نبیل
تکنیکی معاون
میں اس مرتبہ پاکستان گیا تو مجھے اپنے والد صاحب کی لائبریری میں اردو کی نثری داستانیں کے نام سے ایک کتاب ملی جو کہ دراصل پروفیسر گیان چند کی پی ایچ ڈی کا تھیسس تھا۔ بعد میں پروفیسر گیان چند اس میں ترمیم و اضافہ کرتے رہے۔ میں نے اس کتاب کی محض فہرست کاپی تھی جسے یہاں یہاں تصویری شکل میں پوسٹ کر رہا ہوں۔ اس فہرست میں میری دلچسپی صرف اس وجہ سے ہے کہ اس میں اردو کی کئی ایسی نثری داستانوں کے نام بھی ہیں جن کا مجھے پہلے علم نہیں تھا۔ ہو سکتا ہے کہ اس طرح کسی اور کی معلومات میں بھی اضافہ ہو جائے۔ میں یہ فہرست پوسٹ کرنے لگا تو مجھے احساس ہوا کہ مجھے پروفیسر گیان چند کا اس کتاب کا پیش لفظ بھی کاپی کر لینا چاہیے تھا۔ اس کا مجھے خیال نہیں رہا تھا۔ فی الحال یہ فہرست ہی فراہم کر رہا ہوں۔