کسی اور زبان میں ڈومین نام آج تک نہیں دیکھا۔ نا ہی چینی نا چاپانی نا کوئی ایورپین زبان میں۔
شاید تازہ دریافت ہے آپ کی۔۔
واللہ تعالٰی عالم ورسولہ عالم عزوجل و صلی اللہ علیک وسلم
سرمد صاحب نے کہا تھا کہ ووو۔ اردو ۔۔۔۔۔۔۔نیٹ کرلپ کی سائٹ پر لے جاتا ہے، لیکن میں نے بھی جب کوشش کی تو ناکام رہا۔ اور اس وقت تو وہ یو آر ایل بھی یاد نہیں آ رہا۔
ویسی مزا آجائے اگر ایسا ہوجائے پھر تو ہم اپنا ای میل ایڈریس بھی شاید اردو میں لکھ سکے ۔۔ مستقبل کا Yahoo! E-Mail ۔ محمدعویدص@یاہو۔کام (انشاء اللہ عزوجل)۔۔۔
پاک نک ڈاٹ کوم
سے اردو ڈومین حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
میں نے اب تک کوئی حاصل تو نہیں کیا مگر چیک کیے ہیں۔
مثلاً www.اردو.com www.پاکستان.com
حاصل کیے جاچکے ہیں۔
مگر رات سے ویب سائٹ میں کچھ خرابی لگ رہی ہے۔
مجھے تو زیادہ حیرت اس بات پر ہو رہی ہے کہ www اور com etc تو انگریزی میں ہی لکھنا پڑے گا۔ یعنی دو بار لینگوئج سوئچ کرنی ہوگی۔ صرف ایک پتہ لکھنے کے لئے؟