عزیر اسرائیل
محفلین
میں جب بھی اردو محفل کھولتا ہوں تو ’فورم میں اپنا تعارف پیش کریں‘ دیکھ کر سوچتا ہوں کہ ایک ایک ایسا شخص جس نے اب تک کوئی قابل قدر کام نہیں کیا وہ اپنا تعارف پیش کرکے کیوں شرمندگی مول لے، بار بار کوشش کے باوجود اپنا ہلکا پھلکا تعارف بھی نہیں لکھ سکا۔ اپ یہ سوچ کر لکھ رہا ہوں کہ اس فرض سے سبکدوش ہوجاؤں، نتیجہ جو بھی ہو۔
دیگر محبان اردو کی طرح جو اردو کے لئے کم ہی وقت نکال پاتے ہیں میں بھی اپنے آپ کو اردو کا خادم بلکہ ادنی خادم کہہ کر تعارف کراتا ہوں۔ جب سے ہوش سنبھال اردو کے الفاظ سے واسطہ رہا، دہلی کے جامعہ اسلامیہ سنابل میں عالمیت فضیلت کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ سے بی اے اور پھر دہلی یونی ورسٹی سے ایم اور ایم فل کی تعلیم حاصل کی۔ فی الحال دہلی یونی ورسٹی سے پی ایچ ڈی آخری مرحلہ میں ہے۔ اقبال کے ناقدین موضوع ہے۔ فکشن تنقید سے دلچسپی ہے۔ ہلکے پھلکے تنقیدی مضامین بھی لکھ لیتا ہوں۔ کبھی کبھار افسانہ لکھ کر اپنے نفس کو سکون پہنچانے کی کوشش کرتا ہوں۔ شاعری کی تنقید سے مجھے دلچسپی نہ ہونے کے باوجود پی ایچ ڈی اسی موضوع پر کررہا ہوں۔ اس سے ہمارے صبر کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
انٹرنیٹ پر کافی عرصہ سے جڑا ہوں، ہمارے دوبلاگ ہیں، ایک ’عزیر اسرائیل کا اردو بلاگ‘ ہے اس کا لنک یہ ہے:
www.uzairisraeel.blogspot.com
اردو کا ایک تحقیق رسالہ بھی نکال رہا ہوں جس کا نام ’اردو ریسرچ جرنل‘(ISSN 2348-2687)اس کا دوسرا شمار ابھی ابھی شائع ہوا ہے۔ اس کا لنک ہے:
www.urdulinks.com
اگر کوئی صاحب اس شمارے کو پڑھنا چاہیں تو اس لنک سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں:
https://drive.google.com/file/d/0B8LAL-eyc6amTWxxM1lLR01JU1k/edit?usp=sharing
اب اس زیادہ کچھ نہیں۔ فی الحال دہلی میں مقیم ہوں، میرا آبائی گھر اترپر دیش کے ضلع بلرام پور میں ہے۔