اردو کمنٹری؟

نبیل

تکنیکی معاون
جب بھی میں cricinfo پر میچ کی صورتحال پر نظر رکھتا ہوں تو دل میں خواہش پیدا ہوتی ہے کہ کاش کوئی ایسی سائٹ اردو ‌کمنٹری کی بھی ہوتی۔۔ لیکن ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔ ویسے میرے خیال میں ایسی سکرپٹ بنانا زیادہ مشکل نہیں ہونا چاہیے۔ یہ php, javascript اور ajax ٹیکنالوجی سے آسانی سے بنائی جا سکتی ہے۔ مسئلہ صرف وقت کی کمیابی کا ہے۔ اس طرح کے کام تو سٹوڈنٹس کو کرنے چاہییں جو ان پراجیکٹس پر زیادہ یکسوئی سے کام کر سکتے ہیں۔
 
صحیح کہا

واقعی آپ نے صحیح کہا۔ نجانے کیوں طلباء کو اردو سے دلچسپی پیدا نہیں ہوتی۔ آپ خود ہی دیکھیں یہاں کیسی اچھی اچھی بحث چل رہی ہوتی ہیں مثلاً سرچ کے حوالے سے اور یہ ابھی جو آپ نے جو موضوع چھیڑا۔

اتفاق سے آج میں بھی کرک انفو کی کمنٹری پر غور کر رہا تھا کہ یہ کیسے املاء کی غلطیوں سے پاک ہوتی ہے۔ خیال آیا کہ آپریٹر کے سامنے بٹن ہوتے ہوں گے کہ آف سائڈ کا بٹن کلک کیا، پھر پنچ کا بٹن کلک کیا اس طرح punched through offside ہوگیا :)
 
Top