Wasio Ali Khan Abbasi
محفلین
میں اس فورم پر اردو لیبریری کی ویب سائٹ کے ذرِئے آیا ھوں اور اردو کتب جو ویب سائٹ پر ھیں، ان کے متعلق کسی ذمےدار سے بات کرنی ھے
محض رسائی مفت ہونا شرط نہیں۔ ان کے ساتھ اشتہارات وغیرہ کی مدد سے مالی منفعت کی اجازت نہیں۔جنکی رسائی مفت ہوگی
فی الحال کتابیں محض ایچ ٹی ایم ایل فارمیٹ میں دستیاب ہیں۔ متعلقہ افراد کی مصروفیات کے چلتے اس پر مزید کام کافی عرصہ سے رکا ہوا ہے اس لیے پی ڈی ایف وغیرہ میں اس کی دستیابی التوا کا شکار ہے۔ ہر کتاب کا کچھ میٹا ڈیٹا کتاب کے آغاز میں موجود ہے، جبکہ شکریہ جات سائڈ بار میں فہرست مضامین کے نیچے موجود ہیں۔ سائٹ کا ایچ ٹی ایم ایل خاصہ اسٹرکچرڈ ہے، لہٰذا آپ مواد کو پارس کرنا چاہیں تو چھوٹی سی پیج اسکریپنگ اسکرپٹ لکھ کر کافی آسانی سے کر سکتے ہیں۔اگر پہلے سے ورڈ پر ای-بک بنی ہوئی ہے تو کام آسان ہوجائے گا. اگر نہی تو کوئی متن دیا جائے جسکو ہر کتاب کے شروع میں لگا دوں جس سے تمام ضروری احباب کے نام نمایاں ہوں، جو تھوڑی بہت تبدیلی کی ضرورت پڑی تو سنبھال لوں گا. ای-بک تھوڑی محنت سے بن ہی جائے گی
محض رسائی مفت ہونا شرط نہیں۔ ان کے ساتھ اشتہارات وغیرہ کی مدد سے مالی منفعت کی اجازت نہیں۔
فی الحال کتابیں محض ایچ ٹی ایم ایل فارمیٹ میں دستیاب ہیں۔ متعلقہ افراد کی مصروفیات کے چلتے اس پر مزید کام کافی عرصہ سے رکا ہوا ہے اس لیے پی ڈی ایف وغیرہ میں اس کی دستیابی التوا کا شکار ہے۔ ہر کتاب کا کچھ میٹا ڈیٹا کتاب کے آغاز میں موجود ہے، جبکہ شکریہ جات سائڈ بار میں فہرست مضامین کے نیچے موجود ہیں۔ سائٹ کا ایچ ٹی ایم ایل خاصہ اسٹرکچرڈ ہے، لہٰذا آپ مواد کو پارس کرنا چاہیں تو چھوٹی سی پیج اسکریپنگ اسکرپٹ لکھ کر کافی آسانی سے کر سکتے ہیں۔
اردو محفل لائبریری میں سو کتابوں کے آگے پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔ ان کے علاوہ بھی جو یہاں محفل میں کام ہوا ہے، یا مختلف ذرائع سے جو کتب جمع کی گئی ہیں، وہ میری تینوں سائٹس پر دستیاب ہیں۔ برقی کتابوں کی پرانی سائٹ سے اور جدید ترین بلاگ سے آپ ورڈ میں بھی کتب ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، اور ای پب فارمیٹ میں بھی۔بزم اردو پر محض متن پوسٹ کیا جاتا ہے۔
یہ ساری کتب بھی مفت اور کاپی رائٹ فری ہیں، لیکن اسی شرط کے ساتھ کہ شروع سے آخر تک متن کی نقل کی جائے۔ میری دستخط میں لنکس دیکھیں۔