اردو کمپوزنگ - ایم ایس ورڈ - ایڈوب ریڈر - کتاب کی چھپائی اور متعلقہ مسائل

صادق آبادی

محفلین
السلام علیکم۔
صاحبانِ گرامی،
ہم نے 900 صفحات پر مشتمل، ان پیج میں ٹائپ شدہ، ایک اسلامی کتاب کو ایم ایس ورڈ میں تبدیل کر کے اس کو چھپوانا لینا چاہا۔ اس دوران، بارہا ایسا ہوا کہ میں نے خود کو درپیش مسائل کو، اس فورم پر، زیر بحث دیکھا۔ کچھ کا حل بھی یہیں سے لے کر کتاب کی نوک پلک سنوارنے میں مدد ملی، مگر کچھ مسائل جوں کے توں ہیں۔
ان میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے ایم ایس ورڈ میں اپنی بساط کے مطابق کسٹم سٹائلز کا استعمال کیا۔ مزید برآں مذکورہ فائل میں (اردو اور عربی کی) حسبِ ضرورت فانٹس کا استعمال بھی کیا گیا تھا۔ لہذا جب بھی اپنے زیرِ استعمال فائل کو کسی دوسرے سسٹم میں کھولا، فارمیٹنگ کی ان گنت غلطیوں نے جنم لیا۔ جس کے حل کے لیے میں نے اپنی فائل کے ساتھ تمام سٹائلز، مَیکروز اور فانٹس کو بھی ساتھ کاپی کرنا شروع کیا اور ہر نئے سسٹم میں اولاً ان تمام کی تنصیب اور پھر فائل پر مزید کسی کام کا ارادہ کیا۔
لیکن جب مجھے کتاب کی چھپائی کے سلسلے میں پریس میں جانا پڑا تو کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر پرنٹنگ پریس کے کمپیوٹرز میں یہ تمام تبدیلیاں کرنا ممکن نہ رہا۔ اور چار وناچار مجھے ورڈ کی فائل کو ایڈوب ریڈر (پی ڈی ایف) میں محفوظ کر کے پرنٹنگ کے متعلقین کے حوالے کرنا پڑا۔
ایڈوب میں فائل کو تبدیل کرنے کا نقصان یہ تھا کہ جو فانٹ ایم ایس ورڈ میں 16 کے سائز پر سیٹ کی گئی تھی، وہ معمولی تبدیلی کے ساتھ پی ڈی ایف میں تھوڑی سکڑ گئی۔
لہذا ہر ایک صفحہ اس تبدیلی کے زیرِ اثر اپنے سائز سے تھوڑا چھوٹا ہو گیا۔
ایک لائن اور ایک صفحہ میں موجود الفاظ کی تعداد، بہرحال، کم و بیش ایک ہی رہی۔

اس ساری تمہید کا مقصد یہ تھا کہ فورم پر موجود تجربہ کار ساتھیوں کے سامنے ان مسائل کو رکھ کر ان کی رائے سے مستفید ہوا جائے۔
اس سلسلے میں میرا پہلا سوال یہ ہے کہ مذکورہ فائل یا اس جیسی ایم ایس ورڈ کی کسی اور فائل کو ایک سے دوسرے سسٹم میں کاپی کرنے کے صحیح طریقہ پر احباب روشنی ڈالیں۔
دوسرا یہ کہ اگر ہم یہ چاہیں کہ پی ڈی ایف میں صفحہ کا سائز، متن یا فانٹس اپنی اصلی حالت (ایم ایس ورڈ والے لے آوٹ) میں برقرار رہے تو اس کے لیے کیا طریقہ اختیار کرنا چاہیے؟
ورڈ اور پی ڈی ایف کی فائلوں سے لیے گئے پرنٹس کو اٹیچ کر رہا ہوں، تاکہ بات سمجھنے اور موازنہ کرنے میں آسانی ہو۔
پی ڈی ایف سے لیا گیا پرنٹ
ایم ایس ورڈ سے لیا گیا پرنٹ
 
arifkarim

معطل
اس سلسلے میں میرا پہلا سوال یہ ہے کہ مذکورہ فائل یا اس جیسی ایم ایس ورڈ کی کسی اور فائل کو ایک سے دوسرے سسٹم میں کاپی کرنے کے صحیح طریقہ پر احباب روشنی ڈالیں۔
تمام فانٹس کو ورڈ فائل کے اندر ہی سیو کر لیں۔ اسکے لئے آپشنز میں سیو کا خانہ چیک کریں:
tuo.png

