اردو کتابیں خریدنے کی ویب سائٹس؟؟؟

مومن مخلص

محفلین
کیا آپ میں سے کوئی ایسی ویب سائٹ جانتا ہے جہاں سے میں تقریباً ہر طرح کی اردو کتابیں خرید سکوں؟میری رہائش ممبئی ،انڈیا کی ہے۔یہاں سے جب مجھے خریدنا ہوتا ہے تو مقامی بک اسٹور والے کو تقریباً ایک مہینہ لگ جاتا ہے کوئی ایسی کتاب لاتے وقت جو زیادہ مقبول نہیں ہوتی یہاں پر۔جیسے میں نے 3، 2 ہفتے پہلے ان سے ابنِ انشاء کی کتابیں منگائی تھیں جو ابھی تک مجھے نہیں مل سکی ہیں۔
 
محمد اسلم

محفلین
مجھے بھی ایسی ہی کسی ویب سائٹ کی تلاش ہے،،،، پاکستانی کتابیں انڈیا میں منگوانی ہیں۔۔۔۔۔ کوئی ہے!
 
آخری تدوین:

مومن مخلص

محفلین
حسیب صاحب، کتابیں تو وہاں بہت سی ہیں لیکن بس ایک سرسری تلاش کے لیے دیوان غالب ڈھونڈنے گیا تو وہ تک نہیں ملی۔ باقی تو پھر ملنا شاید مشکل ہے۔
 
میرے خیال میں ہندوستان میں اردو کتابیں بیچنے والی کوئی کمپنی ایسی نہیں ہے ۔
ہاں کچھ دن قبل دارالمصنفین کے ناظم اشتیاق ظلی صاحب سے گفتگو ہو رہی تھی وہ ایمیزون اور فلپ کارڈ دونوں سے بات کر رہے تھے ۔
نتیجہ کہاں تک پہنچا مجھے علم نہیں ۔
 
جنید اختر

محفلین
حسیب صاحب، کتابیں تو وہاں بہت سی ہیں لیکن بس ایک سرسری تلاش کے لیے دیوان غالب ڈھونڈنے گیا تو وہ تک نہیں ملی۔ باقی تو پھر ملنا شاید مشکل ہے۔

یہ لیں دیوان غالب کے خریدنے کا رابطہ اس کے علاوہ بھی کافی کتابیں اس سائٹ پر دستیاب ہے :)
http://www.786books.com/detail.asp?product_ID=poet030
 
مومن مخلص

محفلین
یہ لیں دیوان غالب کے خریدنے کا رابطہ اس کے علاوہ بھی کافی کتابیں اس سائٹ پر دستیاب ہے :)
http://www.786books.com/detail.asp?product_ID=poet030

جنید اختر صاحب،شکریہ۔
دراصل میں سرسری تلاش کے لئے دیوان غالب ڈھونڈ رہا تھا کیوں کہ وہ اک مقبول دیوان ہے۔
مجھے تو فی الحال شرح دیوان غالب کی ضرورت ہے وہ بھی کتابی شکل میں نہ کہ انٹرنیٹ پر پڑھنے کے لئے۔
 
Top