلین
لوک ہوسٹ کیلئے انٹرنیٹ سے منسلک ہونا ضروری نہیں جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے آپ کا کمپیوٹر خود ہی ویب سرور بن جائے گا اور دوسرے لوگ اس کو دیکھ نہیں سکیں گےیہ ایک الگ ایشو ہے۔ دوست بھائی نے جو اپاچی فرینڈز کے ایگزیمپ کا بڑا صائب مشورہ دیا ہے آپ اسے ڈائون لوڈ کریں انسٹال کریں اور اس کی ہیلپ سے مدد لیں۔
 

دوست

محفلین
عزیزم پوسٹ میں جو ربط دیا ہے اس کو فالو کرو اور یہ اتار کر انسٹال کرو۔ پھر اگلی بات کرنا۔ آپ کو ہر ممکن طریقے سے مکمل بات سمجھانے کی کوشش کی جاتی ہے اس کے لیے روابط بھی مہیا کیے جاتے ہیں براہ کرم ان کو ضرور وزٹ کیا کریں تاکہ بات پوری سمجھ میں آسکے۔ اوپر کہا بھی جاچکا ہے کہ لوکل ہوسٹ آپ کا اپنا کمپیوٹر بن جاتا ہے اور اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ صرف آپ ہی اس قابل ہونگے کہ اسے دیکھ سکیں۔ اگر دوسروں کو بھی دکھانا ہے کو کمپیوٹر کو 24 گھنٹے انٹرنیٹ سے جڑے رہنے کا بندوبست کرنا ہوگا۔
وسلام
 
Top