اردو کلاسیک والوں نے زیادنی کی کہ اپنا "اردو کلاسک" کا واٹر مارک اس پر لگا لیا ورنہ
چھ سال پہلے میں نے جب انہیں نقوش ادبی معرکے نمبر ، جو کہ اب ایک طرح سے نایاب ہے، سے اسکین کیا تھا تو بغیر کسی واٹر مارک کے رکھے تھے
یہ خاص محفل کی سالگرہ کے لیے پوسٹ کیے گئے تھے۔
لیکن اس بات کا دکھ نہیں ہے، دکھ اس بات کا ہے نقل کرتے ہوئے عقل استعمال نہیں کی، ایک اور واٹر مارک لگا دیا ہے ماہنامہ نقوش حالانکہ یہ نقوش ادبی معرکے نمبر جلد اول و دوم میں شائع ہوئے تھے اور سنِ اشاعت 1981ء ہے، تب تک نقوش ماہانہ نکلنا کب کا بند ہو چکا تھا اور اس کے صرف خاص نمبر ہی شائع ہوتے تھے۔