اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے

فریاد دل غالب مرحوم سے نکلے
اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
ہیں مرثیہ خواں قوم ہیں اردو کے بہت کم
کہہ دوکہ انیس اس کا لکھیں مرثیہ غم
جنت سے دبیر آ کے پڑھیں نوحہ ماتم
یہ چیخ اٹھے دل سے نہ حلقوم سے نکلے
اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
اس لاش کو چپکے سے کوئی دفن نہ کر دے
پہلے کوئی سر سیداعظم کو خبر دے
وہ مرد خدا ہم میں نئی روح تو بھر دے
وہ روح کہ موجود نہ معدوم سے نکلے
اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
اردو کےجنازے کی یہ سج دھج ہو نرالی
صف بستہ ہوں مرحومہ کے سب وارث و والی
آزاد و نذیر و شرر و شبلی و حالی
فریاد یہ سب کے دل مغموم سے نکلے
اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
(رئیس امروہی)
23032346_819893934849810_8779898578749659371_n.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
ملحقہ تصویر میں آپ کو کس بات پر اعتراض ہے جناب! کیا کترینہ کیف کی جگہ فردوس عاشق اعوان ہونا چاہیے تھا؟ کہ فردوس عاشق اعوان ایک گُل اندام حسینہ ہے، ظاہر ہے صحیح جملہ ہے اور گیارہویں جماعت کے "بچوں" کی ذہنیت کے عین مطابق۔ گُل پانٹرہ نہ جانے کون ہیں کہ جن کی آنکھیں قیامت ڈھاتی ہیں؟
 

لاریب مرزا

محفلین
ملحقہ تصویر میں آپ کو کس بات پر اعتراض ہے جناب! کیا کترینہ کیف کی جگہ فردوس عاشق اعوان ہونا چاہیے تھا؟ کہ فردوس عاشق اعوان ایک گُل اندام حسینہ ہے، ظاہر ہے صحیح جملہ ہے اور گیارہویں جماعت کے "بچوں" کی ذہنیت کے عین مطابق۔ گُل پانٹرہ نہ جانے کون ہیں کہ جن کی آنکھیں قیامت ڈھاتی ہیں؟
وارث بھائی، آپ شاید کوک اسٹوڈیو نہیں سنتے۔ اسی لیے آپ کو گل پانڑہ کا نہیں پتا۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی، آپ شاید کوک اسٹوڈیو نہیں سنتے۔ اسی لیے آپ کو گل پانڑہ کا نہیں پتا۔ :)
اوہ ہاں، وہ ایک فارسی گانا سُنا تھا میں نے من آمدہ ام، لیکن پھر میں کوک اسٹوڈیو کی گلوکارہ کو چھوڑ کر اصل ایرانی گلوکارہ اور اس کے گانے کی تلاش میں نکل کھڑا ہوا تھا۔ اب علم ہوا کہ اُس محترمہ کا نام گُل پانٹرہ ہے، پہلے علم ہوتا کہ "اُس کی پُر خمار آنکھیں قیامت ڈھاتی ہیں" تو شاید میں بھی اس قیامت میں مرنے والوں میں شمار ہوتا، افسوس، زندہ ہوں! :)
 

محمد وارث

لائبریرین
رئیس امروہی کی پوری غزل چھوڑ کر بس کترینہ کیف والا فقرہ ہی نظر آیا آپ کو سر کیا کمال نظر رکھتے ہیں :yell::silent3::silent3::silent3::bomb::bomb:
آپ نے بھی تو اس غزل کا "ہاتھی" اس لیے پوسٹ کیا کہ آپ کترینہ کیف والے جملے کی "پونچھ" دکھانا چاہتے تھے، ورنہ اس جگہ اس تصویر کو ٹانکنے کی کیا تُک تھی!
 

محمد وارث

لائبریرین
اب پتہ چل گیا ہے اب زندگی میں کبھی بھی پوچھ لینا وارث سر نہیں بھولے گے یہ نام
ناموں میں کچھ نہیں رکھا سرکار، آپ "گُل اندام" اور "پُر خمار" پر دھیان دیں! جنازے کی عزت اگر زیادہ بڑھانی تھی تو ان دونوں کی تصویریں بھی ٹانک دیتے ساتھ میں تا کہ جملے زیادہ "واضح" ہو جاتے!
 
@ محمدوارث سر ویسے ہمیں یقین تھا اگر دلچسپی بڑھی توآپ پوسٹ کا پوسٹ مارٹم کر دے گے
سدا سلامت رہیں اور دوسروں کے لیے آسانیاں تقسیم کرنے والے بنے آمین
 
Top