فرخ منظور
لائبریرین
مجھے یہ بات بہت عجیب لگتی ہے کہ اس گنگا جمنی تہذیب میں ہندی اور فارسی یا عربی کو ملا کر تراکیب بنانا غیرقانونی ہے۔ جبکہ میں اسے سراسر جائز سمجھتا ہوں اور میرا خیال تھا کہ کلاسیکی شعرا کے ہاں ایسی تراکیب مجھے مل جائیں گی۔ لہٰذا یہاں پر ایسے اشعار یا فقرات جمع کیے جائیں گے جن میں یہ تراکیب استعمال ہوئیں آپ احباب سے بھی گذارش ہے کہ اگر کوئی ایسی ترکیب نظر سے گزرے جو کہ کلاسیکی شعرا یا ادبا نے استعمال کی ہو تو براہِ مہربانی اسے یہاں درج کرتے جائیں۔ مجھے دو تراکیب ملی ہیں۔ ایک غالب کے ہاں سے اور ایک میر کے ہاں سے۔
ایک دن مثلِ پتنگِ کاغذی
لے کے دل سر رشتۂ آزادگی
خود بخود کچھ ہم سے کَنیانے لگا
اس قدر بگڑا کہ سر کھانے لگا
میں کہا، اے دل، ہوائے دلبراں!
بس کہ تیرے حق میں رکھتی ہے زیاں
بیچ میں ان کے نہ آنا زینہار
یہ نہیں ہیں گے کِسے کے یارِ غار
گورے پنڈے پر نہ کر ان کے نظر
کھینچ لیتے ہیں یہ ڈورے ڈال کر
اب تو مِل جائے گی ان سے تیری گانٹھ
لیکن آخر کو پڑے گی ایسی سانٹھ
سخت مشکل ہو گا سلجھانا تجھے
قہر ہے، دل ان میں الجھانا تجھے
یہ جو محفل میں بڑھاتے ہیں تجھے
بھول مت اس پر اُڑاتے ہیں تجھے
ایک دن تجھ کو لڑا دیں گے کہیں
مفت میں ناحق کٹا دیں گے کہیں
دل نے سن کر۔ کانپ کر، کھا پیچ و تاب
غوطے میں جا کر، دیا کٹ کر جواب
رشتۂ در گردنم افگندہ دوست
می بُرد ہر جا کہ خاطر خواہِ اوست
ایک دن مثلِ پتنگِ کاغذی
لے کے دل سر رشتۂ آزادگی
خود بخود کچھ ہم سے کَنیانے لگا
اس قدر بگڑا کہ سر کھانے لگا
میں کہا، اے دل، ہوائے دلبراں!
بس کہ تیرے حق میں رکھتی ہے زیاں
بیچ میں ان کے نہ آنا زینہار
یہ نہیں ہیں گے کِسے کے یارِ غار
گورے پنڈے پر نہ کر ان کے نظر
کھینچ لیتے ہیں یہ ڈورے ڈال کر
اب تو مِل جائے گی ان سے تیری گانٹھ
لیکن آخر کو پڑے گی ایسی سانٹھ
سخت مشکل ہو گا سلجھانا تجھے
قہر ہے، دل ان میں الجھانا تجھے
یہ جو محفل میں بڑھاتے ہیں تجھے
بھول مت اس پر اُڑاتے ہیں تجھے
ایک دن تجھ کو لڑا دیں گے کہیں
مفت میں ناحق کٹا دیں گے کہیں
دل نے سن کر۔ کانپ کر، کھا پیچ و تاب
غوطے میں جا کر، دیا کٹ کر جواب
رشتۂ در گردنم افگندہ دوست
می بُرد ہر جا کہ خاطر خواہِ اوست