اردو کے استاد کا بچوں کو پڑھانے کا انوکھا اور دلچسپ انداز

ابو ہاشم

محفلین
حروف کو آوازوں سے پڑھا رہا ہے۔ بہت اچھا
اور حیرت ہے گ کو گو، ن کو نو وغیرہ پڑھا رہا ہے بجائے گا، نا وغیرہ
 

سید عاطف علی

لائبریرین
پھر تو اصولا جمیل ناروی نستعلیق ہونا چاہیے۔
شکر ہے جمیل ناری نہیں کہا ۔ :)
اچھا !!! تو گویا آج یہ عقدہ ء لاینحل بھی بالآخر کھل ہی گیا کہ سازشی انگریزوں نے "ناری" اور "ناجی" کے عمیق امتزاج سے ملا کر "نارویجی" بنایا ہے ۔
 

احمد وصال

محفلین
یہ صوتی طریقہ تدریس ہے ۔اس میں الفاظ کے آواز یں سکھائی جاتی ہیں ۔ اور کافی عرصہ پہلے "جرمن حکومت کے مدد سے پختونخواہ کے تمام پرائمری مدارس میں اس کی ٹریننگ دی گئی۔۔ آج کل بھی کافی اساتذہ اس طریقہ تدریس کو استعمال کر رہے ہیں۔۔
کچی اور پہلی جماعت کے طلباء کے لیے بہترین طریقہ ہے
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
۔ اور کافی عرصہ پہلے "جرمن حکومت کے مدد سے پختونخوا کے تمام پرائمری مدارس میں اس کی ٹریننگ دی گئی۔۔ آج کل بھی کافی اساتذہ اس طریقہ تدریس کو استعمال کر رہے ہیں۔۔
کچی اور پہلی جماعت کے طلباء کے لیے بہترین طریقہ ہے
جی بالکل۔ یہ طریقہ سب سے پہلے جرمنی کے کنڈرگارڈنز میں ایجاد ہوا تھا۔ اور پھر وہاں سے پورے یورپ اور اب پاکستان تک پہنچ گیا ہے۔
 
Top