اگر فائل میں ماکروز بھی ہوں تو اسکو ورڈ ماکرو فائل docm فارمیٹ میں سیو کرلیں۔ یوں آپ کو الگ سے فانٹ اور ماکروز کاپی نہیں کرنے پڑیں گے۔ :)

دوسرا یہ کہ اگر ہم یہ چاہیں کہ پی ڈی ایف میں صفحہ کا سائز، متن یا فانٹس اپنی اصلی حالت (ایم ایس ورڈ والے لے آوٹ) میں برقرار رہے تو اس کے لیے کیا طریقہ اختیار کرنا چاہیے؟
ورڈ فائل کو سب سے پہلے اسکے اپنے پی ڈی ایف فارمیٹ میں سیو کریں:
Word-2013-save-as-PDF_thumb.jpg

اگر یہ طریقہ درست کام نہ کرتے تو اڈوب ایکروباٹ پروفیشنل کا استعمال کریں۔ مارکیٹ میں انگنت فری پی ڈی ایف میکرز موجود ہیں۔ Cutepdf کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔

ورڈ اور پی ڈی ایف کی فائلوں سے لیے گئے پرنٹس کو اٹیچ کر رہا ہوں، تاکہ بات سمجھنے اور موازنہ کرنے میں آسانی ہو۔
بظاہر تو کوئی خاص فرق نظر نہیں آرہا سوائے فانٹ سائز کے۔

ایڈوب میں فائل کو تبدیل کرنے کا نقصان یہ تھا کہ جو فانٹ ایم ایس ورڈ میں 16 کے سائز پر سیٹ کی گئی تھی، وہ معمولی تبدیلی کے ساتھ پی ڈی ایف میں تھوڑی سکڑ گئی۔
آپنے کونسا پی ڈی ایف میکر استعمال کیا تھا؟
 
صادق آبادی

محفلین
عارف کریم بھائی! سب سے پہلے تشکر قبول فرمائیں۔

میں نے پی ڈی ایف میں کنورٹ کرنے کے لیے ورڈ کے اندر موجود اس کا اپنا پی ڈی ایف میکر، ایکروبیٹ رائیٹر، فاکس اِٹ رائیٹر سمیت بیشتر پی ڈی ایف میکر استعمال کر کے دیکھے ہیں۔ ان سب کی کنورٹ کردہ پی ڈی ایف میں یہ مسئلہ یکساں ہے کہ الفاظ سکڑ کر اپنی اصلی حالت کھو دیتے ہیں، جبکہ صفحہ میں بھی تقریبا تمام جانب سے ایک سینٹی میٹر تک سائز میں کمی نوٹ کی گئی ہے۔

میں کچھ دیر میں کسی اچھے کیمرہ سے دونوں پرنٹس کو اوپر نیچے رکھ تصویر لے کے کر، انشاء اللہ، اپ لوڈ کر دوں گا۔ صورتحال واضح ہو جائے گی۔
 
صادق آبادی

محفلین
آپ نے فانٹس کو ورڈ فائل کے اندر ہی سیوو کرنے والے جس آپشن کا ذکر کیا ہے وہ ذرا وضاحت طلب ہے۔ میں سمجھ نہیں پایا۔ میرے پاس ورڈ کے سیوو آپشن میں یہ سیٹنگ آ رہی ہے۔
لنک
مزید برآں یہ ذکر کرتا چلوں کہ میری فائل پہلے سے ہی docm فارمیٹ میں سیوو ہے۔ اس کے باوجود میرے تجربے کے مطابق نئے سسٹم میں اول تو ورڈ کے ڈیفالٹ فائل میں میکرو ہی این ایبل نہیں ہوتے۔ جنہیں این ایبل کرنے کے بعد فائل میں میکرو کو نئے سرے سے لکھنا یا کاپی پیسٹ کرنا پڑتا ہے۔
 
ورڈ کا کونسا ورژن استعمال کرتے ہیں؟ میرے پاس اسوقت ورڈ کا 2013 والا ورژن ہے جس میں یہ مسئلہ کبھی نظر نہیں آیا ۔۔۔
 
arifkarim

معطل
آپ نے فانٹس کو ورڈ فائل کے اندر ہی سیوو کرنے والے جس آپشن کا ذکر کیا ہے وہ ذرا وضاحت طلب ہے۔ میں سمجھ نہیں پایا۔ میرے پاس ورڈ کے سیوو آپشن میں یہ سیٹنگ آ رہی ہے۔
Embed fonts والی آپشن چیک کریں۔

مزید برآں یہ ذکر کرتا چلوں کہ میری فائل پہلے سے ہی docm فارمیٹ میں سیوو ہے۔ اس کے باوجود میرے تجربے کے مطابق نئے سسٹم میں اول تو ورڈ کے ڈیفالٹ فائل میں میکرو ہی این ایبل نہیں ہوتے۔ جنہیں این ایبل کرنے کے بعد فائل میں میکرو کو نئے سرے سے لکھنا یا کاپی پیسٹ کرنا پڑتا ہے۔
ماکرو آٹو انیبل کرنے کیلئے ورڈ کی آپشن میں جائیں:
wylie_macros_2.jpg

اور ماکرو سیٹنگ میں جاکر ایسے سیٹ کر دیں:
Office2010TrustCenter.jpg
 
صادق آبادی

محفلین
آپ نے فانٹس ایمبڈ کرنے والے جس آپشن کا ذکر فرمایا، میری نظر میں وہ ورڈ میں اردو اور عربی وغیرہ کی ٹائپنگ کے لیے اصل معنیٰ میں کارآمد نہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ مثلا اگر نئے سسٹم میں محمدی قرآنی فانٹ انسٹال نہ ہو، تو فائل کو اِس میں کاپی کرنے کی صورت میں ایم ایس ورڈ اپنی مرضی ہی کرے گا، نہ کہ اصل فانٹ کو ایمبڈ کر دے گا۔
آپ کی رائے کا منتظر۔
 
صادق آبادی

محفلین
الفاظ سکڑ کر اپنی اصلی حالت کھو دیتے ہیں، جبکہ صفحہ میں بھی تقریبا تمام جانب سے ایک سینٹی میٹر تک سائز میں کمی نوٹ کی گئی ہے۔

میں کچھ دیر میں کسی اچھے کیمرہ سے دونوں پرنٹس کو اوپر نیچے رکھ تصویر لے کے کر، انشاء اللہ، اپ لوڈ کر دوں گا۔ صورتحال واضح ہو جائے گی۔

ورڈ کا کونسا ورژن استعمال کرتے ہیں؟ میرے پاس اسوقت ورڈ کا 2013 والا ورژن ہے جس میں یہ مسئلہ کبھی نظر نہیں آیا ۔۔۔

ملاحظہ ہو۔
صفحہ کی لمبائی کا موازنہ
صفحہ کی چوڑائی کا موازنہ
 
arifkarim

معطل
آپ نے فانٹس ایمبڈ کرنے والے جس آپشن کا ذکر فرمایا، میری نظر میں وہ ورڈ میں اردو اور عربی وغیرہ کی ٹائپنگ کے لیے اصل معنیٰ میں کارآمد نہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ مثلا اگر نئے سسٹم میں محمدی قرآنی فانٹ انسٹال نہ ہو، تو فائل کو اِس میں کاپی کرنے کی صورت میں ایم ایس ورڈ اپنی مرضی ہی کرے گا، نہ کہ اصل فانٹ کو ایمبڈ کر دے گا۔
آپ کی رائے کا منتظر۔
ورڈ محمدی فانٹ کو ایمبڈ کردیتا ہے البتہ اسکو بعد میں ایڈیٹ کرنے کی اجازت نہیں دیتا کیونکہ اس فانٹ کی سیٹنگز میں اسکے خالقین نے اسکو محض پرنٹنگ تک محدود رکھا ہے۔ ایسے فانٹس کو "ٹھیک"کرنے کیلئے انہیں فانٹ کریئٹر میں کھول کر درست کیا جا سکتا ہے:
b504.gif

مندرجہ بالا فائل کو ورڈ میں کھول کر مختلف سیٹنگز کیساتھ پی ڈی ایف بنا دی ہے۔ چیک کر لیں:
http://arifkarim.no/Public/fzael e amal zikra word.7z
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top